... loading ...
جنوبی افریقہ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے بعد ایک کھلاڑی چل بسا۔
صوبہ مشرقی کیپ کے شہر فریئر میں ہونے والے مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں ایمزوانیلے کومپولو نامی باکسر ناک آؤٹ ہوگئے۔ اکھاڑے میں گرنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے اور بالآخر چل بسے۔ وزیر کھیل فیکائل ایمبالولا نے کہا ہے کہ ایک نوجوان کھلاڑی کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔
یاد رہے کہ ابھی منگل کو ہی آسٹریلیا کے ایک باکسر ڈیوڈ براؤن اسی طرح مقابلے کے دوران ناک آؤٹ ہوتے ہی بے ہوش ہوگئے تھے اور بعد میں ان کی بھی جان نکل گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی وزارت کھیل پہلے ہی خاتون باکسر فنڈائل ایمویلاسے کی موت کی تحقیقات کررہی ہے جو گزشتہ سال دارالحکومت پریٹوریا میں ایک باکسنگ مقابلے کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور دو ہفتے اسی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں جتنی بڑی تعداد تعلیمی سلسلے سے دور ہوئی اس پر قابو پانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب اور متوسط ممالک کے 10 سال کے 70 فیصد بچے ای...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے (آج)26 نومبرجمعہ کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں مقابلہ کریں گے۔دونوں باکسرز کے درمیان یہ باوٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی۔ پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہ...
ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی،جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے،انگلینڈ کی ٹیم مقررہ او...
مقامی انتخابات میں بدترین شکستوں اور باہمی تقسیم در تقسیم نے جنوبی افریقہ کی حکمران افریقن نیشنل کانگریس کے اقتدار اور صدر جیکب زوما کے سیاسی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 1994ء سے عظیم سیاسی شخصیت نیلسن منڈیلا کی جماعت افریقن نیشنل کانگریس ملک میں باآسانی انتخابات جیتتی آئی...
کوئٹہ کے نوجوان باکسر محمد وسیم نے ورکنگ باکسنگ کونسل انٹرنیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت کر عالمی شہرت حاصل کرلی۔ یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے شہر سیؤل میں ہوا۔ مد مقابل فلپائن کا باکسر’’ جیتھر اولیوا‘‘ تھا جس کو آسانی سے مات دیدی گئی۔ محمد وسیم یہ ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی باکس...
جنوبی افریقہ میں صدر جیکب زوما کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے وہ 5 لاکھ ڈالرز واپس کریں جو انہوں اپنی نجی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف کیے تھے۔ مارچ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے پایا تھا کہ صدر نے ایسا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ آئینی...