... loading ...
کھیل کے دوران زیادہ سے زیادہ دھکم پیل ہو سکتی ہے، جھگڑا ہو سکتا ہے، لاتیں اور گھونسے چل سکتے ہیں لیکن پستول نکال لیا جائے گا؟ اس قسم کی بے وقوفی کی توقع تو کسی کھلاڑی سے نہیں کی جا سکتی، الا یہ کہ کوئی ریفری ایسا قدم اٹھائے۔
برازیل میں ایک مقابلے کے دوران ریفری گیبریل مورتا نے ایک کھلاڑی کی حرکتوں سے تنگ آنے کے بعد بالآخر پستول نکال لیا۔ شاید تان بھی لیتے اور چلا بھی دیتے اگر دیگر ریفری درمیان میں آکر معاملہ ٹھنڈا نہ کرتے۔
بروماڈینیو اور امانتے دا بولا کے درمیان کھیلے گئے ایک مقابلے کے دوران ایک کھلاڑی نے مبینہ طور پر ریفری کو لات اور گھونسا مارا تھا، جس کے بعد وہ طیش میں آ گئے اور نیفے میں اڑسا ہوا پستول نکال لیا۔
کوئی گولی تو نہیں چلائی گئی، نہ کوئی زخمی ہوا لیکن اب ریفری نفسیاتی ہسپتال ضرور جائیں گے۔ پولیس کے اس سابق ملازم کے نفسیاتی جائزے کے بعد ہی انتظامیہ انہیں دوبارہ ریفری کی حیثیت سے میدان میں اتارنے کا کوئی فیصلہ کرے گی۔
برازیل کے شہر فورٹالیزا سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ نکول اولیویرانے دنیا کی سب سے کم عمر ماہرِ فلکیات ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نکول نے ناسا سے وابستہ پروگرام میں شامل ہوکر ایسٹرائیڈز یعنی سیارچوں کی تلاش شروع کردی ہے، نکول نے اب تک 18 سیارچوں کا سراغ لگا ل...
دنیا کے ابھرتے ہوئے ممالک کو کن حالات کا سامنا ہے، اس کا ایک اظہار برازیل کی موجودہ معاشی حالت سے بھی ہوتا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں کرنسی کی قدر آدھی گرچکی ہے۔ اب جبکہ حالات قابو سے باہر ہورہے ہیں توترقی پذیر ممالک کی حکومتوں کی طرح کچھ نمائشی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر ڈلما روزی...