... loading ...
روس کا ایک مسافر طیارہ مصر کے جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے سوار تمام 224 مسافر مارے گئے ہیں۔ یہ روس کی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔ ہلاک شدگان میں 25 بچوں اور 140 خواتین کے علاوہ عملے کے 7 اراکین بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر مسافر اپنے خاندانوں کے ساتھ سفر کررہے تھے جو تعطیلات منانے کے بعد ملک واپس جا رہے تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ سنیچر کو علی الصبح پیش آیا جب بدقسمت طیارہ سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اڑانے بھرنے کے 23 منٹ بعد وہ ریڈار سے غائب ہوگیا اور کچھ دیر میں دو ٹکڑے ہو کر گر گیا۔ اس کا ملبہ صحرائے سینا کے وسط میں ایک وسیع علاقے پر پھیل گیا ہے اور تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مصر کے اس علاقے میں دولت اسلامیہ (داعش) سے وابستہ ایک گروہ نے کہا ہے کہ شام کے مسلمانوں پر روس کے حملوں کے ردعمل میں جہاز کو گرایا ہے، لیکن روس کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “جو مارے گا،وہ مارا جائے گا” لیکن سیکورٹی ذرائع کہتے ہیں کہ جہاز کو مار گرانے یا دھماکے سے اڑانے کا کوئی اشارہ نہیں ملتا۔ داعش ماضی میں بھی چند ایسے دعوے کرچکی ہے، جو درحقیقت درست نہیں تھے۔ صحرائے سینا میں داعش کے مبینہ جنگجوؤں کے پاس کسی ایسے میزائل کی موجودگی کی اطلاع نہیں، جو 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز کو نشانہ بنا سکے۔ البتہ مصر اور روس کے حکام کہتے ہیں کہ واقعے کے اسباب کے بارے میں کوئی بھی بات کہنا قبل از وقت ہوگا۔ مصر و روس کے علاوہ تحقیقات کی پیشکش کرنے والے دیگر ممالک کے تفتیش کار بھی مصر پہنچ چکے ہیں۔
بہرحال، ایئر بس اے 321 طیارہ روس کی ایئرلائن میٹرو جیٹ سے وابستہ تھا اور بنانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ 1997ء میں تیار کیا گیا تھا اور 2012ء سے میٹروجیٹ کے زیر استعمال تھا۔ بدقسمت طیارہ اب تک 21 ہزار مرتبہ اڑان بھر چکا تھا اور 56 ہزار گھنٹے کی پرواز اس کے ریکارڈ پرموجود تھی۔ جائے حادثہ سے دونوں فلائٹ ریکارڈ مل گئے ہیں، جن کے ذریعے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ ایئرلائن میٹرو جیٹ 1993ء میں قائم ہوئی تھی اور پہلے ‘کولاویا’ کہلاتی تھی۔ اس کے بیڑے میں دو اے 320 اور سات اے 321 طیارے شامل ہیں۔
فلائٹ 7K9268 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر اڑان بھری اور 23 منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔ مصر کی شہری ہوابازی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت طیارہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ اتنی بلندی پرحادثات شاذونادر ہی پیش آتے ہیں، لیکن جب بھی ہوتا ہے، کوئی نہیں بچ پاتا۔ اب تحقیقات کے ذمہ دار ادارے موسم، پائلٹوں کے تجربے، دیکھ بھال کے ریکارڈ، کسی رکاوٹ یا دھماکے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
علاقے میں امدادی کارروائیاں کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 120 لاشیں سالم حالت میں ملی ہیں، جن کی بڑی تعداد قاہرہ منتقل کردی گئی ہے۔ ایک سیکورٹی افسر کے مطابق “ان میں سے کئی کے فون بج رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ بیشتر فون ان کے قریبی عزیزوں کے ہیں۔” روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایندھن کے نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں، جو طیارے نے روس کے جنوبی شہر سمارا سے آخری بار بھروایا تھا جبکہ ماسکو کے اس ہوائی اڈے پر بھی تفتیش جاری ہے، جہاں اس ایئرلائن کا صدر دفتر قائم ہے۔
واقعے کے بعد یورپ کی دو بڑی ایئرلائنوں جرمنی کی لفتھانسا اور ایئرفرانس-کے ایل ایم نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حقائق سامنے نہیں آتے، ان کے جہاز جزیرہ نما سینا پر پرواز نہیں کریں گے۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادیمر پیوتن نے اتوار کو قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور دیگر سابق سوویت ریاستوں کی ایئرلائنیں بہت ہی خراب سیفٹی ریکارڈ رکھتی ہیں۔ یہاں طیاروں کے حادثات میں زیادہ تر پرانے طیاروں کے استعمال کو وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن صنعتی ماہرین دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جیسا کہ عملے کی ناقص تربیت، شکستہ ہوائی اڈے، حکومت کی ڈھیلی ڈھالی گرفت اور زیادہ سے زیادہ منافع کے حصول کے لیے اداروں کی حفاظتی معاملات سے غفلت۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...