... loading ...
ملک ریاض اور آصف علی زرداری میں کافی چیزیں مشترک ہیں۔ اس لئے دونوں کی ساجھے داری ہر جگہ خوب نبھ رہی ہے۔ ملک ریاض کے نواب شاہ میں اعلان کئے گئے منصوبے کو اگر سندھ کے لوگ ’’زرداری ٹاؤن ‘‘ کہتے ہیں تو کچھ اتنا غلط بھی نہیں کہتے۔ کیونکہ وجود ڈاٹ کام کے موثق ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں خودپیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرادی پچاس فیصد حصے کے شراکت دار ہیں۔
ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے بعد دوسال قبل ایک دوسرا پراجیکٹ نواب شاہ میں اعلان کیا تھا۔ جس کا اب ایک روز قبل اخباری اشتہارات کے ذریعے نئے سرے سے ڈھنڈورا پیٹا گیا ہے۔
دو ہزار ایکڑ رقبے پر محیط بحریہ ٹاؤن، نواب شاہ شہر سے تیرہ کلو میٹر پرے ہے۔ جو نواب شاہ کے مغربی حصے قاضی احمد روڈ پر، علی حسن زرداری گاؤں کے قریب واقع ہے۔ اگرچہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے لئے تو سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے تھے۔اوراس کے لئے آصف علی زرداری نے پوری سندھ حکومت کو ملک ریاض کی خدمت پر مامور کردیا تھا۔ جو ملک ریاض کی مرضی سے کراچی میں اس طرح بروئے کار تھے جیسے مفتوحہ علاقوں میں مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔لیکن اس کے برعکس بحریہ ٹاؤن نواب شاہ کی زمین نجی مالکان سے خریدی گئی ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق علی حسن زرداری جو سندھ کے محکمہ آبپاشی کے غیراعلانیہ وزیر سمجھے جاتے ہیں ، ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن نواب شاہ کے منصوبے کے انچارج ہیں۔ محکمہ ریونیو کے ذرائع کے مطابق علی حسن زرداری نے زمین کے نجی مالکان سے جو زمین پانچ سے دس ہزار روپے میں خریدی تھی ، وہ ملک ریاض کو دس دس لاکھ میں فروخت کی ہے۔ علی حسن زرداری وہی شخص ہیں جن کا نام سندھ میں بدعنوانیوں کے بہت سے معاملات میں پہلے سے ہی لیا جارہا ہے۔ جن میں تازہ ترین معاملہ سرکاری ایمبولینسز کوپبلک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرکے تجارتی مقاصد سے استعمال کرنے کا بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے رینجرز کے ساتھ نواب شاہ میں اُن کے گاؤں جاکر ایک چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے سات ایمبولینسز بھی برآمد کی تھیں۔ علی حسن زرداری کے اثرورسوخ کا اندازا اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کے ایک بارسوخ ملازم آفاق حیدر شاہ نے سرکاری ملازم ہونے کے باجود ایک روزنامہ سوبھ خریدا تھا۔ سرکاری ملازمت میں ہوتے ہوئے اخبار خریدنے کا معاملہ اگرچہ ایک غیر قانونی عمل تھا مگر علی حسن زرداری اس اخبار کو اُن سے ہتھیانا چاہتے تھے، آفاق حیدر شاہ کسی معمولی پس منظر کے سرکاری ملازم نہیں۔
وہ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ آفاق حیدر شاہ کے ایک بھائی آصف حیدر شاہ اس وقت بھی حیدرآباد کے کمشنر ہیں۔ مگر ان میں سے کسی کی بھی علی حسن زرداری کے سامنے ایک نہ چلی۔ علی حسن زرداری ، آصف علی زرداری سے اپنی قربت کے باعث اس قدر طاقت ور سمجھے جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ اسی قربت کے باعث بحریہ ٹاؤن نواب شاہ کے منصوبے کے جہیز میں ملک ریاض کے حصے میں آئے ہیں۔
بحریہ ٹاؤن نواب شاہ کے منصوبے کو قابل استعمال بنانے کے لئے قومی خزانے کو تقریباً سوا چار ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کینال کے تیرہ کلومیٹر ایریا کو (جو ملک ریاض منصوبے بحریہ ٹاؤن کے پاس سے گزرتا ہے) سیم و تھور سے بچانے اور ملک ریاض کے منصوبے کو سود مند بنانے کے لئے سندھ کے محکمہ آبپاشی کو استعمال کیا گیا۔ جس نے ایک انتہائی بدعنوان اور بدنام زمانہ ٹھیکیدار سکندر جتوئی کی کمپنی ڈی بلوچ کو اس کا ٹھیکہ دیا۔ جس کے لئے قانونی تقاضے تک پورے نہیں کئے گئے۔ جس میں کھلی بولی، اشتہار اور دیگر سندھ پیپرا (PEPRA) کے قوانین کا لحاظ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے سالانہ بجٹ میں کہیں پر بھی اس منصوبے کا ذکر نہیں تھا۔ صرف ملک ریاض کے پر اجیکٹ کو فائدہ پہنچانے کے لئے بجٹ سے باہر ہونے کے باوجود اس منصوبے کو سندھ کی دیگر مدات سے پورا کیا گیا۔
اس ضمن میں دوسری بڑی بدعنوانی کا مظاہرہ سڑکوں کو تعمیر کی صورت میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیرہ کلومیٹر پر محیط روہڑی کینال کے دونوں جانب دونوں طرف کی دو دو رویہ سڑکیں بھی سرکاری خرچے سے تعمیر کی جارہی ہے جس کا واحد مقصد بحریہ ٹاؤن کے مذکورہ منصوبے کو فائدہ پہنچانا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سندھ پر تسلط کے باعث ملک ریاض بھی سندھ پر مسلط ہوگئے ہیں۔ جوا یک طرف سندھ کے وسائل کو زرداری کے ساتھ مل کر بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی امداد کے نام پر ہمدردی بھی سمیٹتے رہتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن نواب شاہ کا منصوبہ اگرچہ ملک ریاض کا ایک نجی منصوبہ ہے ۔ مگر عملاً یہ سندھ کے سرکاری اخراجات پر پوراکیا جارہا ہے۔ اور سندھ کے حقوق کی آواز اُٹھانے والے تمام جغادری اس پر اپنی زبانیں منہ میں ڈالے خاموش بیٹھے ہیں۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...