... loading ...
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے غیر ملکی دوروں میں غریب عوام کے عطیہ کے لیے مخصوص رقم پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے لاکھوں روپے بخشش کے طور پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی دستاویزات میں ہونے والے سنسنی خیز انکشاف کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے غریب عوام کے محصولات کے پیسوں سے 60 لاکھ سے زائد کی رقم بیرون ملک دوروں میں ویٹرز، ڈرائیورز اور سرونگ اسٹاف کو بخشش کے طور پرپھونک دیے، جب کہ یہ رقم صدر مملکت کے لیے مختلف قسم کے اداروں، اسکولوں، کلب، بارکونسلوں کو یا پھر عوامی پیسے سے چلنے والے اداروں کوعطیہ کرنے کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق صدر مملکت نے 14-2013 کے سال میں بیرون ملک کے 4 دورے کیے جس میں صدر 8 اکتوبر 2013 کو چین اور جنوبی افریقا کے دورے پر گئے، جہاں صدر مملکت نے سیکورٹی اسٹاف، ویٹر، آپریٹر اور مکہ سے عالم کو انعام کی مد میں 26 لاکھ 57 ہزار 500 روپے دے دیئے، صدرِ مملکت نے19مئی 2014 کو چین کے دورے پر اسی طرح 9 لاکھ 93 ہزار روپے بخش دیے، صدر مملکت ممنون حسین نے6 جون 2014 کو ترکی ، نائیجیریا اور سعودی عرب کا دورہ کیا اور یہاں پر بھی اُنہوں نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے ویٹرز، ڈرائیورزاور سرونگ اسٹاف کو 19 لاکھ 97 ہزار روپے بطور بخشش دے دیے۔
دستاویزات منکشف کرتی ہیں کہ صدر مملکت نے 27 جون کو سعودی عرب کے دورے میں 4 لاکھ 96 ہزار روپے ٹپ کی مد میں دے دیئے ۔ صدر مملکت کی جانب سے اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران مجموعی طور پر کل 61 لاکھ 44 ہزار 250 روپے کی ٹپ دی گئی ۔ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر مملکت نے غریب عوام کی یہ رقم مختلف قسم کے اداروں کو عطیہ کرنے لیے مخصوص فنڈ میں سے اد اکی جو وزارت خزانہ کے ہدایات کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین کے کنڈکٹ پر پہلے بھی کافی اعتراضات ہوتے رہے ہیں۔ جس میں وہ بطور صدر مسلم لیگ نون کےسندھ کے اجلاس میں شریک ہوئےتھے جہاں اُن کے ساتھ وزیراعظم میاں نوازشریف بھی براجمان تھے۔ گزشتہ دنوں وہ حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر بہت بُری طرح اشتعال میں آگئے تھے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...