... loading ...
مارک زکربرگ اپنے فیس بک کے 99 فیصد حصص ایک نئے انسان دوست منصوبے کو دے دیں گے، جن کی مالیت 45 بلین ڈالرز بنتی ہے۔ یہ نیا منصوبہ انسانی صلاحیتوں اور مساوات کے لیے کام کرے گا۔ اس امر کا اعلان مارک اور ان کی اہلیہ نے اپنی نومولود صاحبزادی کے لیے ایک خط میں کیا۔
منصوبے جس کا اعلان فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر کے صفحے پر کیا گیا 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ “لائیکس” حاصل کر چکا ہے اور یہ ویسا ہی جیسا دیگر بڑی ارب پتی شخصیات جیسا کہ ویرن بوفیٹ اور بل گیٹس کے ہیں، جنہوں نے انسان دوست مقاصد کے لیے اپنی دولت کو وقف کرنے کے لیے ادارے بنائے۔
31 سالہ زکربرگ نئے منصوبے کے سربراہ ہوں گے اور دنیا کے سب سے بڑے آن لائن سوشل نیٹ ورک کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں 1 ارب ڈالرز تک کے حصص فروخت کردیں گے یا ان سے دستبردار ہو جائیں گے۔
وہ فیس بک میں غالب حصص برقرار رکھیں گے، جن کی مالیت فی الوقت 303 ارب ڈالرز ہے۔ فیس بک کے حالیہ بیان کے مطابق زکر برگ 4 ملین کلاس اے اور 422.3 ملین کلاس بی حصص رکھتے ہیں۔ یہ کل ملا کر ادارے کے حصص میں 54 فیصد ووٹنگ پاور رکھتے ہیں۔ زکربرگ نے کہا کہ وہ آنے والے کئی سالوں تک فیس بک کے سی ای او رہنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
یہ انسان دوست منصوبوں کی تاریخ میں زکربرگ کا پہلا قدم نہیں۔ جب وہ 26 سال کے تھے تو انہوں نے Giving Pledge پر دستخط کیے تھے جس نے دنیا کے امیر ترین افراد اور خاندانوں سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں یا وصیت کے مطابق اپنی نصف سے زیادہ دولت انسان دوست اور خیراتی منصوبوں کے لیے عطیہ کر جائیں۔
امریکا میں ہر سال 350 بلین ڈالرز خیراتی اداروں کو عطیہ کیے جاتے ہیں۔ کرونیکل آف فلینتھراپی کی مدیر اسٹیسی پامر کہتی ہیں کہ زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسکیلا چین کا اعلان صرف اس لیے اہم نہیں کہ اس میں عطیے کا حجم بہت زیادہ ہے بلکہ ان کی عمر کی وجہ سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے۔ “ہماری فہرست میں عموماً 70 سے 80 سال کی عمر تک کے عطیہ دینے والوں کی اکثریت ہے۔ یہ نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے۔”
اپنی پہلی اولاد کی پیدائش پر زکربرگ نے اپنی، اہلیہ اور نومولود بیٹی میکسیما، عرف میکس، کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کا عنوان “ایک خط بیٹی کے لیے” ہے۔
2220 الفاظ کے اس خط میں زکربرگ اور چین نے صحت، تعلیم، انٹرنیٹ رسائی اور علم سمیت مختلف مسائل پر بات کی ہے جس کے بعد چین زکربرگ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد “انسانوں کی صلاحیت کو فروغ دینا اور مساوات کی ترویج کرنا” ہے۔ وہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی زندگی کے دوران اپنے 99 فیصد فیس بک حصص دیں گے۔
سوشل میڈیا کے موثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے لیکن اب فلسطینی نوجوان اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنے لگے ہیں۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے دعووں پر فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور انسٹاگر...
روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پ...
فیس بک نے اپنی سروسز تک مفت رسائی کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پزیر ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فیس بک نے فیس بک اور دیگر ویب سائٹس تک مفت رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پذیر مما...
فیس بک کے ہر 8 میں سے ایک صارف کا ماننا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے سے اس کی نیند، کام، رشتے اور بچوں سے تعلق پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ فیس بک کے ایک مبینہ اندرونی سروے کے نتائج پر کیا گیا۔فیس بک کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ ...
برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام کے پسندیدہ امریکی صدر...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...
فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے ...
فیس بک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاوگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،فیس بک کی ایک سابقہ ملازم فرانسس ہاگن نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ ان معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگاہ ہے، جو اس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیاپورٹس کے مطابق ہاگن نے اپنے خیالات کا اظہار ایک ٹ...
فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے ک...
پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بْک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین...
فیس بک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکائونٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک ...