... loading ...
ذرائع ابلاغ کے مین اسٹریم ادارے عراق اور افغانستان میں امریکی اقدامات کے عام شہریوں پر پڑنے والے خطرناک اثرات سے جان بوجھ کر صرفِ نظر کرتے آئے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ ماحولیات پر پڑنے والے بدترین اثرات کو چھپانے میں براہ راست کردار ادا کررہا ہے۔
یونیورسٹی آف میری واشنگٹن میں عمرانیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ایرک بونڈز نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ “عراق اور افغانستان میں جنگوں کے دوران امریکا نے اپنا ٹھوس فضلہ بڑی تعداد میں کھلے گڑھوں میں نذر آتش کیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر خطرناک گیسوں کا اخراج ہوا ہے۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پلاسٹک، اسٹائروفوم، برقی اشیاء، غیر استعمال شدہ ہتھیار اور دیگر تیار اور پروسس شدہ مواد کو جلانا ایسے نامیاتی اجزاء فضا میں لے جاتا ہے جو سخت نقصان دہ ہوتے ہیں۔”
‘انوائرمینٹل پالیٹکس’ میں شائع ہونے والی اپنی تحقیق کے لیے بونڈز نے 2007ء سے 2014ء تک امریکی اخبارات کے جائزے میں پایا کہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے، بالخصوص نذر آتش کرنے، سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات پر جب بھی بات کی گئی ہے، زیادہ زور امریکا کے فوجیوں اور اہلکاروں پر رہا ہے اور ان مقامات کے قریب واقع شہری آبادی اس منظرنامے سے مکمل طور پر غائب ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس پورے عرصے میں انہیں 49 ایسی واضح خبریں ملیں، جن میں سے صرف پانچ ہی شہریوں پر پڑنے والے اثرات پر مبنی تھی جبکہ ایک خبر فوجیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا حوالہ دے رہی تھی۔ باقی خبروں کی بڑی تعداد میں سرے سے اس بات کا ذکر ہی نہیں تھا کہ عراق اور افغانستان کے شہری امریکی فوج کے کوڑا ٹھکانے لگانے کے اقدامات سے کتنا نقصان اٹھا رہے ہیں۔
بونڈز نے بیان کیا کہ “جب بھی فضلہ ٹھکانے لگانے کے بعد آلودگی کا حوالہ دیا گیا، توصحافیوں کی تان فوجی اڈوں اور ان میں رہنے والے افراد، وہاں موجود راکھ اور دھویں پر جا کر ٹوٹتی ہے، لیکن ان میں کبھی یہ ذکر نہیں ہوتا کہ یہ دھواں، یہ اثرات، یہ آلودگی کنکریٹ کی رکاوٹوں یا خاردار تاروں پر جاکرتھم نہیں جائے گی یہ لازمی ان شہریوں اور قرب و جوار میں مقیم عام افراد کے گھروں تک بھی پہنچے گی۔ ”
عراق میں بلاد ایئربیس سے لے کر افغانستان میں شین ڈنڈ بیس تک، یہ مقامات آبادیوں، قصبہ جات، شہریوں، کھیتوں، باغات اور دریاؤں کے بہت قریب واقع ہیں اور جو بھی قدم اٹھایا جائے گا، یہاں مقیم افراد اس کا براہ راست نشانہ بنیں گے۔ امریکی ریاست مشی گن میں مقیم فضاء میں زہریلے اثرات کا علم رکھنے والے آزاد ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر مزغان صوابی اصفہانی نے فضلے کو ٹھکانے لگانے والے مقامات اور ان کے قرب و جوار میں مقیم عراقی آبادیوں میں بچوں میں پیدائشی نقائص کے درمیان براہ راست تعلق دریافت کیا ہے۔
بونڈز کا کہنا ہے کہ عراق اور افغانستان میں عوام پر پڑنے والے اثرات کی داستان بیان کرنے میں ناکامی سے ذرائع ابلاغ نے ان افراد پر ہونے والی ناانصافی میں پنا حصہ ڈالا ہے۔ “تاریخ دہرائی جا رہی ہے، جب امریکا نے ویت نام کے عوام سے منہ موڑ لیا تھا اور علاقے سے چلا گیا، صرف چند آلودہ مقامات کی صفائی کی گئی لیکن نہ ہی ان خطرناک جگہوں کے ویت نام عوام پر پڑنے والے اثرات کو کبھی تسلیم کیا گیا اور نہ ہی ان کو درپیش مشکلات کی کوئی تلافی ہوئی۔”
ویت نام ہی کی طرح عراق و افغانستان کے عوام بھی امریکا کے ہاتھوں ماحول اور خود ان کی ذات کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کرنے اور زر تلافی ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عراق میں شہری انجمنوں نے مقامی برادریوں کو اکٹھا کرکے بین الاقوامی سطح پر مطالبہ کیا ہے کہ امریکا فضلہ ٹھکانے لگانے کے ان مقامات کو صاف کرے، یورینیم، وائٹ فاسفورس اور دیگر زہریلے مواد کا خاتمہ کر ےجو عراق میں صحت کے بڑے بحران کو جنم دے رہے ہیں۔
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...