... loading ...
عدالتی حکم پر جے ایس گروپ کی پانچ کمپنیوں کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات، میر شکیل الرحمان کے بھاری بھرکم ذرائع ابلاغ کے اثرورسوخ کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔ جس میں آزگردنائن حصص کی اندرونی تجارت سمیت بدعنوانی کی نہایت انوکھی قسموں پر تفتیش کی جارہی تھی۔
یہ جے ایس گروپ کے خلاف ‘کاریگری’ دکھانے کا واحد مقدمہ نہیں ہے۔ اس میں اسپرنٹ انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام سے سی این جی اسٹیشنوں کے متعدد مقامات کی منتقلی کا ایک اور معاملہ بھی شامل ہے۔ اگر ادارے کے فارم “اے” اور فارم “29” دیکھے جائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی کس سطح کی بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ اس پر خود ایف آئی اے نے بھی جعلی این او سیز کے استعمال کے 13 مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔
جے ایس سی ایل ، پاکستان انٹرنیشنل کنٹیٹر ٹرمینل لمیٹڈ (پی آئی سی ٹی ایل) میں 20 فیصد سے زیادہ حصص کی ملکیت رکھتا ہے۔ یہ حصص ایک منصوبے کے تحت فروخت کیے گئے تھے کہ زیادہ حصص رکھنے والا اپنے حصص کمپنی کو فروخت کرنے پر رضامند ہوا اور یوں کمپنی نئے مالک کے حوالے کردی گئی تھی۔ اس معاملے میں 432 ملین روپے کی مشاورتی فیس جی ایس سی ایل کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو ادا کی گئی، جو جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں۔ یہ معاملہ بڑے شیئر ہولڈر کے کنٹرول کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، جس میں کئی ملین روپے اپنے بیٹے کو دیئے گئے، اور نہ صرف کمپنی بلکہ اس کے حصص یافتگان کو بھی بڑا نقصان پہنچایا گیا۔ جے ایس گروپ قیمتوں میں گڑبڑ کرنے اور ‘واش ٹریڈ’ میں مہارت رکھنے کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ پی آئی سی ٹی ایل کا معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ جے ایس گروپ نے اپنے حصص بینک جولیئس بائیر کو فروخت کیے، جو مبینہ طور پر جہانگیر صدیقی کے اپنے لیے کام کرتا ہے۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ ایس ای سی پی نے آزگرد نائن معاملے پر اپنی تحقیقات میں جے ایس بینک کو مجرمانہ ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اس معاملے کی سنجیدگی اس سے ثابت ہوتی ہے کہ جے ایس گروپ ایچ ایس بی سی گروپ خریدنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کا خواہشمند تھا جس نے کئی وجوہات کی بنیاد پر انکار کردیا، جن میں جے ایس بینک کا آزگرد نائن معاملے میں شامل ہونا بھی اہم تھا۔ معتبر ذرائع کے مطابق اس پر جے ایس گروپ نےاپنی رشتہ دار ایک مشہور میڈیا شخصیت کی مدد سے ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے زبردستی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی، اور ایس ای سی پی کے اس وقت کے چیئرمین محمد علی اور پھر گورنر ایس بی پی یاسین انور کو کراچی کے ایک گھر میں صبح سے شام تک “اغوا” کیے رکھا تاکہ وہ جے ایس گروپ کو ایچ ایس بی سی خریدنے کی اجازت دیں۔
قومی احتساب بیورو نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 28 اپریل کو فیصلہ کیا اور منظوری دی تھی کہ آزگرد نائن کے حصص کی ‘اندرونی تجارت’ اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن کی کرپٹ حرکات کے خلاف تحقیقات کرے گا۔ جو بہت عرصے سے ضروری تھیں کیونکہ یہ معاملہ انوکھی نوعیت کی کرپشن کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا تھا۔ یہ نیب کا ایک احسن قدم تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آزگرد نائن لمیٹڈ کے حصص کی ‘اندرونی تجارت’ اور قیمتوں میں اس گڑبڑ پر جے ایس گروپ کے پانچ اداروں سمیت متعدد افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔ سیشن کورٹ کراچی (جنوبی) نے 17 اپریل 2013ء کو مجرموں کے خلاف احکامات جاری کیے تھے۔
جے ایس گروپ مشہور این آئی سی ایل کیس میں بھی ملوث رہا ہے، جس کی تحقیقات سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق کی گئیں۔ اس اسکینڈل میں جے ایس گروپ کا کردار بہت اہم تھا کیونکہ جے ایس گروپ، این آئی سی ایل کے دیگر حکام کے تعاون سے دستاویزات پر ‘کاریگری’ دکھا رہا تھا اور رقم کو 200 ملین سے 2000 ملین میں تبدیل کیا تھا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک امریکن فرٹیلائزیشن کے جاری کردہ ٹی ایف سیز میں سرمایہ کاری کے لیے 1 اعشاریہ 2 بلین روپے کا نقصان ہوا۔ ریکارڈ صاف ظاہر کرتا ہے کہ ٹی ایف سی کے اجرا میں جے ایس گروپ ملوث تھا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیم پر مشتمل ہے۔ نیب ک...
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے 15 دن کا وقت دے...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دی۔ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا کہ منظور وسان کے...
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ محترم ہیں، پاکستانی فوج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو ہر قسم کے داغ سے پاک ہو، نقل کے عادی شخص کو فوج کے آئینی دائرے میں رہ کرکام کرنے سے تکلیف ہے، مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی ،موجودہ حالا...
قومی احتساب بیورو( نیب )نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے فرح کی جائیداد اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے مختلف محکموں کو فرح...
قومی احتساب بیورو(نیب )کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد ہو گئے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 6 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔۔ ریفرنس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے خلاف دائر کرنے کی...
لاہور کی سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی عبوری ضمانت میں 22فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے بشیر میمن کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ پیر کے روز بشیر میمن اپنے وکلاء کے ہمراہ...
نیب، ایف آئی اے، وزارت خزانہ، وزارت کامرس، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ایکشن میں آتے ہی نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ اپنی مبینہ غیر قانونی تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں، بد عنوانیوں، خلاف ضابطہ اقدامات جیسے ایشوز پر پردہ ڈالنے اور تحقیقات سے بچاؤ ک...
قومی احتساب بیورو نے اپنے ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے کردیے۔چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دیدی۔ شہزاد سلیم کو نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ مرزا ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا،ملک چلا نے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر...
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جیل سے ڈیفنس میں واقع گھر منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے چکا ہے۔زرائع کے مطابق آغا سراج درانی گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ...
سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کے حکم کے بعد نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جمعہ ک...