... loading ...
معاشی لحاظ سے ترقی کی منازل طے کرتا ہوا، دنیا کی بڑی اقتصادی قوتوں میں سے ایک بنتا ہوا اور علاقے میں طاقت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت شاید “گائے” ہے۔ کئی ریاستوں میں گائے کے ذبیحے پر پابندی ہے اور اب تو اگلے مرحلے کی تیاری ہے۔ بندرگاہوں پر ایسی تجربہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں جو گائے کے گوشت کی غیر قانونی برآمدات کو روکنے کے لیے کام کریں گی۔
ایک ایسے وقت میں جب سانحہ دادری بھارت میں خوف کا علامت بنا ہوا ہے جس میں ایک مسلمان کو محض اس لیے قتل کردیا گیا کہ اس پر گائے کے گوشت کے استعمال کا شبہ تھا، ایسا قدم اٹھانا ظاہر کرتا ہے کہ مودی سرکار کی ترجیحات کیا ہیں۔ اس کو دلچسپی ہے تو اس بات میں کہ لوگ کیا کھا رہے ہیں اور کیا پکا رہے ہیں؟ لیکن اس سے چنداں سروکار نہیں کہ دن دہاڑے بے گناہ کو قتل کر دینے والے کون تھے اور انہیں انصاف کے کٹہرے تک کیسے پہنچایا جائے۔
اب گوشت کی برآمدات کی سخت نگرانی کی جائے گی اور گائے کے گوشت کی غیر قانونی برآمدات پر نظر رکھی جائے گا۔ جس کا یقینی طور پر مقصد اس گوشت کے حصول اور اس کے کاروبار سے وابستہ افراد پر گھیرا تنگ کرنا ہوگا جو یقینی طور پر مسلمان ہی ہیں۔
پہلے مرحلے میں بھارت اپنی سب سے بڑی بندرگاہ ممبئی میں تجربہ گاہ قائم کرے گا جو بھارت میں گوشت کی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز بھی ہے۔ گو کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لیکن اس کے باوجود بھارت کا شمار گوشت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ بھینس کے گوشت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اندازہ ہے کہ رواں سال بھارت 2.4 ملین ٹن گوشت برآمد کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں چند روز قبل ریاست اترپردیش کے شہر دادری میں ایک 50 سالہ شخص کو انتہا پسند ہندوؤں نے گھر سے نکال کر بری طرح زدوکوب کیا،یہاں تک کہ موت کے گھاٹ اتار دیا اور 22 سالہ بیٹے کو بھی شدید زخمی کردیا جو اب تک ہسپتال میں داخل ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...