... loading ...
کیا آپ نے ہالی ووڈ کی نئی فلم “دی مارشیئن” (The Martian) دیکھی ہے؟ اس میں میٹ ڈیمن نے مارک واٹنی کا کردار ادا کیا ہے جو ان 6 افراد کے عملے میں شامل ہوتا ہے جو مریخ پر ایک مشن کے لیے جاتے ہیں لیکن ایک طوفان کی وجہ سے انہیں فوری طور پر سیارہ چھوڑنا پڑ جاتا ہے۔ نکلتے ہوئے ایک حادثے کی وجہ سے مارک واٹنی زخمی ہو جاتے ہیں اور انہیں مردہ سمجھ کر باقی عملہ مریخ سے چلا جاتا ہے۔ اگلے روز مارک کو ہوش آتا ہے تو وہ خود کو سیارے پر اکیلا پاتے ہیں اور اس کے بعد دو طرفہ زبردست جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ خود اور زمین و خلا میں موجود دیگر انسان بھی انہیں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم کی کہانی تو مزید نہیں بتائیں گے تاکہ آپ کا لطف خراب نہ ہو لیکن میٹ ڈیمن کے حوالے سے ایک دلچسپ بات ضرور بتائیں گے۔ یہ کوئی پہلی فلم نہیں ہے جس میں ان کو ایسا کردار ملا ہے جو کسی مصیبت میں گرفتار ہو اور اسے بچانے کے لیے کوئی مشن روانہ کیا گیا ہو۔
اگر آپ کو دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں بنائی گئی مشہو فلم سیونگ پرائیوٹ راین (Saving Private Ryan) یاد ہو تو اس میں بھی انہیں بچانے کے لیے ایک مشن فرانس کے محاذ پر اتارا جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کل 8 ایسی فلمیں ہیں جن میں میٹ ڈیمن نے ایسے کردار ادا کیے ہیں۔ کسی شوخ نے ان تمام فلموں میں میٹ ڈیمن کو بچانے کی کوششوں کے ممکنہ اخراجات کو جمع کیا ہے تو وہ 900 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔
کریج انڈر فائر (Courage Under Fire) میں جنگ خلیج میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں انہیں بچانے کے لیے جو کوشش کی گئی اس کا اندازہ 3 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ سیون پرائیوٹ راین میں 1 لاکھ ڈالرز، ٹائٹن اے ای (Titan AE) میں 200 بلین ڈالرز، سیریانا (Syriana) اور گرین زون (Green Zone) میں 50، 50 ہزار ڈالرز ایلیسیئم (Elysium) میں 100 ملین ڈالرز اور انٹر اسٹیلر (Interstellar) میں 500 بلین ڈالرز اور اب مارشیئن میں 200 بلین ڈالرز کو ملائیں تو یہ کل خرچہ 900 بلین ڈالرز تک جا پہنچتا ہے۔
اب ایسا نہ ہو کہ ان کی چڑ ہی بن جائے اور وہ آئندہ کسی ایسی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیں، جہاں انہیں بچانے کے لیے کوئی مشن بھیجا جانا ہو 🙂
علامہ اقبال نے کہا تھا ”جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی“ اور زیست کی حقیقت یہی ہے۔ یہ ’پیہم رواں، ہر دم جواں‘ تو ہے ہی، لیکن ساتھ ہی ”شبِ درد و سوز و غم“ بھی ہے ، یہاں تک کہ آپ منزلِ مقصود کو پا لیں، چاہے آپ کا مقصد کچھ بھی ہو۔امریکا کے معروف اسٹاک بروکر کرس گارڈنر کی زندگی...