وجود

... loading ...

وجود

جمہوریت؟

جمعرات 17 ستمبر 2015 جمہوریت؟

nawaz-sharif

پاکستان ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے پُرانے بحران کے نرغے میں جارہا ہے۔ تمدنی اور عسکری تعلقات میں کشاکش ہر محفل کا عنوان بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے ایک خطاب میں اُنہیں بے دخل کیے جانے کی سازش کا ذکر کیا ہے۔ جس کا روئے سخن کون ہے، اس پر الگ الگ آرا ہیں۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ پاکستانی جمہوریت کے ساتھ اصل مسئلہ کیا ہے؟

زرداری ٹولہ ہو یا شریف جنتا، سیاست دانوں کے پاس جمہوریت کی کچھ عالمگیر اقدار کے حوالے سے ایک روایتی بیانیہ ہے جو وہ کسی بھی محفل میں الفاظ تک بدلے بغیر دُہرا دیتے ہیں۔ لیکن عملی حقائق کچھ مختلف ہیں۔پاکستان کا ریاستی ڈھانچہ طاقت کی نہاد پر کھڑا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ سماجی و سیاسی تشکیل کے فیصلہ کن عناصر بھی ’’طاقت‘‘کی تحریک پر کھڑے ہیں۔ یہ ایک برہنہ سچ ہے کہ یہاں چیزیں صحیح اور غلط کی بنیاد پر طے نہیں ہوتیں۔ بلکہ طاقت کے مراکز کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کی توجیہات کے لئے صحیح وغلط کے پیمانے حرکت میں لائے جاتے ہیں۔ موقف کی ترتیب وتہذیب کا یہ انداز بجائے خود طاقت کی نفسیات کا مرہونِ منت ہے۔ پھرہماری تاریخ کا ایک جوہری پہلو غلامی کی نفسیات رہا ہے اور یہ نفسیات’’بے طاقتی‘‘کی مظہر ہوتی ہے۔ بس یہی بے طاقتی ، طاقت کے آگے آدمی کو سجدہ ریز رکھتی ہے۔ ایسا آدمی اپنے اندرون کے عقیدے اور بیرون کے فیصلہ کن ماحول کے درمیان مطابقت اور مخالفت پیدا کرنے کے رجحانات میں اپنا علم الکلام پیدا کرتا رہتا ہے۔ ہماری جمہوریت اس ناموزوں زمین پر کھڑی ہے۔ اگر یہاں وزیراعظم کی پوری تقریر کوئی تاثر پیدا نہیں کرتی اور فوجی ترجمان کا ایک دو فقروں پر مشتمل ٹوئٹر ایک ماحول بنا دیتا ہے، تو اس کی پشت پر تاریخی و نفسیاتی عوامل کی ایک لمبی قطار ہے۔

سیاست دانوں کے پاس اس پورے تناظر کا کوئی حقیقی اور ٹھوس تجزیہ نہیں۔ اس پر طرہ یہ کہ اُن کی اپاہج ذہنی صلاحیتوں سے کوئی اُمید بھی نہیں رکھی جاسکتی کہ وہ اس معاملے کا کوئی درست ادراک ہی کر سکیں گے۔ طاقت کی نہاد پر کھڑے معاشرے کو ایک متبادل ذہنی ، فکری ، علمی اور عملی ماحول دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جمہوریت جن خطوں میں کامیاب سمجھی جاتی ہے وہاں اس کا تعلق خواندگی کی شرح سے بھی جوڑا جاتا ہے اور وہاں کی یک نوعی سماجی ساخت بھی اس سے پیوستہ باور کی جاتی ہے۔مغرب میں تصور کی سطح پر یہ مسئلہ طے شدہ ہے۔ اگر چہ جمہوریت پر خلقی اعتراضات ، ایک نظام کے طور پر انسانی سماج کے لیے اس کے موزوں اور ناموزوں ہونے کی بحث بھی پیدا کرتے ہیں۔ مگر جہاں یہ مسئلہ اپنی بناوٹ میں طے شدہ ہے وہاں یہ باور کیا جاتا ہے کہ جمہوریت کے بیج سماجی پسماندگی میں جڑ نہیں پکڑتے۔

