... loading ...
آپ صبح سویرے اٹھیں،شدید بھوک بھی محسوس ہو رہی ہے لیکن کہیں جانے کی بھی جلدی ہو،پھر انڈے ابالنے یا بنانے کے چکر میں نہیں پڑیں گے، بلکہ میک ڈونلڈز کا رخ کریں گے۔ آپ کو پتہ بھی ہے کہ یہ کھانا صحت کے لیےاچھا نہیں، لیکن جب جلدی ہو تو ایک مرتبہ کھانے میں کوئی ہرج بھی نہیں، آخر کون سی جان چلی جائے گی؟ لیکن کیا واقعی؟ 32 سالہ برطانوی کے ساتھ تو ایسا ہونے ہی والا تھا۔
8 اکتوبر کی صبح ایلن ایونز نے بھی پیلے رنگ کے اس “ایم” سے دھوکا کھایا۔ 1.99 پاؤنڈز کی معمولی رقم کے بدلے چار بچوں کے والد کو نمکین گوشت کا ایک ٹکڑا اور انڈے کا ‘میک مفن’ دیا گیا اور کچھ ہی دیر میں انہیں رونلڈ میکڈونلڈ کا اصل چہرہ بھی دیکھے کو ملا۔
سینڈوچ کے متبادل کے طور پر کھائے جانے والے اس پھلکے پر انہوں نے ایک دو بار منہ بھی مار لیا تھا جب انہیں خیال آیا کہ کوئی چٹنی بھی استعمال کرنی چاہیے۔ بس یہی وہ لمحہ تھا جب انہیں پہلی بار پھلکے کی شکل دیکھے کو ملی۔ انہوں نے دیکھا کہ انڈے میں لپٹے اس میک مفن کی سطح پر کچھ حصہ پھپھوندی زدہ ہے، اور اس کا سبز رنگ بالکل واضح ہے۔ انہوں نے فوری طور پر کھانا بند کردیا لیکن دیر ہوچکی تھی، نقصان پہنچانے والے اجزاء ان کے پیٹ میں پہنچ چکے تھے۔ چند ہی گھنٹوں میں ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ وہ زہر خورانی بلکہ “فوڈ میک پوائزننگ” کا شکار ہوگئے تھے اور پانچ دن تک بستر پر پڑے رہے۔ ان کی 28 سالہ ساتھی امانڈا سی فورڈ انہیں ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال لے گئیں ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اینٹی بایوٹکس اور پھپھوندی کے خاتمے کے لیے ادویات دیں۔
ایونز کے مطابق ان میں اتنی ہمت بھی نہیں تھی کہ اٹھ کر بیت الخلا جائیں، پیٹ میں شدید درد تھا بلکہ اب تو ٹیلی وژن پر میک ڈونلڈز کا اشتہار دیکھ کر بھی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ “میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پھپھوندی زدہ انڈہ کھانے کو ملے گا، مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے یہ چیز کھا لی تھی۔”
ادھر میک ڈونلڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازے انڈے استعمال کرتے ہیں۔
یہ خبریں پہلے ہی گردش میں ہیں کہ رواں سال میک ڈونلڈز اپنے 700 ریستوراں بند کرے گا اور ابھی پچھلے ہفتے ہی کئی فرنچائز مالکان نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ ادارہ اپنے آخری دن گن رہا ہے۔ ایونز کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی میک ڈونلڈز کے تابوت کے لیے کیلیں فراہم کررہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...