... loading ...
شام میں روس کی عسکری مداخلت کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں زور زبردستی کی امریکا کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اب امریکا خطے میں قیادت کھو رہا ہے۔ ایک متبادل داعش مخالف اتحاد کا ظہور پذیر ہونا مریکا کو دنیا کے ایک بڑے حصے میں قائدانہ حیثیت سے محروم کردے گا۔
امریکا کو سیاسی، عسکری و ابلاغی تینوں منظرناموں پر اس چیلجن کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا پیش مرگہ اور وائی پی جی کے ساتھ مل کر عسکری آپریشن کی تیاری کررہا ہے تاکہ رقہ پر قبضہ کیا جاسکے۔ امریکا اس جارحانہ کارروائی میں کرد گروہوں کو فضائی مدد بھی پیش کرے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ ترکی اس منصوبے کی حمایت کررہا ہے۔ قبل ازیں، ساؤتھ فرنٹ نے پایا تھا کہ کردوں کے خلاف ترکی کا رویہ واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تناؤکا سبب بن سکتا ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ طیب ایردوغان فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں امریکا کی حمایت کرنی ہے کیونکہ شام میں دہشت گرد حامی پالیسی کی ناکامی سے اسے سیکورٹی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد ترک صوبہ غازی عنتب سے گرفتار ہوئے جو نقلی سکے ڈھال رہے تھے۔ پھر ترکی کی داعش کے ساتھ تیل کی تجارت میں بھی مبینہ طور پر کمی واقع ہوگئی ہے۔ 10 اکتوبر کو انقرہ میں امن ریلی میں دو دھماکوں نے ثابت کیا کہ ایردوغان حکومت دارالحکومت کا بھی دفاع نہیں کرسکتی اور داعش کے عسکریت پسندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دھوکا دینے پر ترکی کو نشانہ بنائیں گے۔
روسی آپریشن کے نتائج اور رقہ میں امریکی آپریشن کا مستقبل شام میں داعش کا صفایا کرنے کے لیے حقیقی خطرات پیدا کرے گا۔ اس ماحول میں ایرودغان نے خطے کے لیے اپنی آزادانہ پالیسی کی کوششیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امریکا، نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ مصالحت و مفاہمت کا راستہ اختیار کیا ہے۔
18 اکتوبر کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل ترکی پہنچیں اور یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی حمایت کی۔ ترکی یورپ کے ساتھ اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے 3 ارب یوروز کے امدادی پیکیج کا مطالبہ کرچکا ہے۔ یوں ترکی خطے کے لیے اپنی حکمت عملی کو از سر نو تشکیل دے رہا ہے۔ اس میں سخت ایران مخالف پالیسی اور روس کے ساتھ تعلقات میں نرمی پیدا کرنا شامل ہے۔ یہ ایک عظیم بحران کے شکار خطے کے لیے بڑی پیشرفت کی علامت ہے۔ شام، عراق، یمن اور اسرائیل-فلسطین تنازع اس بحران کے مراکز ہیں، لیکن خطے میں عدم استحکام بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ ترکی خود بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کا معاملہ بہت پرانی ہے۔ سعودی عرب یمن میں ایک طویل معرکے میں ملوث ہے اور اس کے سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو بھگت رہا ہے۔
ساؤتھ فرنٹ توقع رکھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں باہم مقام عالمی اتحاد اب نئی صورت اختیار کریں گے:
پہلے اتحاد میں سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل ہوں گے جن کی قیادت امریکا کے پاس ہوگی۔ اکتوبر میں اسرائیل کے لیے حق میں کچھ نرم بیانات سعودی ذرائع ابلاغ پر سامنے آئے جبکہ ترکی اور اسرائیل میں مشترکہ عسکری تعاون کا امکان ہے۔ وہ پہلے ہی عسکری شعبوں میں طویل المیعاد تعاون کی ایک کامیاب تاریخ رکھتے ہیں۔
دوسرے اتحاد میں روس، ایران اور شام ہوں گے۔ ایران نے شام میں روس کے فوجی آپریشن کی سب سے پہلے حمایت کی تھی۔ وہ روس کی مدد سے خطے میں اپنے کردار کو مزید پھیلا سکتا ہے۔ یہ اتحاد امریکا کی زیر قیادت قوتوں کے خلاف متحد ہوگا۔
درحقیقت یہ صورتحال مستقبل کی ایک جنگ کا پس منظر فراہم کررہی ہے۔ باوجودیکہ مستقبل قریب میں ایسی کسی جنگ کا امکان نہیں لیکن امریکا اور روس جنگی محاذ کے مختلف حصوں پر موجود ہیں اور تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال دونوں میں فوری مصالحت کا رخ اختیار کرسکتی ہے۔
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...