... loading ...
بھارت کی مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی اپنے تیکھے تیوروں کے باعث مسلسل تنازعات میں رہتی ہیں۔ اب اُن کا تازہ تنازع ’’اردو دشمنی‘‘ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ایک اجلاس کے بعد جب ڈاکٹر منوہر میڈیکل یونیورسٹی سے نکل رہی تھی تو اُنہیں عبدالنصیر ناصر نے ایک یادداشت پیش کرنا چاہی۔ اُسے اردو میں لکھا دیکھ کر وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور اُسے وہیں اُٹھا کر پھینک دیا۔ یہ خبر فوراً ہی بھارتی ذرایع ابلاغ کی زینت بن گئی۔ عبدالنصیر ناصر گزشتہ ۲۵ برس سے بھارت میں اردو کو ایک سہ لسانی کلیے میں جگہ دلانے کے لئے مسلسل لڑ رہے ہیں۔اپنی یہ تحریک اُنہوں نے ’’غنی تعلیمی مرکز‘‘ کے نام سے جاری رکھی ہے۔ سمرتی ایرانی کو دی گئی یادداشت اسی نام کے خط پر تھی۔ جسے اُنہوں نے حقارت سے پھینک دیا۔اور صاف لفظوں میں کہا کہ وہ اردو میں لکھی کوئی چیز بھی قبول نہیں کریں گی۔تب عبدالنصیر ناصر نے وزیر کو یاد دلایا کہ بھارت کی عدالت ِ عظمیٰ واضح کر چکی ہے کہ سرکاری طور پر کسی بھی بھارتی زبان میں درخواست دی جاسکتی ہے۔مگر اسمرتی ایرانی نے اس کے باوجود یادداشت قبول کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی شہری عبدالنصیر ناصر نے اردو کو سہ لسانی کلیے میں شامل کرانے کے لیے عدالت عظمیٰ تک مقدمہ لڑا اور کامیابی حاصل کی۔اور وہ مذکورہ عدالتی فیصلے کے نفاذ کے لیے ہی اسمرتی ایرانی سے ملے تھے۔پاکستان میں جہاں تعلیمی نصاب سے مذہبی اقدار وشعار کو خارج کیا جارہا ہے وہیں بھارت میں ان دنوں تعلیمی نصاب کو ہندو اشنان دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں بھارتیوں کاتاریخی طور پر یہی رویہ رہا ہے کہ وہ اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھتے ہیں۔ اور سیکولر بھارت اِسے بلا امتیاز مذہب ایک زبان سمجھنے کو تیار نہیں۔ جب کہ بھارتی مسلمان اردو کو ایک غیر مذہبی زبان باور کراتے کراتے ناکام ہوچکے ہیں ۔ بھارتی شاعر اقبال اشعر نے اردو کے لیے لکھی اپنی ایک مشہور نظم کے ایک بند میں اس صورتِ حال کو واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ
بھارت کی مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی خود کوئی قابل قدر تعلیمی پس ِ منظر نہیں رکھتیں، اُنہیں ۲۶؍ مئی ۲۰۱۴ء کو وزارت کا حلف اُٹھاتے ہوئے تب ہی آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا کہ مودی کابینہ کی وزیرتعلیم کی تعلیمی قابلیت گریجویشن بھی نہیں ہے۔اُن پر کالج کی سند بھی جعلی رکھنے کا الزام ہے۔اسمرتی ایرانی بھارت میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے اس مقام پر پہنچی ہیں۔وہ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کی مرکزی اداکارہ تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق کے علاوہ وہ کٹر ہندو نظریات اور متعصبانہ طرز فکر سے پہچانی جاتی ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...
چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت کو لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر ...