... loading ...
40 سے زیادہ سالوں تک جمبو جیٹ طیاروں نے دنیا بھر کے آسمانوں پر راج کیا لیکن ہوا بازی کے بدلتے ہوئے قوانین، ایئر لائنوں کی کاروباری حکمت عملی میں تبدیلی اور ٹربوفین انجن ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ ہی ان دیو ہیکل جہازوں کا باب آہستہ آہستہ بند ہو رہا ہے۔
1969ء میں متعارف کروائے جانے کے بعد بوئنگ 747 نے سفر کے انداز ہی بدل دیے۔ 500 مسافروں کو لے کر 6 ہزار میل کی مسافت تک پرواز کی صلاحیت رکھنے والے جمبو جیٹ طیاروں نے ایئر لائنوں کو نت نئے مقامات تک پہنچانے اور اپنے آپریشن کے اخراجات کو کم کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا۔
سالوں بلکہ دہائیوں تک بوئنگ کے یہ دیوہیکل طیارے میک ڈونیل ڈوگلس، لاک ہیڈ اور ایئربس کا مقابلہ کرتے رہے۔ پھر 2005ء میں ایئر بس نے دو منزلہ اے 380-800 طیارہ متعارف کروایا جو بوئنگ کے جمبو جیٹ کا سب سے بڑا حریف بن کر سامنے آیا۔ لیکن آ جکل بوئنگ اور ایئربس دونوں کو ان جہازوں کو نئے خریدار ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ایک بڑے ہوائی جہاز کی خریداری کے اخراجات، اور ساتھ ہی یہ اس حقیقت کا سامنا بھی کہ وہ توانائی بچت کے حوالے سے نسبتاً غیر موثر ہیں، ان جہازوں کو جدید دور میں غیر عملی بنا دیا ہے۔
ہوا بازی کے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے بھی بڑے جیٹ طیاروں کی طلب کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں بوئنگ نے صرف 45 جمبو طیارے فروخت کیے ہیں۔ جن کی بڑی اکثریت بھاری بھرکم سامان اٹھانے والے طیاروں کی حیثیت سے حاصل کی گئی ہے۔ اب رواں سال کے اوائل میں ہی بوئنگ اعلان کر چکا ہے کہ وہ اپنی 747 کی پیداوار صرف ایک طیارہ فی مہینہ تک لے آئے گا۔ جبکہ ایئر بس نے دو سال قبل الامارات کو فروخت کردہ ڈبل ڈیکر جیٹ کے بعد سے اب تک ایک آرڈر بھی حاصل نہیں کیا۔
دراصل جدید ٹربو فین انجن قابل اعتماد ہیں، اور اب تک اُن کا سیفٹی ریکارڈ بھی بہت عمدہ ہے ۔ اس کے مقابلے میں چار انجن کے بڑے جمبو جیٹ طیارے ایندھن بھی بہت کھاتے ہیں ۔ اس لیے جمبو 747 کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ یہاں تک کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) تک ایک، ایک کرکے 747 طیاروں کو چھوڑ کر جدید اور دو انجن والے 777 پر منتقل ہو رہی ہے۔
اس سے پہلے کہ یہ خوبصورت ہوائی جہاز ہمیشہ کے لیے آسمانوں سے اوجھل ہوجائے۔ آئیے چند یادگار تصاویر دیکھتے ہیں:
فروری 1969ء میں بوئنگ 747 کی پہلی پرواز
یہ دیو ہیکل جہاز اور اس کو بنانے کے لیے تیار کی گئی فیکٹری صرف 16 ماہ میں تعمیر کی گئی، اور اس میں 50 ہزار بوئنگ ملازمین نے حصہ لیا
اس کام کا حصہ بننے والے افراد کو آج بھی “Incredibles” کہا جاتا ہے
550 افراد تک کی گنجائش کے ساتھ 747 نے بوئنگ 707 اور اپنے وقت کے دیگر ہوائی جہازوں کو پیچھے چھوڑ دیا
1970ء میں پان ایم ایئر لائنز کے بیڑے میں شامل ہونے والے اس دیو ہیکل جیٹ طیارے کو دیکھ کر عوام حیران رہ گئے
پہلی جدت کے بعد جاری کیا گیا بوئنگ 747-100طیارہ
1971ء کے اواخر میں زیادہ طاقتور انجن اور زیادہ طویل فاصلے تک جانے والی 200 سیریز شروع کی گئی
ایک دہائی بعد 747 کو ایک مرتبہ پھر جدید ترین انجن اور دوسری منزل پر زیادہ وسعت کے ساتھ بنایا گیا۔ یہ ورژن 300 کہلایا
300 سیریز بوئنگ کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ اس لیے 1989ء میں 400سیریز جاری کی گئی ہے۔ اس میں جدید ایویونکس، مکمل گلاس کاک پٹ سہولات اور زیادہ طویل فاصلے تک جانے کی صلاحیت تھی ۔ یہ 747 کی مقبول ترین سیریز بنی۔
2011ء میں بوئنگ نے اپنے جمبو جیٹ کا جدید ترین ورژن 747-8 جاری کیا۔ 250 فٹ لمبا یہ تاریخ کا سب سے طویل ہوائی جہاز ہے
اس پورے عرصے میں بوئنگ مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا گیا، جیسا کہ یہ آگ بجھانے کے کام میں آنے والا یہ جہاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلائی شٹل کو ایک مقام سے دوسری جگہ پہنچانے والا بوئنگ 747
یا پھر سازوسامان کی ترسیل کے لیے
ساتھ ہی بوئنگ 747 مختلف سربراہان مملکت کے زیر استعمال بھی رہے ہیں، جیسا کہ چین یہ صدارتی ہوائی جہاز جس میں چینی صدر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک-چین اشتراک سے بنائے گئے جے ایف17 طیارے ساتھ ساتھ محو پرواز ہیں
یہ دیکھیں جاپان کے سربراہ مملکت کا ہوائی جہاز
اور یہ سب سے مشہور امریکا کا ‘ایئر فورس ون’ یعنی امریکی صدر کے زیر استعمال بوئنگ 747
دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز آج جس مقام پر ہیں ان میں بوئنگ 747 نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، جیسا کہ تھائی ایئرویز
آسٹریلیا کی کنٹاس
سنگاپور
امریکا کی ڈیلٹا
جرمنی کی لفتھانسا
بھارت کی سرکاری ایئر لائن ‘ایئر انڈیا’
کے ایل ایم
ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک
کوریئن ایئر
امریکا کی یونائیٹڈ
برٹش ایئر ویز
جاپان ایئر لائنز
اور آج دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہونے والی ایئر نیوزی لینڈ۔
بوئنگ نے آج تک ڈیڑھ ہزار سے زیادہ 747 طیارے فروخت کیے ہیں
اور اس نے اپنے زمانے میں سپر سونک کانکرڈ طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا
بوئنگ نے آج تک ڈیڑھ ہزار سے زیادہ 747 طیارے فروخت کیے ہیں
ارے، ناراض مت ہوں۔ ہم آپ کو پاکستان کے بوئنگ 747 طیارے بھی دکھا رہے ہیں۔ آخر کسی زمانے میں پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں سے ایک بنانے میں ان کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے کو رواں سال 2022 کے 9 ماہ میں اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں سال کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال 2021 میں اسی عرصے می...
پی آئی اے کی جانب سے 32 سال تک اپنی ملکیت کے ہوٹل سے ہی لاعلم رہنے کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے قومی اثاثہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں پی آئی اے نے چیئرمین پی آئی اے کی زبانی ہد...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کے تین ملازمین کو گ...
پی آئی اے نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے حج آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے 1080 عازمین حج روانہ ہوئے، پی آئی اے کی 6 جون کو اسلام آباد سے دو، لاہور اور کوئٹہ سے ایک ایک پروازیں روانہ ہوئیں، حج آپریشن کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آبا...
پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز اسلام آباد کے بجائے دمام ایئرپورٹ پر اتار دی۔سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9754 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے جہاز کے اندر ہی پی آئی اے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ ک...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کی ونڈ اسکرین پر دوران پرواز کریک پڑگیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے پرواز کو ہنگامی حالت میں کراچی میں اتار دیا گیا۔پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے سعودی دارالحکومت ریاض جارہی تھی کہ طیارے کی سائیڈ ونڈ اسکرین می...
اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں جہاز کے چلتے ہی زوردار آوازیں آنے لگیں، مسافروں نے احتجاج کرکے طیارہ رْکوادیا اور اْتر گئے۔ مذکورہ طیارے میں 168 مسافر سوار تھے، تاہم طیارے کو کچھ دیر پہلے 6 مسافروں کے ساتھ کراچی کے لیے روانہ کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر چھ پاکستانی ایئرلائنز کو تنبیہی مراسلے جاری کردئیے ہیں۔تنبہیی مراسلہ پی آئی اے، ایئربلیو، سیرین ایئر، ایئرسیال، ویژن ایئر اور ایئرفیلکن کو جاری کیا گیا ہے، ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈر...
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرونِ ملک پروازیں اچانک منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)اور 3 نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے متعلق مسافروں کی شکایات موصول ہ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) انتظامیہ نے اپنے مسافروں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایات پر یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے...
یوکرین نے کہا ہے کہ وہ سوویت دور میں خلائی شٹل پروگرام کے لیے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا جیٹ طیارہ اگلے پانچ سالوں میں چین کو فراہم کرے گا۔ یہ اے این-225 مریا طیارہ 1980ء کی دہائی میں ہوائی جہاز بنانے والے ادارے انتونوف نے تیار کیا تھا جو چھ انجنوں پر ہے بھاری سازوسامان کے لیے ک...
وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے وطن واپسی کے فیصلے کے بعد حکومت کی ہدایت پر وزیر اعظم کی لندن سے وطن واپسی کے لیے بوئنگ 777 طیارے کو مختص کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ طیارے کے فلائٹ آپریشن سے الگ ہونے کے باعث قومی ادارے کو کم از کم 30 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ وزیرا عظم ا...