... loading ...
دنیا جہاں میں لوگ کافی پیتے ہیں لیکن برطانیہ کی ماریا ارسٹیڈو اس سے مصوری کرتی ہیں۔ اپنے فن کے بارے میں لکھتی ہیں کہ “میں کاغذ اور کافی کے پانچ مختلف آمیزے استعمال کرتی ہوں۔”
میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے فائن آرٹ میں بی اے اور یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر سے آرٹس ہیلتھ میں ایم اے کی سند رکھنے والی ماریا کہتی ہیں کہ کافی سے پہلی تصویر حادثاتی طور پر بن گئی تھی لیکن اب وہ اس انوکھی طرز میں اچھا خاصا کام کرچکی ہیں۔
مصوری کے لیے اپنے پسندیدہ موضوعات اور بھورے رنگ کی مختلف اقسام کو استعمال میں لاتی ہیں۔ اس لیے انہیں کافی کے مختلف آمیزے اور برانڈز استعمال کرنا پڑتے ہیں۔
ایک تصویر پر کتنے کپ کافی استعمال ہوجاتی ہے؟ اس دلچسپ سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو تصویر پر منحصر ہے، عموماً 2 سے 15 کپ لگ جاتے ہیں۔
اس وقت قبرص میں مقیم ارسٹیڈو مونا لیزا جیسی نایاب تصویر پر بھی طبع آزمائی کرچکی ہیں۔ آپ ذیل میں ان کے چند فن پارے دیکھ سکتے ہیں:
یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی کھانے پینے کی اشیا مہنگی کر دی گئی ہیں۔مختلف برانڈز کے 950 گرام چائے 100 سے 210 روپے تک مہنگی کردی گئی، کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی، بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا ہوگیا، ایک کلو کپڑے دھونے کے ...