جمہوریت پاکستان کے اندر سیاست دانوں کی طاقت کا ایک دوسرا نام ہے۔ یہ ایک اور طرح کی آمریت ہے

پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں جمہوریت جن سیاست دانوں کی خاندانی جاگیر اور اُن کے بچوں کی دائمی میراث ہے وہ ایک خاص جاگیر داری اور صنعتی اشرافیہ کے گنے چنے خاندانوں سے آتے ہیں۔ جو سماجی ابتری کو اپنی انتخابی حکمتِ عملی کے باعث جوں کاتوں رکھنے پر مُصر رہتے ہیں۔تاکہ انسانوں کایہ ریوڑ جو کسی بھی جمہوریت میں ووٹ کی طاقت سے ایک فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، اپنی رائے میں آزاد نہ ہو جائے اور یہ چند لوگوں کی مکمل تحویل میں رہے۔ یہ وہ چند لوگ ہوتے ہیں جن سے ’’معاملات‘‘ کرنا آسان ہوتے ہیں۔ پاکستانی جمہوریت کے فیض یافتگان اصل میں وہ ووٹر نہیں ،بلکہ یہ ’’چندلوگ‘‘ ہیں ،جو اُن ووٹروں کو اپنی تحویل میں رکھتے ہیں۔ اب عسکری اداروں پر اعتراض کیا ہے؟ یہی ناں کہ وہ کچھ سیاسی قوتوں کو اپنے ہاتھ میں رکھ کر اُنہیں اپنی مرضی سے ’’چلاتی‘‘ ہے تاکہ جمہوری نظام پر اُن کی گرفت رہے۔ ایم کیوایم کی طاقت بھی اِسی لیے ایک ہاتھ میں رکھی جاتی ہے تاکہ سب سے الگ الگ بات کرنے کے بجائے’’ ایک آدمی‘‘ سے بات کرنا پڑے۔ تو جمہوریت میں سیاست دان کیا کرتے ہیں؟ وہ یہی کام بآندازِ دگر اُن ’’چند لوگوں‘‘ کے ساتھ تال میل رکھ کر کرتے ہیں۔ یہی تو طاقت کی نفسیات ہے جو طریقہ ٔ واردات میں بھی یکساں طور پر ظاہر ہوتی ہے۔

سماجی پسماندگی دور کرنے کے لیے تعلیم اور صحت کے شعبے بنیادی معاونت کرتے ہیں۔ مگر سیاست دانوں نے بنیادی طور پر ان دونوں شعبوں کو ایک کاروبار بننے کا پورا موقع فراہم کیا ہے۔ ہمارے بچے تعلیم کے نام پر علم نہیں ایک دھوکا پڑھتے لکھتے ہیں ۔ یہ ایک مستقل موضوع ہے۔ جسے یہاں موضوعِ بحث بنانے کی گنجائش نہیں۔جہاں تک کاروبارِ صحت کا تعلق ہے تو یہ ایک مکروہ دھندے کی شکل میں نہایت خطرناک طریقے سے منظم کردیا گیا ہے جس میں تبدیلی بجائے خود ایک آپریشن ضربِ عضب کا تقاضا کرتی ہے۔سیاست دانوں اور حکمرانوں کی بنیادی ترجیحات میں یہ شعبے اس لیے شامل نہیں کہ ان دروازوں سے سماج اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا اور ’’چند لوگوں‘‘ کی تحویل سے نجات پاتا ہے۔ سیاست دان جس جمہوریت کے خطرات کا رونا روتے ہیں پہلے اُس جمہوریت سے قوم اور عوام کو متعارف تو کرائیں تاکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے کوئی حساسیت اپنے اندر پیدا کر سکیں۔ جمہوریت پاکستان کے اندر سیاست دانوں کی طاقت کا ایک دوسرا نام ہے۔ یہ ایک اور طرح کی آمریت ہے۔ افراد کے طور پرعوام اپنے ذہنوں میں فوجی جرنیلوں اور سیاست دانوں کو عملاً کیسے الگ الگ کرسکتے ہیں جب کہ اُن کے شب وروز دونوں نظام ہائے حکومت میں ایک ہی طرح سے گردش کرتے ہوں۔ ایک عام آدمی کو اس سے کیسے فرق پڑے گا ، یہ فرق ڈال کر عملاً اب تک کسی سیاست دان نے دکھایا نہیں ہے۔ پھر اس سماج میں تو مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہاں جرنیلوں سے نجات بھی ممکن ہے مگر جمہوری رہنماؤں سے تو نجات بھی بالکل ممکن نہیں ۔ جنرل ایوب خان گئے توپھر چلے ہی گیے۔ یحییٰ خان کا معاملہ بھی یہی تھا۔ اور ابھی ابھی کراچی کے ایک مقامی ٹیلی ویژن’’ میٹرو‘‘کے ایک ایسے اینکر کے سامنے مشرف اپنا دفاع پیش کررہے ہیں جسے دیکھنے اور سننے کے لیے شاید ایک آدمی بھی میسر نہ ہو۔ مگر بھٹو ، شریف اور اس طرح کے دیگر سیاسی خاندان کا تسلط تو کسی نظام الاوقات کا پابند ہی نہیں۔ یہ گزشتہ چار دہائیوں سے سیاست کر رہے ہیں ۔ آتے اور جاتے ہیں۔ بیماریاں اور بڑھاپا بھی اُنہیں اقتدار کی لت اور لپک سے دور نہیں کرتا۔ پھر ان کے بچے ہیں۔ کیا اس نظام ِ انتخاب سے آنے والے سیاست دان اِسے جمہوریت قرار دے کر اس کامقدمہ لڑ پائیں گے۔ کوئی حد ہوتی ہے ، کہیں آدمی بس بھی کرتا ہے۔ مگر پاکستان کی سماجی تشکیل ہی کچھ ایسی ہے کہ یہاں سیاست دان اور جرنیل ایک دوسرے کے خلاف ایک دوسرے کاجواز بن کر مطلع ِ اقتدار پر طلوع ہو جاتے ہیں۔ اور عوام ایک مجموعی تصویر کو دیکھنے کے بجائے اپنی بے طاقتی کی نفسیات میں ایک دوسرے کے تعصب کا شکار ہوکر ایک دوسرے کے خلاف بن کر سوچتے ہیں۔ یہی سماجی پسماندگی ہے اور اِسی میں جمہوریت کا بیج نہیں پنپتا۔اِسی لیے یہاں پُرانے بحران نئے سرے سے سر اُٹھاتے رہتے ہیں۔نوازشریف عمر ِ خضر پاکر اگلی چار صدیاں بھی اقتدار میں آتے رہے تو یہی شکایت کرتے ہوئے ملیں گے۔ کیونکہ اس سماج میں یہی کچھ ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

سابق صدر آصف علی زرداری اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل وجود - پیر 10 اکتوبر 2022

سابق صدر آصف علی زرداری ہسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو ہسپتال سے بلاول ...

سابق صدر آصف علی زرداری اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

اداروں اور جرنیلوں کوعمران کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،آصف زرداری وجود - پیر 05 ستمبر 2022

سابق صدرمملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔ بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گزشتہ روز کی افواجِ پاکستان سے متعلق تقریر کو تن...

اداروں اور جرنیلوں کوعمران کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،آصف زرداری

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

عمران خان کی جانب سے زرداری سے معاملات کرانے پر زور، آصف زرداری، ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک وجود - هفته 28 مئی 2022

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ وائرل آڈیو کال نے سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ملک ریاض کی ٹیلیفونک گفتگو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض ...

عمران خان کی جانب سے زرداری سے معاملات کرانے پر زور، آصف زرداری،  ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک

نون لیگ کا نیا لندن پلان سامنے آگیا، حکومت برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط رکھنے کا فیصلہ وجود - پیر 16 مئی 2022

(رانا خالد قمر)گزشتہ ایک ہفتے سے لندن میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور نون لیگی کے طویل مشاورتی عمل کے بعد نیا لندن پلان سامنے آگیا ہے۔ لندن پلان پر عمل درآمد کا مکمل دارومدار نواز شریف سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم ترین شخصیت کی ایک اور ملاقات ہے۔ اگر مذکورہ اہم شخصیت نو...

نون لیگ کا نیا لندن پلان سامنے آگیا، حکومت برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط  رکھنے کا فیصلہ

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر