... loading ...
یہ دو عجیب وغریب روّیے ہیں ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انتہا پسندی کو بڑھا وادینے کے باوجود پاکستانی فنکار بھارت جانے اور اپنے طبلے سارنگی بجانے پر مُصر ہیں اور پاکستان کے بھارت نواز دانشوراپنی زبانوں سے ایک لفظ احتجاجاً بولنے کو تیار نہیں مگر بھارت کے باضمیر دانشور اس پر تقریباً چیخ اُٹھے ہیں اور تیزی سے اپنے ادبی ایوارڈ تک واپس کر رہے ہیں۔
بھارت میں بڑھنے والی فرقہ واریت اور اس کے نتیجے میں قتل وغارت گری نے پورے ملک میں تشویش کی ایک لہر دوڑا دی ہے جس میں “دادری” واقعے نے ایک بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ جہاں ایک مسلمان کو گوشت کھانے کے شک میں پیٹتے پیٹتے قتل کر دیا گیا۔ بھارت میں پچھلے کچھ عرصے میں نچلی ذات کے یا ایسے دانشور قتل ہوئے ہیں جنہوں نے انتہاپسند ہندوؤں کے مظالم کے خلاف آواز اُٹھائی۔ مہاراشٹر میں” نریندردابھولکر” اور “گوند پانسارے” اور کرناٹک میں “پروفیسر کال برگی” ایسے دانش وروں کو اب تک قتل کیا جاچکا ہے ۔ اس مجموعی صورتِ حال پر بھارت کے باضمیر دانشوروں شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔ اور ساہتیہ اکیڈمی کے موقر ایوارڈ احتجاجاً واپس کررہے ہیں۔ پچھلے دنوں ہندی کے کہانی کار ادے پرکاش نے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔ دادری کے المناک واقعے کے بعد ہندی کے مشہور شاعر اشوک واجپئی اور انگریزی کی ناول نگار نین تارا سہگل نے بھی اسی قسم کے اعلانات کیے ہیں۔اس سے قبل کنّٹر زبان سے وابستہ ادبی ایوارڈ بھی کئی دانشوروں نے واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ملیالم کی مشہور مصنفہ سارہ جوزف نے بھی اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان سے قبل ناول نگار ششی دیش پانڈےاور سچدانند بھی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
بھارت میں بہت تیزی سے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ اور وہاں کی تمام اقلیتیں شدید احساس تحفظ میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ مگر ہندو جارحیت میں ہر روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس پر وہاں کے دانشور بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں مگر اس کا اثر پاکستانی فنکاروں ، اداکاروں اور گلوکاروں پر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ عجیب وغریب رویّے کم ازکم پاکستانیوں کے لیے نہایت حیران کن ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...