... loading ...
مضبوط معیشت، بلند و بالا عمارات اور جدید دنیا کی بہترین سہولیات کی دستیابی، یہ ایک ڈیڑھ صدی سے مغرب کا طرۂ امتیاز رہا ہے اور بلاشبہ ترقی کی سب سےنمایاں علامت بھی۔ لیکن اکیسویں صدی میں ان تمام علامات میں ایشیا مغرب کو پیچھے چھوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارات کو ہی دیکھ لیں، اب زیادہ تر مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور چین جیسے ایشیائی علاقوں میں واقع ہیں۔ اب تو دنیا کی بہترین ایئرلائنوں کے معاملے میں بھی مشرق نے مکمل طور پر مغرب کو پچھاڑ دیا ہے۔ ایک تازہ ترین درجہ بندی کے بعد طویل سفر کے لیے اکانمی کلاس میں بہترین سہولیات دینے کے حوالے سے دنیا کی سرفہرست 10 ایئرلائنوں میں ایک بھی یورپ یا امریکا کی نہیں ہے بلکہ سب براعظم ایشیا و آسٹریلیا کی ہیں۔
ایک معروف ویب سائٹ AirlineRatings.com نے اکانمی کلاس میں سفر کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائنوں کا انتخاب کیا ہے جس کے لیے چند سخت معیارات مرتب کیے گئے ہیں۔ ایک نشست 31 سے 34 انچ کی ہو، جھکاؤ 6 انچ کا، کھانا متعدد بار پیش کیا جائے اور مشروبات بھی، دوران پرواز تفریح کے مواقع بھی ہوں اور کمبل و تکیے جیسی آرام دہ چیزیں بھی میسر ہوں۔ ان سہولیات کے معاملے میں بھی مغرب کی کوئی ایئرلائن ایشیا کو پچھاڑ نہيں سکی۔ خود ہی دیکھ لیں۔
ایئرلائنوں کی ایک معروف ویب سائٹ نے اکانمی کلاس کے لیے دنیا کی بہترین لائنوں کا انتخاب کیا جس کے لیے ضروری تھا کہ نشست 31 سے 34 انچ کی ہو، جھکاؤ 6 انچ، متعدد اعزازی کھانے اور مشروبات ہوں، دوران پرواز تفریح کے مواقع اور کمبل اور تکیے جیسی آرام دہ اشیاء۔ ان معمولی سہولیات میں بھی کوئی مغربی ادارہ ایشیا کو پیچھے نہیں چھوڑ سکا۔ خود ہی دیکھ لیں:
نیوزی لینڈ کی ایئرلائن ‘ایئر نیوزی لینڈ’ جو کہتی ہے کہ امریکا کے مشرقی سے مغربی ساحل تک کے سفر سے زیادہ آسان لاس اینجلس سے آکلینڈ کا سفر ہے حالانکہ مسافت دوگنی ہے۔ واقعی اکانمی کلاس میں بھی کھانا، دوران پرواز تفریح کے مواقع اور آرام کی بہترین سہولیات اسے امریکی ایئرلائنوں سے ممتاز کرتی ہیں۔
ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک ایئرلائن۔ اگر کسی کو امریکا سے ہانگ کانگ جانا ہو تو اس سے بہتر انتخاب نہیں۔ اکانمی کلاس میں صرف نشست ہی 32 انچ کی ہے۔
اتحاد، متحدہ عرب امارات کی شاندار ایئرلائن سروس۔ شاندار اے380 طیاروں کے ساتھ اس میں بہت جگہ ہے۔ طویل پروازوں میں یہ اکانمی کلاس میں بھی کھانے اور میٹھے کا شاندار انتخاب پیش کرتی ہے اور بلاشبہ ایئرلائن اکانمی کلاس میں سفر کو ایک نئی سطح پر لے گئی ہے۔
تائیوان کی ایوا ایئر جس کے بوئنگ 777 طیارے 33 انچ کی نشست رکھتے ہیں۔
جاپان ایئرلائنز، اگر 33 انچ کی نشست آپ کو اچھی لگتی ہے تو 34 انچ کی تو اور زیادہ لگے گی۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ جاپان ایئرلائنز کی اکانمی کلاس میں سہولیات ایسی ہیں جنہیں امریکا کی ایئرلائن “پریمیم” کے طور پر دیتی ہیں۔
نیلگوں رنگ کی خوبصورت کورین ایئر صرف شکل و صورت سے ہی نہیں اپنی پیش کردہ خدمات میں بھی بہترین ہے۔
آسٹریلیا کی کنٹاس، اس میں دوران پرواز تفریح کے شاندار مواقع ہیں۔
بہت جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنوں میں مقام پانے والا قطر ایئرویز، جو اکانمی کلاس میں سب سے وسیع اور کشادہ نشستیں دے رہی ہے۔
سنگاپور ایئرلائنز۔ بہترین کھانا اور وہ بھی بہت سارا، تفریح کے زبردست مواقع، شاندار اور آرام دہ نشستیں، اس سے بہتر ایئرلائن دنیا میں شاید ہی کوئی ہو۔
تھائی لینڈ کی تھائی ایئرویز بھی اسی کی سطح کی ایئرلائن ہے جس میں یہ تمام سہولیات آرام دہ سفر کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ویب سائٹ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں بھی ایسی ہی درجہ بندیاں جاری کرچکی ہے اور اس فہرست میں بھی امریکا کی کوئی ایئرلائن موجود نہیں۔
امریکا میں ایئرلائنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی تین ایئرلائنز کی پروازوں کو محدود کرے۔ اگر اوباما انتظامیہ نے الامارات، اتحاد اور قطر ایئرویز کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا تو نتیجے میں امریکا میں فضائی کرائے میں زبردست اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی ...