... loading ...
کیا آپ اپنی گاڑی چلانے سے تنگ آ گئے ہیں؟ تو کیا خیال ہے اپنی سوچ کی طاقت استعمال کی جائے؟ چینی انجینئرز دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے دنیا کی پہلی گاڑی بنا لے ہے جو دماغ سے کنٹرول ہوتی ہے۔
ایک شخص گاڑی کو آگے اور پیچھے چلا سکتا ہے اور روک بھی سکتا ہے اور وہ سب اپنی سوچ کے ذریعے، اور بغیر ہاتھ استعمال کیے۔ اگر آپ کی توجہ بٹ رہی ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ آپ کو صرف موڑ کاٹتے اور لین تبدیل کرتے ہوئے دھیان دینے کی ضرورت ہوگی۔ گاڑی میں 16 سنسر نصب ہیں جو ڈرائیور کے دماغ سے نکلنے والے سگنل پکڑتے ہیں۔ اس وقت یہ گاڑی، جسے KITT کا نام دیا گیا ہے، صرف سیدھی چل سکتی ہے یعنی ابھی خاصا کام باقی ہے۔ پھر بھی یہ ایک دلچسپ خیال ہے اور وڈیو میں آپ اس کو حقیقت کے روپ میں دیکھ سکتے ہیں۔