وجود

... loading ...

وجود

حیران کن روبوٹس

هفته 28 نومبر 2015 حیران کن روبوٹس

ایک زمانہ وہ تھا جب روبوٹ غیر حقیقی اور محض افسانوی چیز لگتے تھے لیکن اب خلائی مہمات سے لے کر روزمرہ کے عام کاموں میں بھی روبوٹس کی شمولیت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک بین الاقوامی انفارمیشن کمپنی ایچ آئی ایس کے مطابق 2017ء تک دنیا بھر میں 52 ہزار صنعتی روبوٹس کی فروخت متوقع ہے۔ ان کی کل مالیت 1.3 ارب ڈالرز ہوگی۔

آئیےآپ کو دنیا کے چند بہترین روبوٹس سے ملواتے ہیں، امیدہے آپ کو پسند آئیں گے۔

پی آر2

پی آر 2 کو تیار کیا ہے ولو گیراج نے۔ یہ ادارہ امریکا میں اپنے اوپن سورس سافٹویئر مجموعے روبوٹ آپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے مشہور ہے۔ تجرباتی سطح پر یہ روبوٹ گھریلو کام کر سکتا ہے لیکن ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے۔


کیروبو

صرف 34 سینٹی میٹر کا یہ روبوٹ اصل میں خلا باز ہے۔ یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ریسرچ سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسے خلا باز کوچی واکاتا کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ پہلا روبوٹ ہے جو خلا میں بولنے کے قابل ہوگا۔ کوچی واکاتا رواں سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے جائیں گے۔


کولوننگ “برٹولٹ میئر”

دنیا کا اولین بایونک آدمی۔ 6 فٹ بلند یہ روبوٹ یہ سانس لے سکتا ہے، چل سکتا ہے، بات کر سکتا ہے۔ اس کے تمام مصنوعی اعضا دنیا بھر کے 17 اداروں نے عطیہ کیے ہیں۔ اس روبوٹ کی لاگت تقریباً ایک ملین ڈالرز ہے۔ یہ یونیورسٹی آف زیورخ، سوئٹزرلینڈ کے سماجی نفسیات دان برٹولٹ میئر سے موسوم ہے۔


کمپریسر ہیڈ

یہ ہے کمال روبوٹس، یہ تین رکنی بینڈ ہے۔ چار ہاتھوں والا ڈرمر “اسٹک بوائے”، 78 انگلیوں والا گٹارسٹ “فنگرس” اور ایک بہترین باسسٹ “بونز”۔ انہوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں اپنی پہلی کارکردگی پیش کی اور اب خاصے معروف ہیں۔


روبوٹ اونٹ سوار

عرب میں اونٹوں کی دوڑ بہت مقبول ہے اور اب یہاں بچوں کو نہیں بلکہ روبوٹس کو استعمال کیا جا تا ہے۔ ان سواروں کو اونٹ مالکان اپنی دوڑتی گاڑیوں سے کنٹرول کرتے ہیں۔ عرب میں دوڑنے والے اونٹ ایک ملین ڈالرز تک کے ہوتے ہیں۔


پروٹون مین

Porton-Man

یہ نیا روبوٹ برطانیہ کی مسلح افواج کے لیے ایک محفوظ لباس کے تجربات میں مدد دے گا۔ پروٹون مین چل سکتا ہے، مارچ کر سکتا ہے، دوڑ، بیٹھ اور جھک سکتا ہے اور فوجی انداز کی نقل کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ سائنس دانوں کو ایسے سوٹ ڈیزائن کرنے میں مدد دے گا جو سپاہیوں کو کیمیائی و حیاتیاتی حملوں سے بچانے کے لیے تیار کیے جائیں گے۔


روبو تھیس پیئن

RoboThespian

برطانیہ کا یہ انسان نما روبوٹ انجینئرڈ آرٹس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے اور کارکردگی دکھانے اور تصویریں لینے میں ماہر ہے۔


ایکٹرائیڈ ایف

Actroid-F

یہ انسانی روبوٹ، دنیا کا خوبصورت ترین روبوٹ بھی کہلاتا ہے۔ یہ نظروں سے نظریں ملانے اور انسانوں کے ساتھ آزادانہ رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


والکیری

Valkryie

1.9 میٹر کا خودکار روبوٹ ہیوسٹن، ٹیکساس میں واقع ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر نے 9 ماہ میں تیار کیا ہے اور اس کا مقصد ہے سانحات کے دوران انسانوں کی مدد کرنا۔ بدترین حالات میں پیش آنے والی مختلف صورت حال میں اس روبوٹ کو آزمایا جائے گا جیسا کہ گاڑی چلانا، ملبہ صاف کرنا اور دیوار توڑنا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر