... loading ...
پنجاب میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیاں کھنچاؤ مسلسل واضح ہو رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پنجاب کے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دے کر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں ۔ پنجاب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں آزاد اُمیداروں کے لیے جو انتخابی نشان مخصوص کیے گئے ہیں اُن میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی نشان ’’بلا‘‘ (BAT )سے ملتا جُلتانشان ’’بلے باز‘‘ (Batsman ) بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ’’ بلے باز‘‘ کے انتخابی نشان کو مختلف آزاد اُمیداروں خصوصاً حکمران جماعت کے اُمیدواروں کے کورننگ اُمیدوار سیاسی تیکنیک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ ’’ بلے باز ‘‘ کے نشان کے لیے درخواست دینے والے اُمیدواروں کا کہنا ہے کہ ’’ یہ نشان حاصل کر کے ہم جوا کھیل رہے ہیں ۔‘‘دیہی علاقوں میں ناخواندہ لوگ ’’ بلا ‘‘ سمجھ کر ’’بلے باز ‘‘کے نشان پر مہر لگا سکتے ہیں ۔ جس سے پاکستان تحریک انصاف کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں ۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔سماعت کو براہ راست سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر نشر کیا گیا۔سماعت کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا...
سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے حوالے سے اپنی ضد پر قائم ہے۔ سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت...
حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات میں روڑے اٹکاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا، پارٹی سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ظالموں کو مزید مہلت نہیں دیں گے، جلد تاریخی لانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اہم ترین مشاورتی اجلاس ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی می...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں یہ کب اور کیسے خراب ہوئے؟ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن میں رہ...
سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عوام نے آپ کو5سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے،مرحلہ وار استعفو...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائرتوشہ خانہ ریفرنس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آنے والے دنوں میں سنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا ،اگر امریکی سازش کامیاب ہوگئی تو ملک معاشی طور پر تباہ جائے گا، بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا، اگر ہم نے امریکہ کے سامنے جھکنا نہ چھوڑا تو ہم مکمل غلام ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پْرانے ساتھی حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مانا ہے کہ ان سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں۔ایک انٹرویومیں حامد خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی خواہش پر اْن سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے مانا کہ ان سے بہت سی غ...
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ پیر کو درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے غیرقانونی اقدامات پر جے آئی ٹی ب...