... loading ...
زرداری بہادر کے نفس ناطقہ ڈاکٹر عاصم حسین بھی کمال کے آدمی ہیں۔ آدمی کیا پورے سونے کے انڈے دینے والی مرغی۔ موصوف جس روز سے سرکاری بلکہ فوج کے مہمان بنے ہیں روز ایک نیا انڈا دے رہے ہیں۔ ’’بھائی لوگوں ‘‘کے پاس انڈے سنبھالنے کی جگہ کم پڑنے لگی ہے ۔ زرداری صاحب سے حساب کتاب کا فیصلہ جس نے بھی کیا خوب کیا۔ اوراس میں ڈاکٹر عاصم کا چناؤ تو ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ موصوف اکیلے ہی باون گز کے یعنی لنکا ڈھانے کو کافی ہیں۔ پہلے بھی کیا کمی تھی کہ پہلا پتھر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مارا، اور اب ڈاکٹر عاصم حسین کے بعد کسی اور کی ضرورت باقی نہیں رہی کہ پوری پیپلزپارٹی توپ کے دھانے پر آکھڑی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی اسی ’’زر‘‘خیزی سے ڈر کے سپریم کورٹ کراچی بینچ کو کہنا پڑا کہ حضور قیمتی بندہ ہے سنبھال کر رکھیں۔ قیمتی تو ضرور ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں روزانہ دو ارب روپے کی دیہاڑ ی لگاتے تھے۔
پنجابی محاورے کے مطابق گاجریں کھائی ہیں تو اب پیٹ میں درد تو ہو گا۔پاکستان رینجرز نے ۹ ؍ستمبر کو قومی احتساب بیورو کو بارہ صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے۔ خط کا پہلا جملہ ملاحظہ فرمائیں :
Dr Asim Hussain is found involved in corruption cases while being involved in different corrupt practices and misuse of authority as public office holder…..
معاملہ چونکہ ملکی مفادات کے برخلاف کھربوں روپوں کی۔ ۔۔جی ہاں کھربوں روپوں کی کرپشن کا ہے لہٰذانیب سے کہا گیا کہ مزید تحقیقات کرائی جائیں۔ دو روز تک سر کھجانے اور وزیراعظم آفس سے ’’ چار وناچار‘‘ہدایات ملنے پر گیارہ ستمبر 2015 کو نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی جس کو ہدف دیا گیا کہ وہ معلومات حاصل کریں کہ مذکورہ کیسز میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کس کس کی مدد سے کن کن قواعد کی خلاف ورزیاں کیں ؟کتنے پیسے لیے ؟ کن کن افراد نے فائدے اٹھائے ؟ اور حاصل شدہ مال کن چینلز کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل( Remit) کیا گیا؟
رینجرز نے نیب سے نیب نے اسٹیٹ بینک سے اور اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں سے پوچھ لیا ہے کہ ذرا ان چار بندوں کے کھاتوں (اکاؤنٹس) کی معلومات فراہم کی جائیں کہ یہ کھاتے کب کھولے گئے ؟ کتنی رقوم کب کب آئیں ؟اور آگے کن کن کھاتوں میں منتقل کی گئیں ؟ اور سب سے بڑھ کر ان کھاتوں کی ’’Endorsement ‘‘کی تفصیلات کیا ہیں ؟ یوں ڈاکٹر صاحب کے علاوہ شعیب وارثی زوہیب صدیقی اور کامران احسان ناگی کے بارے میں بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ اور ہن ہے کہ چھپڑپھاڑ کر برس رہا ہے۔
رینجرز کی بارہ صفحات پر مشتمل رپورٹ کے صفحہ دس پیرا آٹھ میں نیب کو کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا درکار معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کو استعمال کیا جائے۔ جو معلومات ڈاکٹر عاصم حسین سے حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق سب سے زیادہ کرپشن ’’SNGPL‘‘نیز ’’SSGPL ‘‘ اور’’PSO ‘‘میں کی گئی جہاں صرف ایک ملین کیوبک فیٹ گیس (1 MMCFD) کی رشو ت 4.2 سے 4.5 ملین ڈالر یعنی ساڑھے چار سے پانچ کروڑ روپے تھی۔موصوف کے پاس سے اس قدر معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ ایک نہیں کئی نیب درکار ہوں گے جو سالہا سال مصروف رہیں تو معلومات مکمل میسر آسکیں گی مگر اس میں آدھی سے زیادہ پارلیمنٹ خرچ بھی ہو سکتی ہیں۔
وجود ڈاٹ کام کو حاصل معلومات کے مطابق موصوف نے صرف’’ Turkish Global Company ‘‘سے چالیس ملین ڈالر تقریباًچار ارب روپے حاصل کئے اور اس رقم کا بھی مکمل ریکارڈ حاصل ہو چکا ہے۔ اس بہتی گنگا سے ایم ڈی’’ SSGPL ‘‘نے بھی 0.25 ملین ڈالر کی کھرچن وصول کی ابتدا میں موصوف خوب موج میں رہے مگر اب محض یہ ڈھائی کروڑ بھی ہضم نہیں ہو رہے۔
نیپرا کی سرکاری ویب سائیٹ پر موجود معلومات کے مطابق قدرتی گیس اور فرنس آئل کے درمیان پیداواری اخراجات کا فرق ڈھائی سو سے تین سو فیصد تک یعنی ڈھائی سے تین گنا کا ہے۔ اس فرق کو صرف عقلمند زرداری صاحب اور ان کے ہونہار ڈاکٹر عاصم ہی نہیں جانتے بلکہ نوازشریف صاحب اور ان کے باصلاحیت وزراء اور سیکریٹریز کی ٹیم بھی بخوبی جانتی ہے اور اس روایت کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ایسے میں سرد موسم میں گیس کی قلت تو ہو گی۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...