... loading ...
اخبارات میں ہمیشہ سے سال کی چھ چھٹیوں کا رواج چلا آرہا ہے۔ جن میں دو عیدین کی دو، دوتعطیلات ، یوم عاشور کی ایک تعطیل اور بارہ ربیع الاول کی ایک تعطیل شامل ہیں ۔ مگر ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ اس دفعہ بارہ ربیع الاول کی تعطیل اخبارات کی حد تک ختم کر دی گئی ہے۔ وجود ڈاٹ کام کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس چھٹی کومنسوخ کرانے میں اصل کردار میر شکیل الرحمان نے ادا کیا ہے ۔ اور اے پی این ایس کے اراکین نے اس فیصلے پر تجارتی مفادات کے باعث حامی بھر لی ہے۔ یاد رہے کہ میاں نوازشریف کی حکومت نے رواں برس اور گزشتہ ماہ ۹؍ نومبر کی یوم ِ اقبال کی مناسبت سے تعطیل کو ختم کرکے ایک بڑا قدم اُٹھایا تھا۔ جسے ملک بھر میں نہایت ناپسندیدگی سے دیکھا گیا تھا۔میاں نوازشریف کی جانب سے جب علامہ اقبال ؒ کی مناسبت سے تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تو اس سے قبل میاں نوازشریف نے قوم کے مستقبل کو جمہوریت اور لبرل معاشرے سے وابستہ قراردیاتھا۔ یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ موجودہ حکومت ان دنوں جنگ گروپ کے ساتھ نہایت آرام دہ حالت میں سمجھی جاتی ہے۔ جو اپنی اخباری مطبوعات کے علاوہ اپنے ٹی وی چینل جیو کے ذریعے بھی غیر محسوس طور پر ایک ایسے ایجنڈے کی تشکیل میں مصروف رہتا ہے جو صحافتی اقدار کے بالکل برعکس معاشرے پر اپنا سچ جھوٹ مسلط کرتے ہوئے میاں نوازشریف کی حکومت کے حق میں فضا ہموار کرنے کا موجب ہوتا ہے۔ اس ضمن میں نوازشریف کی حکومت اور جیو کے درمیان کافی مشترکات پیدا ہو گئے ہیں جو عمران خان سے نفرت سے لے کر فوج کے بارے میں ایک مخصوص نقطۂ نظر کی تشکیل تک کافی نکات پر محیط ہے۔ اس مشترکہ ایجنڈے کی تشکیل میں پاکستان کے قدیم صحافتی پسِ منظر کے باعث جنگ گروپ کافی مہارت دکھاتا ہے۔ اور کم ہی کسی پکڑائی میں آپاتا ہے۔ جنگ گروپ نے ہمیشہ سے ایک ’’Embedded journalism‘‘ کی ہے جسے بابائے صحافت ضمیر نیازی نے ’’ہم بستری صحافت‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ اس بدقسمت صحافتی پسِ منظر کے باعث جنگ گروپ نے پاکستانی معاشرے میں ان گنت خرابیوں اور معاشرتی جرائم کو جنم دینے یا تحریک دینے میں بدترین کردار اد اکیا ہے۔ اب جنگ گروپ نے بارہ ربیع الاول کے دن پر کاری وار کیا ہے۔
جنگ گروپ کے حوالے سے واضح ہونا چاہئے کہ وہ جیو کے اندر ایسی بہت سی مہمات چلا چکا ہے جس کے بارے میں یہ شکوک اور شواہد سامنے آئے ہیں کہ یہ غیر ملکی ایجنڈے کے مطابق ہے۔ اس حوالے سے بعض قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گروپ کی سرگرمیوں کو نہایت خطرناک بھی قراردے چکے ہیں۔ جس کے باعث جنگ اور جیو گروپ کو ماضی میں فوج کی طرف سے کافی مسائل کا سامنا بھی رہا ہے۔ جنگ گروپ کے حالیہ اقدام اور اُسے کے ساتھ اے پی این ایس کے اراکین کی حمایت کو اب اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے کہ کہیں یہ لبرل ایجنڈے کی تشکیل کا کوئی بیرونی کھیل تو نہیں جس نے بارہ ربیع الاول کی چھٹی کو بھی نشانا بنا لیا ہے۔
یہ واضح رہے کہ بارہ ربیع الاول کی تاریخ جمہور علمائے کرام کے ہاں سرکار دوعالم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے حوالے سے مختلف تعبیرات رکھتی ہیں ۔ مگر حضور پاک ﷺ کی ولادت ِ باسعادت عالم اسلام میں انتہائی عقیدت وبرکت سے دیکھی جاتی ہے۔ اور اس پورے ماہ کو فضیلت کے روشنی میں مقبول ومتبرک ٹہرایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے ایک متعین دن بارہ ربیع الاول کو ۱۹۶۰ء کے عشرے سے چھٹی کے طور پر منایا جارہا تھا۔ مگر میر شکیل الرحمان اور اُن کے ساتھ کچھ مالکان نے اپنی دُکان صحافت کو بڑھانے کے لئے اس متبرک دن پر اپنا مزاج سودوزیاں لاگو کرکے لبرل ایجنڈے کی تکمیل میں ہر حد عبور کر دی ہے جسے عوام میں انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی کچھ دن قبل جیو کے ایک پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں نجم سیٹھی نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اب پاکستان میں ’’لبرل‘‘ لفظ اتنا ناپسندیدہ نہیں رہا اور اب لوگ اس لفظ کا استعمال کرنے لگے ہیں ۔اُنہوں نے اس ضمن میں نوازشریف کی تعریف بھی کی تھی کہ وہ اس سے پہلے یہ لفظ استعمال ہی نہیں کرتے تھے اور اب کرنے لگے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایسے ہی ایک پروگرام میں میاں نوازشریف کی جانب سے ہندوؤں کی ایک تقریب میں نوازشریف کے بعض فقروں کی جگالی کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ اُنہیں میاں نوازشریف کے یہ الفاظ سن کر قائد اعظم یا دآگئے۔ اس مخصوص نوع کے طرزِ فکر کی روشنی میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ جنگ گروپ کی سرپرستی میں لبرل میڈیا ،لبرل اقدار کو آگے بڑھانے کے لئے اب مذہبی اقدار کے خلاف صف آرا ہے اور ایسا وہ تجارتی مفادات کے لئے کر رہا ہے۔اس تناظر میں بارہ ربیع الاول کی چھٹی کی منسوخی پر اے پی این ایس میں شامل تما م مالک مدیران کو عوام میں انتہائی ناپسندیدگی کا سامنا بھی کر سکتا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...