وجود

... loading ...

وجود

شاگردوں سے برہنہ تصاویر طلب کرکے انہیں نمبر دینے والا استاد مجرم قرار

اتوار 25 اکتوبر 2015 شاگردوں سے برہنہ تصاویر طلب کرکے انہیں نمبر دینے والا استاد مجرم قرار

wesley-amy

امریکا میں ایک ہائی اسکول ٹیچر کو قصوروار ٹھیرایا گیا ہے کہ اس نے اپنی شاگرد لڑکیوں کو کلاس سے چھٹی کرنے اور زیادہ نمبر دینے کے لالچ کے بدلے میں برہنہ تصاویر طلب کی تھیں۔

ریاست پنسلوینیا کے اسٹیٹ کالج ہائی اسکول میں پڑھانے والے 28 سالہ مدرس ویزلی ایمی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی کلاس کی متعدد لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ کلاس چھوڑ سکتی ہیں اور انہیں اپنی برہنہ تصاویر بھیج سکتی ہیں جس کے بدلے میں وہ انہیں اچھے نمبر دیں گے۔

ویزلی پر گزشتہ سال نومبر میں بچوں کے ذہن خراب کرنے اور جنسی طور پر گھٹیا مواد تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور اب تین لڑکیوں کی گواہی کے بعد انہیں سزا کا سامنا ہے۔ ان کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک شاگرد کو جنسی تصاویر اور پیغامات بھیجنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ جون میں اسکول سے استعفا دیا تھا۔

وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایک ہائی اسکول ٹیچر کا اپنی ہی شاگردوں سے ایسی گھٹیا تصاویر طلب کرنا اور اس کے بدلے میں نمبر دینا بہت ہی افسوسناک اور شرمناک بات ہے۔ گو کہ وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ یہ سب غلط فہمی کی وجہ سے ہوا، ایمی محض لڑکیوں سے مذاق کررہے تھے۔ لیکن وکیل استغاثہ نے کہا کہ بچوں سے بدفعلی کرنے والے ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ وہ مذاق کررہے تھے۔

دوسری جانب اسکول کے ایک ملازم نے بھی گواہی دی کہ ایمی کی کلاس کے بارے میں یہ بات ان کے علم میں آئی تھی کہ چند لڑکیاں اپنا کوئی کام جمع نہیں کرا رہیں اور اس کے باوجود ان کے اچھے نمبر آ رہے ہیں۔

اب 10 دسمبر کو ایمی کو سزا سنائی جائے گی جبکہ ریاست میں ان کا تدریس کا اجازت نامہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں


کراچی کے69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے، سروے میں انکشاف وجود - جمعرات 27 اکتوبر 2022

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سروے کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والوں میں ہر 10 میں سے 7 افراد نے اپنے پڑوسیوں کے اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہونے کا بتایا۔ 63 فیصد نے کسی آفس کے ساتھی جبکہ 23 فیصد نے خود اسٹریٹ...

کراچی کے69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے، سروے میں انکشاف

کراچی، 9 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 74 شہری قتل،موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ وجود - پیر 03 اکتوبر 2022

کراچی میں ستمبر کے مہینے میں لٹیروں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 14 شہریوں کو قتل کیا۔ رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 74 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ہر گھنٹے 6 شہری اپنی موٹرسائیکل اور 3 شہریوں سے انکے موبائل فون چھین لیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ...

کراچی، 9 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 74 شہری قتل،موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ہوش ربا اضافہ ، پولیس مکمل ناکام وجود - منگل 13 ستمبر 2022

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شاہین فورس کے قیام اور گشت کے باوجود شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، نیو کراچی صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیکٹری ملازم سے 10 لاکھ روپے نقد لوٹ ک...

کراچی میں  اسٹریٹ کرائم میں ہوش ربا اضافہ ، پولیس مکمل ناکام

کراچی میں رواں سال جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی،24ہزار موبائل چھین لیے گئے وجود - اتوار 26 دسمبر 2021

کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی، رواں برس شہریوں سے 24 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔پولیس کے مطابق سال 2020 میں کراچی میں 20 ہزار 743 موبائل فون چھینے گئے جبکہ سال 2021 میں کراچی میں اب تک 24130 موبائل فون چھینے جا چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ک...

کراچی میں رواں سال جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی،24ہزار موبائل چھین لیے گئے

آئس نشہ:بیوی نے پہلے شوہر کی گردن الگ کی،تفتیش میں انکشاف وجود - منگل 14 دسمبر 2021

کراچی کے علاقے صدر میں 4 روز قبل بیوی کے ہاتھوں قتل ہوئے شیخ سہیل کے کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق مقتول شیخ سہیل اور گرفتار رباب عرف عاصمہ نے 2013 میں شادی کی تھی، خاتون اور اس کا شوہر 7 سال سے آئس کا نشہ کر رہے تھے، وقوعے والی بھی رات دو...

آئس نشہ:بیوی نے پہلے شوہر کی گردن الگ کی،تفتیش میں انکشاف

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا وجود - منگل 14 دسمبر 2021

شہرقائد کی ماں موت کی سوداگر بن گئی، خاتون نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کی شوہر(داماد)کو موت کے قتل کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے کچھ ماہ قبل صنم عباس نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی جو لڑکی کی ماں کو انتہائی ناگوار گزری، بیٹی کے پسند کی شادی کرنے پر م...

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف وجود - جمعرات 14 اکتوبر 2021

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سمیع اللہ عرف تارا انتہائی مطلوب شک...

کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف

چمکتے بھارت کی بجھتی ناری، ہر دومنٹ میں زیادتی کی شکار وجود - منگل 08 ستمبر 2015

بھارت اپنے تنوع اور رنگارنگی کے باعث خود کو ایک منفرد ملک باور کرانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ بھارتی دعوے ہمیشہ بھارت کے زمینی حقائق سے مختلف ثابت ہوئے ہیں۔ چمکتا بھارت بھی ایک ایسا ہی نعرہ تھا جو بھارت میں بہت گونجتا رہا ہے۔چمکتے بھارت کی چکاچوندی کا بھرم سامنے آنے والے نئے حقائق ن...

چمکتے بھارت کی بجھتی ناری، ہر دومنٹ میں زیادتی کی شکار

مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر