... loading ...
یوکرین کی پارلیمان کا ایوان بالا میدان جنگ بن گیا جب ایک رکن اسمبلی نے وزیر اعظم ارسینی یاسینوک کو تقریر کے آغاز سے قبل ہی چبوترے سے اتارنے کی کوشش کی جس پر زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔
وزیر اعظم یاسینوک حکومت کے کارگزاری کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے والے تھے کہ صدر پیترو پوروشنکو کے سیاسی اتحاد کی نمائندگی کرنے والے رادا پارٹی کے اولیگ برنا ایک خوبصورت گلدستے کے ساتھ ان کی جانب بڑھے۔ انہوں نے پہلے تو وزیراعظم کو گلدستہ پیش کیا اور پھر ان کو پیچھے سے جاکر پکڑ لیا اور زبردستی نیچے اتار دیا۔ ان کی یہ حرکت دیکھ کر دیگر اراکین پارلیمان میدان میں اتر گئے اور گتھم گتھا ہوگئے۔
جس وقت اراکین پارلیمان میں مارا ماری جاری تھی، عین اسی وقت عمارت کے باہر ہزاروں مظاہرین حکومت اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ لیے موجود تھے۔ لیکن وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اسی صورت میں مستعفی ہوں گے جب قانون ساز اسمبلی ان کے خلاف ووٹ دے گی۔
اب آپ اراکین پارلیمان کی یہ لڑائی دیکھیں اور ہمارے پاکستان کے سیاست دانوں کو سلام پیش کریں، جنہوں نے ہمیں آج تک قومی اسمبلی میں ایسی لڑائی دیکھنے کا موقع نہیں دیا۔
مغربی یوکرین میں پولیو کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو 2010ء کے بعد یورپ میں اس مرض کے اولین شکار ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شمال مغربی علاقے میں ایک 10 ماہ اور ایک چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او ترجمان اولیور ...