... loading ...
دنیا بھر میں، خاص طور پر چین میں، آئی فون کی فروخت میں زبردست اضافے کی بدولت معروف ٹیکنالوجی ادارے ایپل کے سہ ماہی منافع میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بلند ہو کر 11.1 بلین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔
ایپل انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی پر اس کی آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 51.50 بلین ڈالرز رہی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ آمدنی 42.12 بلین ڈالرز تھی۔ علاوہ ازیں ادارے نے 11.12 بلین ڈالرز کی خاص آمدنی بھی ظاہرکی ہے، جو گزشتہ سال 8.47 بلین ڈالرز تھی۔
گزشتہ سہ ماہی کے دوران 48.4 ملین آئی فونز فروخت کیے گئے، جو ایک سال قبل 39.27 ملین فروخت ہوئے تھے۔ گو کہ تجزیہ کار 48.72 ملین کی توقع لگائے بیٹھے تھے، لیکن پھر بھی کافی حد تک فروخت توقعات پر پوری اتری ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا کہ موجودہ سہ ماہی میں بھی آئی فون کی فروخت میں اضافہ جاری رہنے کی امید ہے۔
اگر چین کی بات کی جائے تو ایپل کی آمدنی سال بہ سال میں 99 فیصد بڑھ کر 12.5 بلین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت میں صرف چین میں 87 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے ساتھ ہی چین امریکا کے بعد ایپل کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔
اس وقت کمپنی نے ملک میں 24 اسٹورز کھول رکھے ہیں اور اگلے سال کے وسط تک یہ تعداد 40 تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
مذکورہ سہ ماہی میں میک کمپیوٹرز کی تعداد بھی ریکارڈ 5.7 ملین تک پہنچی البتہ آئی پیڈز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جو تیسری سہ ماہی میں 10.9 ملین فروخت ہوئے لیکن اس مرتبہ صرف 9.9 ملین۔ ویسے نئے آئی پیڈ پرو کی فروخت کا آغاز اگلے ماہ ہونے والا ہے۔ ایپل واچ کی فروخت کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کیے گئے بلکہ اسے “دیگر مصنوعات” کے زمرے میں شامل کیا گیا۔
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست آگئی۔ سعودی عرب کی کمپنی آرامکو امریکی ٹیکنالوجی ایپل کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب بڑی کمپنی بن گئی جس کی مالیت 465 کھرب پاکستانی روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایپل کی مالیت 454 کھرب پاکستانی روپے ہے...
ایپل نے اپنے مسینجر میں چند ممالک میں نازیبا تصاویر کو دھندلا کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے جو ازخود تصاویر کو سینسر کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے میسنجر میں اس کا خیال رکھا گیا ہے۔اب برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر یہ فیچر جلد پیش ...
نیا سال نہ صرف ایپل کمپنی بلکہ امریکی اسٹاک ایکسچینج کے لیے بھی تاریخی اہمیت کا حامل رہا کیونکہ چھٹیوں کے بعد پہلے روز ہی ایپل کمپنی کے حصص میں اضافے کے بعد اسے دنیا کی پہلی ٹریلیئن ڈالر کمپنی کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجنے نے بعد ا...
ایپل کو گزشتہ روز ایک ایسا پیٹنٹ ملا ہے جو اس کے آئی فون کو کسی کنسرٹ یعنی محفل موسیقی کے دوران فلم بندی یا تصویر کشی کرنے سے روک سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے اس اہم ادارے نے 2011ء میں اس پیٹنٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ آئی فون صارفین کے کیمروں کو متعدد براہ راست تقریبات اور نمائشو...
سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی ترسیل میں اتنا کم اضافہ ہوا ہے، جتنا کبھی سال بہ سال نمو میں نہیں ہوا۔ چینی موبائل فون ادارے اوپو اور ویوو سرفہرست پانچ اداروں میں آ گئے ہیں۔ ریسرچ کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق عال...