... loading ...
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز میزبان کے لیے مایوس کن نتائج کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ ٹیسٹ میں پاکستان نے جہاں شاندار فتوحات حاصل کیں، وہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مراحل میں بری طرح شکست کھائی۔ ایک روزہ میں انگلینڈ نے تین-ایک اور ٹی ٹوئنٹی میں تین-صفر سے شکست کھائی اور یوں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے صرف چار ماہ قبل پاکستان کی تیاریوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے لیکن اس سے بڑا دھچکا ہمیں پاکستان کی سیریز میں شراب کے اشتہارات دیکھ کر ہوا ہے۔ جی ہاں، وسط اکتوبر سے اب نومبر کے اختتام تک جاری رہنے والی ڈیڑھ ماہ پر مشتمل سیریز کے ہر مقابلے میں ایک معروف شراب ساز ادارے کا اشتہار مقابلوں میں جگمگاتا رہا۔
متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی اس سیریز کا میزبان پاکستان تھا اور تعاون کرنے والے تمام اداروں کا براہ راست تعلق پاکستان کے ساتھ تھا اس لیے بھارت کے معروف شراب بنانے والے ادارے “رائل اسٹیگ” (Royal Stag) کے اشتہارات کا معاملہ بھی ضرور “اپنے بندے” نے ہی طے کیا ہوگا۔
قانوناً پاکستان میں شراب کا استعمال اور تشہیر جرم ہے۔ صرف لائسنس یافتہ ادارے اور دکانیں ہی اسے فروخت کرنے کی مجاز ہیں، وہ بھی صرف غیر مسلموں کو۔ وہ الگ بات کہ درحقیقت “مسلمانوں” ہی کی بڑی تعداد شراب خریدتی اور پیتی ہے لیکن قانوناً وہ جرم کا ارتکاب کرتے ہیں اور گرفتاری اور سزا کے مستحق ہوتے ہیں۔ اس لیے پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں شراب کی کھلے عام فروخت و کھپت نہیں دکھائی دیتی۔
لیکن پاک-انگلینڈ سیریز میں ایسا لگا کہ اشتہارات کے حصول کے لیے تمام تر اخلاقی و قانونی پابندیوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ پہلے ‘ٹائٹل اسپانسر’ ایک ادارہ ہوتا تھا، پھر اسے دو کیا گیا، اب تو چار، چار اداروں کے اشتہارات میدان کے وسط میں زمین پر پھیلے نظر آتے ہیں۔جو کسر رہ گئی تھی وہ بجلی کی مدد سے چلنے والے اشتہارات سے پوری ہوگئی ہے۔ ہر چند سیکنڈ کے بعد بدلنے والا اشتہار میزبان بورڈز کے لیے ایک “نعمت” سے کم نہیں۔ اب وہ مخصوص اشتہار لگانے اور اسی کو دکھانے کے پابند نہیں بلکہ ایک ہی جگہ پر کئی اشتہارات چلا سکتے ہیں۔ انہی اشتہارات میں ہمیں رائل اسٹیگ کا اشتہار کئی بار نظر آیا ہے۔ 1995ء میں قائم ہونے والا یہ بھارتی ادارہ پڑوسی ملک کے بڑے شراب سازوں میں سے ایک ہے۔
یہ وہی ادارہ ہے جس کے لیے کام کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم کو 2004ء میں جرمانے اور معافی مانگنے کی سزائیں دی گئی تھیں۔ یہ اشتہار کبھی منظر عام پر تو نہیں آیا لیکن اسی سال رائل اسٹیگ کی مہم میں ہربھجن سنگھ، جونٹی رہوڈز اور گلین میک گرا سمیت مختلف کرکٹ کھلاڑی اشتہارات میں نمودار ہوئے تو ممکن ہے کہ انہوں نے وسیم اکرم کے لیے بھی ایک اشتہار بنایا ہو۔
ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے کھلاڑی انفرادی سطح پر، بلکہ دوسرے ممالک سے کھیلنے والے مسلمان کھلاڑی بھی، شراب کے اشتہارات سے اجتناب کرتے ہیں۔ اس کی عملی مثالیں اظہر محمود، فواد احمد، عثمان خواجہ، ہاشم آملا، عمران طاہراور فرحان بہاردین کی صورت میں موجود ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا خود اس قبیح فعل کا مرتکب ہونا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس پر ارباب اختیار کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ ذیل میں پاک-انگلینڈ سیریز کے مختلف مراحل پر کھیل کے پس منظر میں رائل اسٹیگ کا اشتہار دیکھ سکتے ہیں۔
قومی اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچ...
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف آ...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کامیاب کے بعد گروپ ٹو سے سیمی فائنل کیلئے کوا...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز...
ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔ آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپ...
ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور ...
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ 10روز سے بغیر درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز کروا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بور...
پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ریویو لینے پر کپتان بابر اعظم کو یاد دہانی کروانا پڑی کہ کپتان میں ہوں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آؤٹ کی اپیل پر اگر امپائر آؤٹ نہ دے تو کپتان کو ریویو لینے کا اختیار ہے۔'گزشتہ ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر بابر اعظم آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل شعیب ملک،...