... loading ...
حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس، سروسز اور آرکائیوز شرجیل انعام میمن سے اُن کے محکمے اچانک واپس لے لئے ہیں۔2دسمبر بروز بدھ جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ’آئین پاکستان کے آرٹیکل 132 کی دفعہ 3 کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش اور گورنر سندھ کی منظوری سے شرجیل میمن سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ سندھ میں اس امر پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عین ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فوراً بعد شرجیل میمن سے اُن کی وزارت واپس لینے کی اتنی زیادہ عجلت کیوں دکھائی گئی؟
شرجیل میمن گزشتہ کچھ مہینوں سے خبروں کا خصوصی موضوع بنے ہوئے ہیں۔ اُنہیں بدعنوانی کے کچھ بھد ناموں (اسکینڈلز) میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ جس پر اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اُن سے بازپُرس بھی کرتے رہے ہیں۔ان ہی خبروں کے گردش میں ہوتے ہوئے شرجیل میمن اچانک بیرونِ ملک چلے گیے تھے۔ بعد ازاں اچانک یہ خبر آئی کہ اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جس پر ملک بھر میں یہ طنزیہ سوال پوچھا جاتا رہا کہ پہلے سے ہی بیرونِ ملک مقیم ایک وزیر کو ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطلب تو یہ ہو اکہ اُنہیں پاکستان لوٹنے سے خبردار کرنا ہے۔
شرجیل میمن اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات بھی رہ چکے تھےتاہم، رواں برس جولائی میں یہ وزارت اُن سے واپس لے کر پیپلز پارٹی کے ایک سینئر سیاست دان نثار کھوڑو کو دے دی گئی تھی۔ شرجیل میمن کو آرکائیوز کے ساتھ بلدیاتی محکمہ جات ، سروسز اورورکس کے محکمے بھی تفویض کئے جاتے رہے۔بلدیات کی وزارت بھی اُن سے پہلے واپس لی جاچکی ہے۔شرجیل میمن سے تمام وزارتوں کی واپسی کو سیاسی حلقوں میں نہایت سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ اور اسے سندھ حکومت میں وزارتوں کی روزانہ کی بنیادوں پر تبدیلی کے معمول کا عمل نہیں سمجھا جارہا۔ باخبر حلقوں کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے زیادہ حرکت میں دکھائی دیں گے۔ جس کا اثر مختلف سیاسی حلقوں پربھی پڑے گا۔ شرجیل میمن سے وزارت کی واپسی کو بھی اسی خاص تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...