... loading ...
امریکا کی کانگریس نے رواں ہفتے ایک ایسے بل کو منظور کیا ہے جس کے بعد امریکی سائبر کمانڈ اپنے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر جاری سائبر حملوں کے خلاف نئی ڈیجیٹل جنگ کی تیاری کررہا ہے۔
1300 سے زیادہ صفحات کا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) قانون سازی مرحلے سے منظور ہونے کے بعد اب کسی بھی دشمن کے خلاف سائبر جنگ سے امریکا کو بچانے کے قابل بنائے گا۔ بل کا سیکشن 1646 بالخصوص چین، ایران، شمالی کوریا اور روس کو امریکا کا سائبر حریف قرار دیتا ہے۔
اب امریکا ایسی جنگی مشقیں کرے گا جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کے خلاف امریکی سائبر کمان کی حکمت عملی، ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران 2020ء اور 2025ء تک چین، ایران، شمالی کوریا اور روس کی سائبر حملوں کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔
حالیہ سائبر حملوں میں ہیکرز محفوظ سمجھے جانے والے اداروں تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اب امریکا سمجھتا ہے کہ اسے آن لائن حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ایک تھنک ٹینک نیو امریکا فاؤنڈیشن کے حکمت عملی ساز اور سینئر فیلو پیٹر سنگل کہتے ہیں کہ اگر چین، روس، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے جنگ کا ماحول ہے تو ہمیں سمجھنا ہوگا کہ سائبر جنگ صرف سوشل سوسائٹی نمبر یا ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ای میل چرانے سے کہیں آگے کی چیز ہے، اور وہ ہے جدید عسکری نظام اور ڈیجیٹل ہتھیاروں پر قبضہ۔
پریشان کن بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ہونے والی جانچ میں پنٹاگون نے پایا کہ ہتھیاروں کے ہر بڑے پروگرام میں کوئی نہ کوئی ایسی خامی ہے جس کے ذریعے سائبر حملہ ہوسکتا ہے۔ نئے NDAA کا مقصد ملک کے اسلحے کے ذخائر کو ایسے ہی کسی جارحانہ حملے سے بچانا ہے۔
امریکی وزارت دفاع نے حکم دیا ہے کہ ہتھیاروں کے تمام بڑے نظاموں کی سائبر کمزوریوں کا مکمل جائزہ لیا جائے اور 31 دسمبر 2019ء تک یہ کام بہرصورت مکمل ہوجانا چاہیے۔ بل کی منظوری کے بعد اب صدر اوباما اگلے ہفتے اس پر دستخط کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...