... loading ...
کیا آپ کو کبھی ایئرپورٹ پر انتظار کے کٹھن لمحات سے گزرنا پڑا ہے؟ فضائی سفر کرنے والوں کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات یہی ہوتی ہے کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر کی صورت میں انہیں بڑا وقت ہوائی اڈے پر گزارنا پڑتا ہے جہاں سونے اور آرام کرنے کے لیے اچھی جگہ کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے ایک ویب سائٹ نے نیند اور آرام کے حوالے سے دنیا کے بہترین اور بدترین ہوائی اڈوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں آرام، صفائی اور مسافروں کے خیال کے حوالے سے اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سروے میں کل 26 ہزار آرا پیش کی گئیں جن کے مطابق آرام و نیند کرنے کے لحاظ سے دنیا کے 10 بہترین ہوائی اڈے یہ ہیں۔
زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ایک خاتون ٹرام کا انتظار کرتے ہوئے
ایک خاتون مسافر کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے
وینکوور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ایک اندرونی منظر
میونخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ایک منظر
ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر برقی بورڈ پر پروازوں کی آمد و رفت کے اوقات دیکھ رہے ہیں
مسافر تائیوان کے تاؤیوان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک لاؤنج میں وقت گزارتے ہوئے
سافٹ بینک کا ایک روبوٹ جو ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے عملے میں ہونے والا تازہ اضافہ ہے
انچیون کے خوبصورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر تصاویر لیتے ہوئے
دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں سے ایک سنگاپور کا چانگی آرام دہ بھی ہے۔ یہ 1981ء میں اپنے قیام سے اب تک 370 سے زیادہ اعزازات حاصل کر چکا ہے