... loading ...
افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ کابل انتظامیہ امریکا سے تمام معاہدے منسوخ کرےاورامریکا لوگوں کو مار کر اپنے تحفظ کا خواب نہ دیکھے۔ ملا اختر منصور نے اپنے اب تک جاری کیے گیے تمام پیغامات میں سے سب سے اہم پیغام میں کابل انتظامیہ کو کہا ہے کہ
“کابل انتظامیہ اگر چاہتی ہے کہ ملک میں جنگ کا خاتمہ ہو اور امن قائم ہوجائے تو جارحیت کے مکمل خاتمہ اور جارحیت پسندوں سے ہونے والے تمام معاہدے فسخ کرکے ہی ایسا ممکن ہوگا۔”
اُنہوں نے کابل انتظامیہ کی طرف سے امن کی کوششوں کو ایک مزاق قرار دیتے ہوئے اس کی حقیقت کو یوں بیان کیا ہے کہ
“یہ جو زبانی کلامی مصالحت اور امن کے نعرے لگتے ہیں مگرعملی طورپرجنگ کےمحاذعلاقائی، قومی، مذہبی اورتنظیمی جھگڑوں سےگرم رکھےجاتےہیں۔خودسراوربدنام زمانہ جنگجووں کوبےمہار چھوڑکرانہیں اختیارات اوروسائل دیئےجاتےہیں ، جومظلوم عوام کومظالم کا نشانابناتے ہیں یہ مصالحت اورامن کا مذاق اڑانے سے زیادہ کچھ نہیں ۔”
ملا اختر منصور کے اس پیغام کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذکرات کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشانات لگ گیے ہیں۔ کیونکہ اُنہوں نے اپنے اس پیغام میں یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ” امارت اسلامیہ اپنی دیگرسرگرمیوں کےساتھ سیاسی کوششیں بھی کررہی ہے ۔ اور اس راہ میں عملی اقدامات بھی کرچکی ہے۔اس مقصدکی خاطر امارت اسلامیہ کا خصوصی سیاسی دفتر بھی ہے جو گزشتہ چند سالوں سے سرگرم عمل ہے ۔ مختلف جہات سے روابط اور مذاکرات کا اختیار انہیں سونپ دیا گیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔ ہم مذاکرات کے حوالے سے وقت کے تقاضے کے مطابق وہ پالیسی آگے بنائیں گے جو شریعت مقدسہ کے اصولوں ، جہادی آرزؤں اور قومی مفادات کے مطابق ہو۔”
ملا اختر منصور کے اس پیغام سے دو باتیں واضح ہیں ۔سب سے پہلے تو یہ کہ مذکرات کا اختیار قطر دفتر کو تفویض کیا گیا ہے۔ قطر دفتر کےکردار پر پاکستان ہمیشہ شکوک کا شکار رہا ہے اور مری میں ہونے والے حالیہ مزاکرات میں بھی قطر دفتر کا کردار نہایت منفی رہا تھا۔ یہ اعلان پاکستان کے لیے کچھ زیادہ خوشی کا باعث نہیں بنے گا۔ دوسرے یہ کہ مذاکرات کے حوالے سے ابھی پالیسی وضع کی جانی ہے جو جہادی آرزؤں اور قومی مفادات کے مطابق ہوگی۔ طالبان کے نزدیک ان دونوں باتوں کی تفہیم کا مطلب ایک ہی ہے اور وہ محاذوں پر سبقت ہے۔ اس طرح مستقبل میں مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا معاملہ یقیناً کوئی زیادہ امیدا افزا ثابت نہیں ہو سکےگا۔
ملا اختر منصور کا پیغام امریکا کے لیے بھی نہایت سخت ہے۔ اُنہوں نے اپنے تازہ پیغام میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ
” ہم امریکا سے کہتے ہیں کہ ستمبر کے واقعے کے بہانے تم نے افغانستان پر جارحیت کی ۔ آج اس کو چودہ سال گزرے ہیں ۔ افغانستان پرجارحیت کرکےبجائےاس کے کہ تم مزید گیارہ ستمبرجیسے واقعات کی روک تھام کرتے، اُلٹا زندگی کا ہر لمحہ دنیا کے ہر کونے میں تمھارے لیے گیارہ ستمبر کا خوفناک حادثہ بن چکا ہے ۔ ہر جگہ تم حملے کا نشانا ہو اور تمھاری زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔ آپ کو چاہیے کہ اس طرح کے حوادث کی روک تھام اور اپنے تحفظ کی خاطر اپنی استعمارانہ پالیسی پر پھر سے نظرثانی کریں ۔ نہ یہ کہ مزید عوام کو مار کر اور جارحیت کرکے اپنے تحفظ کے خواب دیکھنے لگو۔”
یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ طالبان امیر نے امریکا کے”عالمی کردار “کو پہلی بار تنقید کا نشانا بنایا ہے۔ اور وہ افغانستان میں امریکی جارحیت پر اپنے قومی اور شرعی موقف کو ایک عالمی نقطہ نگاہ کے تناظر سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ان سطور کے درمیان میں خاصی باتیں نہایت معنی خیز طور پر اُبھرتی ہیں۔
طالبان کے نئے زعیم نے طالبان تحریک کی نوعیت پر بھی بات کی ہے اور پہلی مرتبہ اس کے کردار کو معنی خیز طور پر وسعت دے دی ہے۔ اُن کے بیان کے مطابق
“امارت اسلامیہ نہ صرف ایک جہادی اور سیاسی تحریک ہے بلکہ مسلمان عوام کی بیداری ، تربیت اور ہمہ پہلو ترقی کا ضامن ایک نظام ہے ۔”
طالبان عالم اسلام میں امریکا کے خلاف مزاحمت کی سب سے ولولہ انگیز تحریک کے طور پر حمایت یا مخالفت کا موضوع رہی ہے مگر یہ ایک نظام کے طور پر کبھی بھی زیادہ موضوع بحث نہیں رہی۔ اور اِسے کچھ قبائلی روایات کے ساتھ اسلام کی ایک من پسند اور سخت گیر تشریح قرار دیا گیا ہے۔ اس کے صحیح و غلط ہونے سے قطع نظر طالبان کے نئے زعیم نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ ایک نظام کی وسعت رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلی بار اُنہوں نے دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کے حصول پر زور دیا ہے اور طالبان مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ہدایت کی ہے کہ
” ملک کی نئی نسل کے لیے دینی اور عصری تعلیم بڑی اور اہم ترین ضرورت ہے ۔ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین سے کہتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقوں میں دینی اور عصری تعلیم کے لیے حالات سازگار بنائیں اور ان سے تعاون کریں ۔”
طالبان امیر کے تازہ پیغام میں افغانستان میں جاری خوں ریزی میں عام لوگوں کے شکار ہونے پر خاصی فکر مندی کا اظہار ہے اورایک مرتبہ پھر طالبان کی صف میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین موجود ہے۔
طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کا عیدالاضحیٰ پر یہ تازہ پیغام مختلف النوع جہات کا حامل ہے اور اس سے واضح ہوتا ہےکہ وہ مذاکرات سے کہیں زیادہ محاذوں پر نبرد آزمائی کا ذہن رکھتے ہیں اس کے علاوہ وہ افغانستان میں محض کابل انتظامیہ کو شکست دینے کا ہی نہیں بلکہ ایک نئے نظام کا خاکہ اپنے ذہن میں رکھتے ہیں۔
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...