... loading ...
عمران خان اور ریحام کے مسئلے پر اب ذرائع ابلاغ کا اُٹھایا ہوا گردو غبار بیٹھ رہا ہے تو بنیادی اور ٹھوس نوعیت کے حقیقی سوالات اُبھر رہے ہیں۔ جو عمران خان کے لیے زیادہ پریشان کن ثابت ہونے والے ہیں۔
پہلا سوال تو یہی ہے کہ کیاعمران خان اورریحام کے درمیان قانونی طلاق واقع ہوگئی؟ اگریہ درست ہے تو پھر ریحام خان باربار انکار کیوں کر تی ہیں کہ فریقین نے طلاق کا فیصلہ کیاہے مگراس کے قانونی مراحل طے ہونے باقی ہیں ۔پہلے دن کے ٹویٹ سےآخری اطلاعات تک وہ یہی کہتی رہیں کہ طلاق ابھی نہیں ہوئی ۔ ریحام خان کی باتیں عمران خان اور انکے محبین کو بےقرارکیے دے رہی ہیں اور یہی ان کی پریشانی کاسبب ہے ؟ وجود ڈاٹ کام پر انہی کالموں میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ریحام کی لندن روانگی کے بعد آخر ایسی کیا مجبوری آن پڑی تھی کہ بلدیاتی الیکشن سے ایک دن پہلے اعلان کرنے کا جوا کھیلا گیا؟ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام کی زبان کے نیچے عمران خان اور تحریک انصاف کا مستقبل دبا ہے۔ پاکستان پریس کلب مانچسٹر کی تقریب سے خطاب میں ریحام تو پراعتماد تھیں مگر عمران خان کی طلاق کے بعدپہلی مرتبہ عوام میں آمد اعتماد سےخالی تھی، وہ صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئےجبکہ ریحام نے صحافیوں کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔مگراخلاق کا دامن تھامے رہیں انہیں جو کہنا تھا اپنے خطاب میں بین السطور کہہ گئیں ۔ یہی وجہ ہے ان کے جملوں پر عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تشویش ہوئی۔ انہوں نے مصالحت کاروں کے ذریعے ریحام کو وضاحتی ٹویٹ کےلیے مجبور کیا اور انہیں پاکستان واپسی بھی فی الحال ملتوی کرنے کےلیے کہا ۔
سوال پھر پیدا ہوتا ہے کہ جب عمران خان نے طلاق دینے کا اعلان کردیا تو پھر مصالحت کاروں کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ذرائع کا کہناہے کہ درحقیقت مصالحت کاروں کی موجود گی ہی عمران خان کی سب سے بڑی طاقت اور ریحام کی بڑی کمزوری ہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ریحام خان برطانوی شہری ہیں اور عمران خان سے ان کا نکاح برطانیہ میں بھی رجسٹرڈ ہے ذرائع کو یقین ہے کہ ریحام خان نکاح کے اس سرٹیفیکٹ کی نقل فی الحال کسی کو دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ مگر اس سرٹیفکیٹ کو دیکھنے والوں نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا ہے اس پر درج تاریخ اورپاکستان کے نکاح کی تاریخ میں فرق ہے ۔ تاریخ کے فرق کے شواہد منظرعام پر آنے سے عمران خان کی شخصیت پر اٹھنے والے سوال تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں میں تلاطم برپا کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خا ن اور انکےقریبی لوگوں کے یہی باتیں پریشانی کا سبب بنی ہیں ۔ ریحام خان برطانوی شہری کی حیثیت سے بہت کچھ کا مطالبہ کرسکتی ہیں اور ان کے مطالبات کی منظوری کے بعد بھی وہ خبریں افشاء کرسکتی ہیں ۔ریحام خان کو یہ شکوہ ہے ان کے بارے میں عارف نظامی ودیگرکے ذریعے عمران خان یا ان کے قریبی لوگوں نے خبریں منکشف کرائیں اور جب ان کے ہاتھ لندن میں یہ موقع آیا تو معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے طلاق کا باضابطہ اعلان کردیا۔
مصالحت کار ریحام کو یقین دلانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اگر زبان بند رکھیں تواس خلاف ورزی کی بھی بھاری قیمت ادا کی جاسکتی ہے ۔اس ضمن میں تفصیلات بھی طے کی جارہی ہیں ذرائع کا کہناہے مصالحت کار وں کی کوشش ہے کہ ریحام کی پاکستان آمد سے پہلےہی فریقین کسی معاہدے پر پہنچ جائیں۔ریحام کے ہاتھ میں اب کئی بڑے پتے ہیں جو اگر انہوں نے ظاہر کردئیےتو پاکستان کی تیسری بڑی پارلیمانی جماعت پر اٹھنے والے سوال کافی گڑبڑ پیدا کرسکتے ہیں کیونکہ عمران خان اب کسی گیارہ رکنی کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں کہ مغربی میڈیا انہیں پلے بوائے کہےاور پاکستانی میڈیا ان کی پردہ پوشی کرتا رہے۔ اس وقت پاکستانی میڈیا کے عقاب نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ ریحام خان کے پاس موجود بازی کے خفیہ پتوں میں سے ایک نکاح کی برطانیہ میں رجسٹریشن ہے، جسے ابھی وہ پوری طرح منکشف کرنے کے لیے تیار نہیں، اس ضمن میں ریحام خان نے اپنے پاس اور کیا کیا کچھ چھپا رکھا ہے اس کی تفصیلات وجود ڈاٹ کام کے قارئین کو رفتہ رفتہ پیش کردی جائینگی۔یہ امر واضح رہے کہ ریحام خان نے پاکستان آمد کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس وقت عمران خان کے قریبی حلقے یہ چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان آنے کا فوری فیصلہ کرنے سے اجتناب کرے کیوں کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے لیے ریحام خان کو پاکستان میں قابو کرنا زیادہ آسان ہو گا ۔ لہذا عمران خان کے قریبی حلقوں کااصرار یہ ہے کہ اب ریحام لندن میں رک کر اس پورے معاملے سے جڑے تمام مسائل کو ایک بار طے کر لے ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...