... loading ...
رومن قوم کے زوال کے بارے میں یورپین تاریخ دانوں نے بہت کچھ لکھا ہے ۔ بڑے بڑے ابواب محض اس تاریخی زوال کے اسباب پر رقم کئے گئے ہیں۔ لیکن رومن حکمرانوں اور اشرافیہ کی جانب سے ان اسباب کی وجوہات کے مصنوعی ازالے کا بھی ذکر ہمیں تاریخ میں ملتا ہے۔یہ اسباب کیا تھے ؟ حد سے زیادہ کرپشن کا بڑھ جانا، غلاموں کی کثرت اور سستی لیبر کی وجہ سے رومن مڈل کلاس میں بے روزگاری کا حد سے تجاوز کرنا۔رومی سلطنت کی وسعت کے لحاظ سے بھاری فوجی اخراجات نے لوگوں پر سخت ترین ٹیکسوں کی بھرمار کررکھی تھی۔ رومی حکمرانوں اور اشرافیہ میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا تھا۔ رومن سینٹرز اور سیزروں کے درمیان بڑھتا ہوا سیاسی اختلاف اور سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لئے بھاری رشوت کا استعمال عام ہوچکا تھا ۔مشرقی یورپ سے اٹیلا دی ہن اور جنوب کی جانب سے جرمینین قبائل کی شورشوں نے رومی فوج کو متواترجنگ کی حالت میں رکھنے کی وجہ سے بددل کردیا تھا۔لیکن ان وجوہات کا اگر براہ راست اثر پڑ رہا تھا تو وہ رومی عوام تھے جن پر نئے نئے ٹیکس لگا کر ان کا خون بری طرح نچوڑا جاتا تھا اور جب کبھی ردعمل کی فضا محسوس کی جاتی تو رومی حکمران اور اشرافیہ ’’گیمز‘‘ کا اعلان کرا دیتی اور یوں مہینوں تک رومی عوام ان گیمز میں گم ہوکر اپنے تمام مصائب بھول جاتے ۔ نہ انہیں اس بات کا ہوش رہتا کہ حکمران ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعے ان کی کھال اتار رہے ہیں ۔ نہ انہیں اس بات کا خیال آتا کہ سرحدوں پر بڑھتے ہوئے خطرات سے حکمران نمٹنے سے عاری ہوچکے ہیں اور اپنی عیاشیوں میں غرق ہیں۔انہیں یہ بھی یاد نہیں آتا تھا کہ اس ناگفتہ بہ حالت میں وہ روٹی کہاں سے کھائیں گے جو پہلے ہی عنقا ہوچکی ہے۔ہاں انہیں اگر کوئی چیز مرغوب تھی تو وہ رومی تھیٹروں کے وسط میں بنی وہ رزم گاہیں تھیں جہاں پر دنیا کے مانے تانے تیغ زن (Gladiator) اپنے خونریز فن کا مظاہرہ کرتے یا دنیا بھر سے مختلف قوموں کے قیدی بنا کر لائے ہوئے انسانوں کو زندہ درندوں کے سامنے ڈالا جاتااورپھر مفتوحہ علاقے کی حسین ترین عورتیں ان اخلاق باختہ تھیٹروں کی زینت بنا دی جاتیں۔ بات صرف یہیں تک محدود نہیں تھی بلکہ ان تیغ زنوں (Gladiators)کو خریدنے کے لئے بھاری رقوم ادا کی جاتیں یقینی بات ہے یہ بھی عوامی ٹیکس سے ہی ادا ہوتی تھیں پھرکہیں جاکہ ان خونی مناظر کا اہتمام کیا جاتا جبکہ ان پر لگنے والی شرطوں پر عوام کی اکثریت اپنی رہی سہی پونجی بھی لٹا دیتے۔لیکن اس سب کے باوجود رومن عوام اپنی اس بے راہ روی کو زندہ دلی کا نام دیتے تھے اور اسے اعلیٰ وصف قرار دے کر اپنے آپ کو دیگر اقوام سے ممتاز شمار کرتے تھے ۔یہ ان لوگوں کا حال تھا جو 27قبل مسیح میں ایک قوم بن کر ابھری تھی مگر476عیسوی تک عوام میں بدل کر تاریخ کے اوراق میں گم ہوچکی تھی۔جدید تاریخ کے عرب دانشوروں نے عوام اور قوم میں ایک جوہری فرق بیان کیا ہے ۔ ان کے خیال میں قوم ان افراد کا مجموعہ ہوتی ہے جو ایک دوسرے کی خوشی اور غمی سے پوری طرح آگاہ ہو اور جب اسی قوم میں آپس کا فکری اور شخصی بُعدپیدا ہوجائے تو یہ عوام بن جاتے ہیں ایک ایسا بے سمت ہجوم جو اپنے ہمسروں تک سے غافل ہو۔
آج جب ہم پاکستانی قوم کی ’’زندہ دلی‘‘ کا مشاہدہ کرتے ہیں تو اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ ہم ابھی تک قوم ہیں یا عوام بن چکے؟ آج جب پاکستانی رومیوں کی طرح کرکٹ کے کھیل پر والہانہ فدا ہوتے ہیں تو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ وہی قوم ہے جس پر مصائب کا پہاڑ ٹوٹا ہوا ہے۔ کیا یہ وہی قوم ہے جس کی غیرت کا جنازہ حکمرانوں نے نکال دیا ہے ؟ کیا یہ وہی قوم ہے جس کے افراد ڈررون حملوں میں گاجر مولی کی طرح کاٹے جاتے رہے ؟ کیا یہ وہی قوم ہے جس پر ٹیکسوں اور مہنگائی کی شکل میں عذاب الہی ٹوٹ چکا ہے؟ کیا یہ وہی قوم ہے جس کے لئے بجلی، گیس اور پیٹرول کی ادائیگی اور اشیاء خوردنوش کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں جو اس قوم کی شہہ رگ ہے، آئے روز ظلم وستم کی نئی داستان رقم کی جاتی ہے مگر ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
حضرت قائد اعظمؒ نے ہمیں ایک قوم کی طرح ایک مقصد پر جمع کیا تھا ۔ نباض امت اقبال ؒ نے اس قوم کی فکری آبیاری کی تھی۔ مولانا محمود الحسنؒ اسیر مالٹا، مولانا عبیداللہ سندھیؒ، مولانا محمد علی ؒجوہر اور مولانا شوکت علی ؒجیسے رہنما ئے امت نے اس قوم کو عملی جدوجہد کا سبق سکھایا تھا۔ لیکن ہم یہ سب کچھ بھول گئے ۔ علماء اور دینی جماعتوں نے اسلام کے بجائے اسلام آباد کی راہ لی۔ سیاستدانوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا سراب دکھایااور یہ قوم اس قسم کے مشرکانہ نعروں کو اپنا ہدف سمجھ کر ان کے پیچھے لگ گئی۔ رازق تو اللہ کی ذات ہے اور یہ وصف صرف اسے ہی سزا وار ہے، ہاں اس کے لئے جدوجہد انسانوں کے لئے شرط ہے۔ لیکن اگر ہم اپنے جیسے انسانوں کو ہی ان مسائل کا حل سمجھ لیں تو عذاب خداوندی کا سروں پر مسلط ہونا حیران کن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم قوم سے عوام بن گئے ایک دوسرے سے غافل، ہمارا سب سے بڑا ایشو پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا میچ ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو بھی رومی حکمرانوں کی طرح عوام کو بے وقوف بنانا آتا ہے کیونکہ زمانے بدلنے سے تقاضے بدلتے ہیں روش یا تاریخ نہیں۔
قومی اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچ...
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف آ...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کامیاب کے بعد گروپ ٹو سے سیمی فائنل کیلئے کوا...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز...
ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔ آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپ...
ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور ...
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ 10روز سے بغیر درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز کروا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بور...
پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ریویو لینے پر کپتان بابر اعظم کو یاد دہانی کروانا پڑی کہ کپتان میں ہوں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آؤٹ کی اپیل پر اگر امپائر آؤٹ نہ دے تو کپتان کو ریویو لینے کا اختیار ہے۔'گزشتہ ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر بابر اعظم آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل شعیب ملک،...