... loading ...
نجم سیٹھی جو ایک تجزیہ کار کے طور پر اچھی خاصی شہرت پا چکے ہیں آج کل چبھتے سوالوں کے نرغے میں ہیں۔ اور اپنے اقدامات کی ناکامیوں کا ملبہ اُٹھانے کے بجائے دوسروں کے سرپر اسے ڈالنے میں مصروف ہیں۔ بھارت میں بی سی سی آئی سے مذاکرات کے لیے پہنچنے کے بعد شیوسینا کے سلوک کی آڑ میں اُنہیں جس ذلت آمیز طریقے سے واپسی کا راستا دکھا یا گیا ہے وہ اسے نئی تعبیروں اور تجزیہ کاری کی اپنی پوری صلاحیت سے نیا رخ دینے میں مصروف ہیں۔ مگر ذرائع ابلاغ میں اُن پر اُٹھنے والے سوالات کسی طرح بھی کم نہیں ہو رہے۔
اُنہوں نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کی اہلیہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی اہلیہ سے مستقل رابطے میں تھیں ۔اور اب بھی وہ یہ امید ظاہر کر رہے تھے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کا تنازع چند دنوں میں حل ہو جائے گا۔ ان کی یہ دونوں ہی باتیں ایک بار پھر درست ثابت نہیں ہوئیں۔ پی سی بی کے چیئرمین نے گزشتہ روز اپنی وضاحت میں صاف صاف کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ کے ساتھ کرکٹ مذکرات کی بحالی کے مسئلے پر بی سی سی آئی کے چیئرمین کی “پتنی”کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اسی طرح نجم سیٹھی کا یہ دعویٰ جو اُنہوں نے دنیا ٹیلی ویژن کے پروگرام “آج کامران خان کے ساتھ” میں کیا ، وہ بھی مکمل غلط ثابت ہو رہا ہے۔ اگر چہ اس سے پہلے وہ ایکسپریس ٹی وی کے ایک پروگرام میں بھی حاضر ہوئے تھے جس کی خاتون میزبان غریدہ فاروقی پر وہ خاصے برہم بھی ہوئے۔ اور اس کے بعض سوالات پر ناراضی دکھاتے ہوئے اُنہوں نے یہ نتیجہ نکا لا تھا کہ گویا غریدہ فاروقی اُنہیں جھوٹا قرار دے رہی ہے۔ اُن کے ہر جواب پر کوئی نہ کوئی ضمنی سوال اُٹھتا ہے جو بنیادی طور پر معروضی حقائق سے ٹکراتا ہے مگر ملک کے مشہور تجزیہ کار ہر جوابی سوال پر ایک جھنجھلاہٹ کے ساتھ یہ تاثر دیتے ہوئے پائے گیے کہ اُن کی ہر بات کو اس لیے درست تسلیم کر لیا جائے کیونکہ وہ یہ بات کہہ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شہر یار خان کی برہنہ الفاظ میں وضاحت کے بعد نجم سیٹھی اپنا دفاع کیا کرتے ہیں ؟
اُن کی اسی گفتگو کا دوسرا حصہ پھر اس امید سے جڑا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بھارت کے ساتھ کرکٹ بحالی کے معاملات طے کرنے کے لیے مذکرات کا دروازہ کھل جائے گا۔ بدقسمتی سےاُن کے بعد سامنے آنے والی شہر یار خان کی گفتگو سے ایسا کوئی تاثر نہیں جھلکتا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی کے چیئر مین شہر یارخان آخر نجم سیٹھی والی اُمید سے کیوں محروم ہیں؟ کیا نجم سیٹھی نے اپنی کوئی چڑیا بھارت بھیجی ہے جو اُنہیں موجودہ حالات میں بدلاؤ کی خبر لاکر دے رہی ہے؟سوال تو یہ بھی ہے کہ بھارت میں اُن کے ساتھ ہونے والےسلوک کی خبر اُن کی چڑیا نے اُن کو پہلے کیوں نہیں دی؟ حالانکہ بھارت کے حالات ایسے تھے جو بغیر کسی چڑیا کی خبر دیئے بھی سب کچھ بتا رہے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ نجم سیٹھی بھارت کے ساتھ کر کٹ کی بحالی پر اتنے پر امید کیوں ہیں؟
اس کا جواب شہریار خان کے ” ٹیلی گراف اسپورٹس ” کو دیئے گیے انٹرویو میں ملتا ہے۔ جس میں چیئر مین پی سی بی نے یہ کہا ہے کہ اگر بھارت نے دسمبر ، جنوری میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو بگ تھری معاہدے سے بغاوت ہو سکتی ہے۔ظاہر ہے کہ پاکستان نے بگ تھری کے غیر منطقی اور ذلت آمیز معاہدے پر دستخط صرف بھارت کے ساتھ اس اندرونی معاہدے پر کیے تھے کہ بھارت 2015 ءسے 2023ء تک آٹھ برسوں میں پاکستان کے ساتھ چھ سیریز کھیلے گا۔ معاہدے کی رو سے دسمبر میں دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز طے تھیں۔ مگر بھارت اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی جواب دینے سے مکمل گریز کر رہا ہے۔ بگ تھری کے اس پورے چکر میں یہ نجم سیٹھی تھے جو سرگرم عمل رہے۔ اگر چہ اب وہ کھل کر یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ اُن کےپیش رو چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا سب کیا دھرا تھا۔ مگر جاننے والے جانتے ہیں کہ اس فیصلے کے پیچھے اصل محرکات کیا تھے اور نجم سیٹھی نے اس میں کیا کردار ادا کیا تھا؟ اب اگر بھارت معاہدے کے مطابق پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلتا تو پی سی بی اور نجم سیٹھی کو اس کا جواب دینا پڑے گا کہ اُنہوں نے بگ تھری کا فیصلہ کرتے ہوئے اصل میں پاکستان کے لیے حاصل کیا کیا تھا؟
افسوس تو یہ ہے کہ نجم سیٹھی بنیادی سوالات سےجان چھڑا رہے ہیں اور اُن سے پوچھے جانے والے جائز سوالات پر وہ غصے کے شکار نظر آتے ہیں ۔ وہ اس بات کو فراموش کرگیے ہیں کہ پاکستان کے مرکزی ذرائع ابلاغ میں اُنہیں دوسرے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے میزبان منیب اقبال بن کر سوال نہیں پوچھیں گے۔ یہاں تو غریدہ فاروقی کے سوالات کے جواب بھی دینےمشکل ہورہے ہیں چہ جائیکہ کامران خان کے اُٹھائے گیے سوالات کی بات کی جائے۔ نجم سیٹھی کو پتا نہیں کیوں آج کل اُن کی چڑیا یہ نہیں بتا رہی کہ اُن کے حوالے سے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے اندر کیا ماحول بن رہا ہے۔
ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان بن گئی، ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...
قومی اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچ...
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف آ...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کامیاب کے بعد گروپ ٹو سے سیمی فائنل کیلئے کوا...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز...
ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔ آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپ...
بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بیان میں الزام عائد کیا کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، برازنگ اور ویڈیو ہوسٹ...
ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور ...
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ 10روز سے بغیر درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز کروا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بور...
پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ...