... loading ...
روس چند ایسے تجربات کررہا ہے جن کے ذریعے وہ دیکھے گاکہ وہ ورلڈ وائیڈ ویب سے نکل سکتا ہے یا نہیں تاکہ ملک کے اندر اور بیرون ملک معلومات کی ترسیل کو گھٹایا جا سکے۔
ماہرین نے برطانیہ کے روزنامہ ٹیلی گراف کو بتایا ہے کہ یہ تجربات کسی بھی ممکنہ مقامی سیاسی بحران کی صورت میں معلومات کو مکمل طور پر اپنے اختیار میں رکھا جا سکے اور اس سے بھی بڑھ کر مقصد یہ تھا کہ عالمی ناٹرنیٹ سے جدا ہونے کے بعد روس کا انٹرنیٹ کام جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اس خاص تجربے کا حکم وزارت مواصلات اور قومی انٹرنیٹ ادارے نے دیا تھا تاکہ ڈی پی آئی نامی ٹریفک کنٹرول سسٹم کو استعمال کرکے خارجی مواصلاتی چینل کو بلاک کیا جا سکے۔
ایک روسی اخبار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں بھی ایسا ہی ایک تجربہ کیا گیا تھا۔ اس میں جانچا گیا تھا کہ اگر ویب کے دیگر حصوں سے الگ کردیا جائے تو کیا روس کے متعدد ڈومین ناموں پر مبنی قومی انٹرنیٹ زندہ رہ سکتا ہے؟
روس کے حکام نے ایسے کسی بھی تجربے کی مکمل طور پر تردید کی ہے، جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیے جانے سے 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔ منی بجٹ کی تجویز کے مطابق اب صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوت...
انقرہ اور مغرب کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ترکی نے امریکی ڈالرز سے پیچھا چھڑانے اور نیٹو سے نکل جانے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے ترکی کو یاددہانی کے صرف ایک روز بعد کہ وہ اب بھی نیٹو کا رکن ہے، ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ ملک دفاعی صنعت ک...
امریکی ایف بی آئی کو شبہ ہے کہ روس کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے نیٹ ورکس میں دال ہو کر ای میلز چرائی ہیں جو جمعے کو وکی لیکس پر پیش کی گئیں۔ یہ وہ آپریشن تھا جس کے بارے میں متعدد امریکی حکام اب سمجھتے ہیں کہ صدارتی انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں جھکان...
روس نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن سے رابطہ کرکے اس واقعے پر معذرت طلب کرلی ہے جس میں ترک افواج نے شامی سرحد پر ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔ اس حرکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد روس کے صدر ولادیمر پوتن...
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے سوموار کی شب اچانک شام سے روسی افواج کے انخلا کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ماسکو نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انہوں نے...
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شام کی صورت حال پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے ، گفتگو میں دونوں رہنماوؤں نے اس بحران کے حل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوؤں کے درمیان...
آج بہت دنوں بعد کسی کو خط لکھنے کے لئے قلم اٹھایا، تو خیال آیا کہ ہمیں دوست کا پتہ ہی معلوم نہیں ۔ سستی، بے پروائی اور وقت کی کمی کے بہانے تو پہلے بھی تھے، پھر بھی ہم طوعاً وکرہاً خط لکھ ہی لیا کرتے تھے۔ برق گرے اس ای میل پر جب سے ہم اپنے کمپیوٹر کے ذریعے انٹرنیٹ سے متصل ہوئے ہیں...
روس اور شام نے گزشتہ اگست میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ماسکو کو خانہ جنگی کے شکار شام میں کھلی فوجی موجودگی کی اجازت ملی تھی اور گزشتہ چند ماہ میں روس نے کھلے بندوں شام میں کارروائیاں کی ہیں یہاں تک کہ ایک سرحدی تنازع میں ایک ترکی کے ہاتھوں ایک طیارہ بھی کھویا ہے۔ 26 اگست...
افغانستان میں داعش کے اثر و رسوخ کے تدارک کے حوالے سے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کی امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا اختر منصور سے براہ راست ملاقات محض کسی کے منہ سے نکلی ہوئی بات لگتی ہے ،لیکن اسے قطعی رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔عالمی ذرائع ابلاغ بھی اس بابت گویا ہوئے ہیں۔ اور روس ...
روس نے 2008ء میں جارجیا میں کامیابی کا اعلان کیا لیکن اس فتح کو دھندلایا روس کی زمینی و فضائی افواج کی ناقص کارکردگی نے، جس کی وجہ سے جنگ روسی توقعات سے کہیں زیادہ غیر منظم اور خونریز ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ولادیمر پیوتن نے، جو اس وقت وزیر اعظم تھے، افواج کی تعداد کو گھٹانے، تربیت ...
شام میں روس ترکی حالیہ تنازع کے تناظر میں گزشتہ دنوں دو اہم بیانات خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک بیان سعودی نائب ولی عہد کی جانب سے دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے عراق سے انخلاء کے بعد جب عراقی امور ایران کے ہاتھ میں آئے، اس وقت سے داعش کا ظہور ہوا۔ دوسرا بیان چیچنیا کے ...
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت کو روسی طیارہ گرانے پر پچھتانا پڑے گا۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا اور اللہ نے ترک حکمرانوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ان کی عقل اور ذہن کو ماؤف کردیا ہے۔ یہ انتہائی سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب...