... loading ...
ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 2013ء کے مقابلے میں بیجنگ کے باشندوں میں 2014ء میں پڑھنے کے رحجان میں 17.13 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بیورو آف پریس، پبلی کیشن، ریڈیو فلم و ٹیلی وژن کے سروے میں 91.16 فیصد بیجنگ باسیوں نے کہا کہ انہوں نے2014ء میں مطالعہ کیا ہے جو ملکی تناسب 78.6 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔
صحت، ادب اور خبریں دارالحکومت کے باسیوں کے مطالعے کے سرفہرست تین زمرے ہیں۔ یہ سروے 7 سے 70 سال کے بیجنگ رہائشی افراد میں کیا گیا، جس میں بیورو کے مطابق 6 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔
چین کو مطالعے کے بحران کا سامنا ہے۔ سروے میں شامل 50 سے زائد افراد کا مانناہے کہ ان کا مطالعہ کافی نہیں ہے جبکہ صرف 20 فیصد خود سے مطمئن دکھائی دیے۔
چینی اکیڈمی برائے پریس و پبلی کیشنز کے سربراہ سو شینگ گو نے کہا کہ ملک میں مطالعے کی شرح گزشتہ سال78.6 فیصد تھی جس میں کتب، جرائد و رسالوں، اخبارات کا یا آن لائن مطالعہ شامل ہے۔ جبکہ 21.4 فیصد افراد نے سرے سے کوئی مطالعہ نہیں کیا۔سو نے کہا کہ اکیڈمی نے 2005ء میں چینی عوام میں مطالعے کے رحجان کا اندازہ لگانے کے لیے سالانہ سروے شروع کیا تھا، اور پایا کہ 2005ء سے 2014ء کے دوران سالانہ ہر چینی 4.5 سے 4.7 کتابیں پڑھیں۔
گزشتہ سال چینی افراد نے اوسطا 4.56 کتب کا مطالعہ کیا تھا جو فرانس کے 12، جنوبی کوریا کے 11، جاپان کے 9 اور امریکا کے 7 سے کہیں کم ہے۔ اس کے علاوہ 40 فیصد سے زیادہ چینی باشندے نصابی کتب کے علاوہ اوسطاً ایک سے بھی کم کتاب پڑھتے ہیں۔
بیجنگ میونسپل بیورو آف پریس کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے بیجنگ میں مطالعے کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جو اس معلم، سرکاری افسران، کالج طلبا اور کتب فروشوں کے لیے تربیتی مرحلے کا پہلا اجلاس تھا تاکہ ملک بھر میں مطالعے کے رحجان کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ ستمبر اور اکتوبر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ہوں گے۔
چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکا...
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ارب پتی موجود ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں ارب پتیوں کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے اور یوں اس نے نیو یارک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں یہ تعداد 95 ہے۔ دنیا میں ارب پتیوں کے سب سے بڑے شہر بیجنگ اور نیو یارک کے ...
[caption id="attachment_31139" align="aligncenter" width="900"] آڈی کی نئی گاڑیاں ایک وسیع پارکنگ علاقے میں موجود۔ چانگ، صوبہ جلن [/caption] [caption id="attachment_31138" align="aligncenter" width="900"] سمندر طوفان کی آمد سے قبل محفوظ مقام پر لنگر انداز کشتیاں۔ تائی ژو، ...
ہوائی اڈے کسی بھی ملک یا شہر کا پہلا تاثر ہوتے ہیں، بلکہ محاورے کے مطابق کسی بھی جگہ کے بارے میں دیرپا تاثر قائم کرنے والے اولین مقامات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہوائی اڈے اپنی تعمیر، سہولیات اور آسان استعمال کے لیے معروف ہیں۔ وہ زمانے گزر گئے، جب ترقی یافتہ ممالک سے...
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس 28؍ اور 29؍ اگست کی تاریخوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گی۔جہاں وہ چینی حکام سے دونوں ممالک میں حائل مسائل کی ایک لمبی قطار پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ رائس کا یہ دورہ اس لئے بھی نہای...