... loading ...
یہ نظامِ شمسی کتنا بڑا ہے؟ اگر آپ کسی دستاویزی فلم میں تصوراتی خاکے دیکھیں یا اپنے بچے کی اسکول کی کتابوں میں چھاپے گئے نقشوں کو دیکھیں یا مندرجہ بالا تصویر ہی دیکھ لیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بالکل حقیقی تناسب کے ساتھ ہیں؟ آپ غلطی پر ہیں۔ امریکا کے دو دوستوں نے یہ بتانے کے لیے ایک انوکھے تجربے کا سہارا لیا ہے کہ آخر حقیقی تناسب کے ساتھ نظام شمسی کا نمونہ تیار کیا جائے تو کیسا بنے گا؟ کیونکہ انہیں اچھی طرح اندازہ تھا اس لیے انہوں نے زمین کو معیار بنایا کہ اگر زمین کا سائز ایک بنٹے یعنی کھیلنے والی گولی کے برابر کا ہو۔ اس کا جواب ویلی اوور اسٹریٹ اور ایلکس گوروش نامی فلم ساز دوستوں نے حیران کن انداز میں دیا ہے۔ انہوں نے امریکی ریاست نیواڈا کے صحرائے بلیک روک کے وسط میں ایک وسیع جگہ کا انتخاب کیا اور پورے نظام شمسی کا نقشہ بنانے کے لیے انہیں 11 کلومیٹر کے پھیلاؤ کی ضرورت پڑی۔ جہاں آخری سیارہ نیپچون وسط میں موجود “سورج” سے ساڑھے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
آپ بھی دیکھیں، ہمیں یقین ہے کہ 7 منٹ کی یہ وڈیو نظام شمسی کے حجم کے حوالے سے عام نقطہ نظر کو تبدیل کردے گی۔