... loading ...
مائیکروسافٹ اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کے تمام صارفین کا ٹائپ کیا گیا ہر لفظ اور ان کی کہی گئی ہر بات جان سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور ڈیسک ٹاپ پی سیز کو یکجا کرتے ہوئے جولائی میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 جاری کیا تھا۔ جس کے اجراء کے فوراً بعد ہی سنگین مسائل سامنے آنے لگے، جس کی وجہ تھا مفت اپگریڈ۔ بڑے پیمانے پر لوگوں نے اپنے پی سیز کو ونڈوز7 اور ونڈوز 8 سے 10 پر منتقل کیا اور پھر سست بوٹ رفتار، وائی فائی اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مسائل کی شکایت کی۔ یہی وجہ ہے کہ چند دن بعد ہی مائیکروسافٹ کو نئے نویلے آپریٹنگ سسٹم کے لیے بڑے اپڈیٹ کا اعلان کرنا پڑا لیکن اس دوران ایک ‘کی لاگر’ بھی پکڑا گیا۔
‘کی لاگر’ دراصل ایک جاسوس سافٹویئر ہوتا ہے جو آپ کی جانب سے دبائے گئے ہر بٹن کو محفوظ کرتا رہتا ہے، یعنی اگر دوسرے سرے پر کوئی شخص یہ ریکارڈ دیکھے تو آپ کی کوئی بات اس سے ڈھکی چھپی نہ رہے۔ لیکن مائیکروسافٹ کہتا ہےکہ یہ کی لاگر اس لیے شامل کیا گیا تاکہ مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ونڈوز 10 کے ورچوئل اسسٹنٹ “کورٹانا” کے استعمال پر بھی صوتی ڈیٹا جمع ہو رہا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ سمجھا گیا کہ کی لاگر صرف ابتدائی ورژن میں ہوگا تاکہ آپریٹنگ سسٹم کو جانچنے والے افراد کا جامع ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور اس کی بنیاد پر حتمی ورژن سے قبل تبدیلیاں کی جائے لیکن یہ ‘منحوس’ سافٹویئر کو ونڈوز 10 کے کمرشل ورژن میں بھی موجود ہے، جس کی تصدیق پی سی ورلڈ جیسے معروف جریدے نے بھی کی ہے۔ تو اب کیا کیا جائے؟ خوش قسمتی سے صارفین کی لاگنگ کے اس خطرناک عمل کو بند کرسکتے ہیں۔
تو ونڈوز 10 کے اسٹارٹ مینیو میں جائیں اور اسٹار مینیو میں جائیں اور Settings ٹائپ کریں۔ سیٹنگز کی ونڈو میں تیسری سطر میں آپ کو Privacy لکھا نظر آئے گا۔ اس کے مینیو میں General پر کلک کریں جس کے نیچے
Send Microsoft info about how I write to help use improve typing and writing in the future
لکھا ہوگا۔ بس اِس کو off کردیں۔ اب آپ کے لکھے گئے ہر حرف اور لفظ کا ریکارڈ تو بند ہوگیا لیکن آواز کو کیا کریں؟ تو اس کے لیے Speech, Inking and Typing کے مینیو میں جائیں، جو General سے چار سطر نیچے ہوگا، یہاں Stop getting to know me پر کلک کردیں۔ یہ ڈکٹیشن اور کورٹانا جیسی سہولیات کے لیے آواز کی ٹریکنگ بند کردے گا۔
اب ‘جان چھوٹی سو لاکھوں پائے’، فوراً سے پیشتر یہ کام کر ڈالیے۔
امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس نے چین سے اپنی سروسز ختم کردی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یاہو نے ای میل پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو تسلیم کرتے ہوئے ہاہو کی سروسز چین سے مزید قابل رسائی نہیں رہیں گی۔ یاہو اپنے بیان میں ...
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ کمپنی مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے نا مناسب پیغامات ارسال نہ کریں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں 2019 کے ایک خط کا حوالہ دیا ۔ خط میں مائیکروسوفٹ ...
حال ہی میں منتج ایک نمائش میں بوسٹن ڈائنامکس (جو کہ گوگل کا ایک ذیلی ادارہ ہے) کا ایک روبوٹ اٹلس، انسانی انداز میں بھاگتا دکھائی دیا۔ اس نے مہارت سے جنگل میں دوڑ کر کافی پزیرائی حاصل کی۔ لیکن اس جدت نے خود کار ہوتی اس دنیا کا جہاں ایک سنگ میل عبور کیا ہے وہیں مصنوعی ذہانت سے متعل...