... loading ...
الجزیرہ امریکا نے رواں سال 30 اپریل تک اپنے کیبل ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کرتے ہوئے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ دراصل ان کے کاروبار کا انداز امریکا میں ذرائع ابلاغ کی مارکیٹ کو درپیش اقتصادی مسائل کی وجہ سے مزید جاری نہیں رہ سکتا۔
الجزیرہ امریکا کی بندش عوام کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ان تمام افراد کے لیے مایوس کن خبر ہے جو طویل المیعاد مستقبل کے لیے ادارے میں انتھک محنت کر رہے تھے۔ ملازمین کو ادارے کی جانب سے جو ای میل بھیجی گئی ہے اس میں الجزیرہ کا کہنا ہے کہ صحافت سے جیسی وابستگی ہماری ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ ہم نے خود کو جداگانہ حیثیت دی اور ہمارے پاس ایسی باصلاحیت ٹیم موجود رہی جس کی دیگر ادارے صرف تمنا ہی کر سکتے ہیں۔ ای میل میں امریکی عملے کی کام سے بھرپور وابستگی کو سراہا گیا اور انہیں اپنے کام کا ماہر قرار دیا گیا۔
گو کہ الجزیرہ امریکا کو ابتدا میں ٹی وی ریٹنگز کے حصول میں سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود نئے ٹیلی وژن چینل نے بہت جلد صحافت کی دنیا میں اہمیت حاصل کی اور کئی اعزازات حاصل کیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ الجزیرہ امریکا کی بندش کا اعلان عین اس وقت ہوا ہے جب اس کی عالمی پیرنٹ کمپنی نے اپنے عالمی ڈیجیٹل آپریشنز کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے سے وابستگی کا اظہار کیا ہے، جس میں امریکا بھی شامل ہے۔
قطر نیشنل بینک کا خفیہ ڈیٹا منظر عام پر آ گیا ہے جس میں الجزیرہ کے صحافیوں کے علاوہ شاہی خاندان اور برطانوی جاسوسوں کی معلومات بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں ذاتی بینک کھاتے اور پاس ورڈز تک موجود ہیں۔ قطر نیشنل بینک نے کہا ہے کہ وہ مبینہ ہیک پر تحقیقات کررہا ہے جس میں ان کے صارفین ...
قطر کے معروف ٹیلی وژن چینل الجزیرہ نے انسانی حقوق کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایسے شواہد منظرعام پر لایا ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی۔ دستاویزی شواہد، جن پر 8 ماہ تحقیق کی گئی ہے، سے معلوم ہوا ہے حکومت سیاسی فوائد سمیٹنے کے لیے مذہبی فسادات ک...