... loading ...
برطانیہ جانے والے چینی سیاحوں کی تعداد 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ میں ریکارڈ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے، جو 2014ء کے اسی عرصے سے 28 فیصد زیادہ ہے۔
برطانیہ میں سیاحت کے ادارے وزٹ برٹن نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہیں رواں سال 2 لاکھ سے زیادہ چینی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔
قومی شماریات کے دفتر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ و خلیجی ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چین اور خلیجی ممالک یعنی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والےسیاحوں میں چھٹیوں کے لیے مقام کے طور پر برطانیہ کی حیثیت مستحکم ہو رہی ہےاور سال 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ میں دونوں علاقوں سے ریکارڈ سیاحوں نے برطانیہ کا رخ کیا۔
ابھرتی ہوئی مارکیٹوں جیسا کہ چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد28 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی ششماہی میں 90 ہزار تک پہنچی، جس میں دو لاکھ 28 ہزار مقاماتی دورے اور ایک ارب ڈالرز سے زائد خرچ کرنا بھی شامل ہیں، جو بالترتیب دو اور تین فیصد اضافے ہیں۔ وزٹ برٹن کا کہنا ہے کہ یہ ادارے کی مہمات اوردونوں مارکیٹوں میں کمرشل شراکت داریوں کی کامیابی ہے۔
برطانیہ کےلیے دو اہم ترین مارکیٹوں امریکا اور جرمنی نے بھی ابتدائی چھ ماہ میں برطانیہ میں ریکارڈ اخراجات کیے ہیں جبکہ بھارت، سنگاپور اور سوئیڈن کے سیاحوں نے اس بھی اس عرصے میں اپنے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔
برطانیہ 2015ء کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر تین فیصد زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے، جو اسی عرصے کے لیے گزشتہ سال کے ریکارڈ اعداد و شمار کو شکست دے چکے ہیں۔ 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ میں اخراجات میں مجموعی طور پر دو فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے برطانیہ کی معیشت میں 15 ارب ڈالرز کا حصہ ڈالا ہے۔
اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے عین دبئی کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو شہر...
قطب شمالی کے قریب روس کے مجموعہ جزائر فرانز جوزف لینڈ اور نووایا زیملیا کا سفر کرنے والوں میں چین کے سیاح پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ روس کے آرکٹک نیشنل پارک کا کہنا ہے کہ رواں سال اس علاقے کے 9 دوروں کا انتظام کیا گیا، جس میں 954 سیاحوں میں سے 269 چینی شہری تھے۔ تقریباً ہر سفر م...
پاکستان دو امریکی کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی ہے اور پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھ روز قبل لاپتہ ہو جانے والے ان دونوں افراد کی تلاش کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کی ایک چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کائل ڈیمپسٹر اور اسکاٹ ایڈمسن نے 21 اگست کو گلگت بلتستان کی ایک اوگ...
دنیا کا سب سے اونچا اور سب سے طویل شیشے کا پل صرف دو ہفتے بعد بند کردیا گیا ہے۔ ژانگ جیاجی کی کھائی پر بنا ہوا یہ 430 میٹر طویل پل 20 اگست کو کھولا گیا تھا۔ یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنایا گیا تھا۔ افتتاح ہوتے ہی ہزاروں افراد نے اس انوکھے پل کا رخ کیا لیکن گزشتہ روز ان افراد ...