... loading ...
پاک فضائیہ کی شجاعت ، جرات اور بہادری کی روایات کے تسلسل کے طور پر میانوالی سے تعلق رکھنے والے پانچ جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔ نگارِ وطن پر قربان ہونے والوں میں جونیئر ٹیکنیشن طارق عباس ، عامر شہزاد ، خالد نوید ، عامر حیات شامل ہیں ۔ 19 ستمبر2015 ء کی صبح کا سورج ضلع میانوالی میں سوگواری کے ساتھ طلوع ہوا ۔ ایک روز قبل بڈھبیر ( پشاور )میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کرنے والوں کے جسدِ خاکی وقفے وقفے سے ان کے گھروں کو پہنچے ۔ جونیئر ٹیکنیشن طارق عباس کی شہادت ایک دلیرانہ معرکہ میں ہوئی وہ کیپٹن اسفند یار بخاری کے ہمراہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔ ان کی شہادت میانوالی کے لیئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔
صبح ساڑھے سات بجے جونیئر ٹیکنیشن طارق عباس شہید کی نمازِ جنازہ موچھ میں ادا کی گئی۔صبح9 بجے دندی شریف میں عامر شہزاد کی نمازِ جنارہ ہوئی ۔ اسی طرح سینئر ٹیکنیشن عامر حیات کی نمازِ جنازہ چھدرو اور خالد نوید کی نمازِ جنازہ بن حافظ جی میں ادا کی گئی ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ یا ضلعی پولیس کے سربراہ موجود تھے اور نہ ہی ان کے نمائندے نظر آئے ۔یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے اس موقع پر میانوالی کے ارکانِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماء بھی کہیں نظر نہیں ہے ۔ اس صورتحال کا میانوالی میں عوامی سطح پر سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔۔۔۔
پاکستان میں افغان صدر اشرف غنی کے لیے نرم روی ختم ہورہی ہے، اور ایک طویل عرصے سے اُن کے ملامتی بیان برداشت کرنے کا رویہ اب پاکستان تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے۔ جو بڈھ بیر کے حملے کے بعد ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی 22 ستمبر کو کی جانے والی ذرائع ابلاغ سے گفتگو ...
پاکستان ایئرفورس پشاور بڈھ بیر میں واقع بیس کیمپ پر حملے میں کیپٹن اسفندیار سمیت انتیس سے زائد افراد شہیدہوگئے -واقعے میں شہید افراد کےاہل خانہ سے اظہار افسوس کے ساتھ یہ بھی صدمہ کہ اس بار بھی دہشت گردوں کا نشانہ وہی شہر بنا ہے جہاں گزشتہ سال تاریخ کابدترین واقعہ ہوا۔کئی دہائیوں ...
سانحہ بڈھ بیر پشاور میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے دو جوانوں کا تعلق میانوالی سے ہے ۔ جو نیئر ٹیکنیشن طارق عباس ملک جو دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، میانوالی کے نواحی علاقے سوانس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ملک طارق عباس نے 2008 ء میں بطور ایئر مین پاک ...
بڈھابیر پر حملے نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے طریقۂ واردات اور اُن کے ہدف کے تعین کے معیار کا مسئلہ پھر سے زندہ کر دیا ہے۔ دہشت گرد جیسا’’ دیس ویسا بھیس ‘‘ کے اُصول پر کارروائیاں کرتے ہیں اور تقریباً تمام فوجی تنصیبات پر اُن کے حملوں میں وہ وہاں کے مطابق وردی استعمال کرتے ہیں...
بڈھابیر پشاور کے جنوب میں کوہاٹ روڈ پر واقع ایک نواحی علاقہ ہے جو مرکزی شہر سے تقریباً دس کلومیٹر دور ہے۔ مگر حملہ آوروں نے پاک فضائیہ کے جس ائیر بیس کو نشانا بنایا ہے وہ پشاور سے تقریباً چھ کلو میٹر دور انقلاب شاہراہ پر پاک فضائیہ کا موجود ایک کیمپ ہے۔ ۱۹۸۰ء کی دہائی میں اِسے ای...
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے معروف علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر حملے میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ نماز فجر کے وقت کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ ۱۸؍ ستمبر کی علی الصبح پشاور میں پاک فضائ...