... loading ...
امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔
پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی کسی بھی حوالے سے چین کے بارے میں مثبت رائے نہیں رکھتے اور ری پبلکنز اس معاملے میں ڈیموکریٹس سے کہیں آگے ہیں۔ معاملہ چاہے اقتصادی ہو، عسکری یا پھر سماجی، امریکی چین کو پسند نہیں کرتے اور ایسا ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں۔
چین کے صدر سی جن پنگ کے دورۂ امریکا سے قبل دونوںممالک کے تعلقات میں کچھ گرمی پیدا ہوئی ہے۔ ایک امریکا کی خفیہ معلومات کی ہیکنگ کی کوششوں پر تو دوسری جانب جنوبی بحیرۂ چین کے چند جزائے پر چینی دعوے کے بعد اختلافات بڑھ گئے ہیں ۔ لیکن عام امریکی باشندوں کو سب سے زیادہ تشویش کس بات پر ہے، 1.27 ٹریلین ڈالرز کے چینی قرضے پر، اس کے بعد بالترتیب چین کے مقابلے میں ملازمتیں گنوانے، پھر سائبر حملے، انسانی حقوق پر چینی پالیسیوں، چین کے ساتھ امریکا کے تجارتی خسارے، عالمی ماحولیات پر چین کے اثرات اور سب سے آخر میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا نمبر آتا ہے۔
معروف ادارے کا یہ سروے 13 اپریل سے 3 مئی کے دوران امریکا میں بذریعہ ٹیلی فون لیے گئے ایک ہزار سے زیادہ انٹرویوز پر مبنی ہے، جس میں غلطی کی گنجائش 3.6 فیصد پوائنٹس تک کی ہے۔ تاریخ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سروے اس خبر کے منظرعام پر آنے سے پہلے کا ہے جس میں معلوم ہوا تھا کہ امریکی وفاقی عہدیداروں کا ریکارڈ ہیک کیا گیا ہے اور امریکا دعویٰ کرتا ہے کہ یہ سائبر حملہ چین سے ہوا۔
نومبر 2016ء میں طے شدہ صدارتی انتخابات سے قبل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار تو خوب بڑھ چڑھ کر چین کے خلاف بول رہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ سروے میں شامل ری پبلکنز چینی خطرے کے حوالے سے زیادہ تشویش رکھتے ہیں۔ 77 فیصد ری پبلکنز قرضے کے معاملے کو بہت سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ تعداد 60 فصد ہے۔ 65 فیصد ری پبلکنز چین کے سائبر حملوں کو پریشان کن مسئلہ گردانتے ہیں جبکہ 49 فیصد ڈیموکریٹس یہ رائے رکھتے ہیں۔
گو کہ 2012ء میں انہی سوالات پر مبنی سروے میں قرضہ، ملازمتوں اور تجارتی خسارے کے معاملات کو سنجیدہ خطرہ قرار دینے والوں کی تعداد کافی زیادہ تھی لیکن مجموعی طور پر چین کے بارے میں امریکیوں کی منفی رائے تین سالوں سے مستقل اسی مقام پر ہے۔ البتہ نوجوانوں کی رائے کچھ مختلف ہے۔ 30 سال سے کم عمر 39 فیصد امریکی چین کے حوالے سے منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ 50 یا زیادہ سال کے افراد میں یہ شرح 64 فیصد ہے۔
یہ سروے ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چین کی اسٹاک مارکیٹ کی حالت ابتر ہے اوراس نے عالمی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اب یہ سوال بہت نمایاں ہو کر ابھر رہا ہے کہ کیا چین کی کمیونسٹ حکومت تین دہائیوں کی تیز رفتار ترقی کے بعد اصلاحات کرپائے گی یا نہیں۔
ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی ،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کئے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا...
یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی یوگووف کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی فرم نے برطانی...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر پرسیپشن سروے کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں مہنگائی اور قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے نتائ...
چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔ یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جو...
امریکا کے تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے دنیا کے 10 مسلم ممالک میں ایک سروے کیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ملکی قوانین پر قرآن مجید کے اثرات چاہتے ہیں؟ سروے پاکستان کے علاوہ فلسطین، اردن، ملائیشیا، سینیگال، نائیجیریا، انڈونیشیا، لبنان، ترکی اور برکینا فاسو میں کیا...
چین سال 2016ء میں اپنے دفاعی بجٹ میں صرف 7 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کرے گا۔ اس امر کا انکشاف سنیچر کو پارلیمان میں پیش کی گئی ایک بجٹ رپورٹ میں ہوا جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دفاع پر رواں سال کہیں کم اخراجات کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سن ہوا کے مطابق یہ چھ ...
چین نے امریکا کے طاقتور طویل فاصلاتی ریڈار اور میزائل نظام کی تنصیب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے منصوبوں کی وضاحت پیش کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور دیگر ممال...
پیرس میں مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد امریکی باشندوں کی بڑی تعداد پریشان دکھائی دیتی ہے کہ کہیں اگلا حملہ امریکا میں نہ ہوجائے۔ عوام کی ایک بڑی اکثریت سمجھتی ہے کہ وہ بنیاد پرست اسلام کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ اے بی سی اور واشنگٹن پوسٹ کے مشترکہ سروے میں ...
چین کے تازہ ترین میزائل شکن نظام کے ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھر ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ایسا ہائپر سونک ہتھیار تیار کررہا ہے جو زمین کے مدار میں موجود دشمن کے سیٹیلائٹس یعنی مصنوعی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہ...
بحیرۂ چین کے جنوبی علاقے میں امریکا کے جنگی بحری جہاز کی آمد کے بعد چین نے انتباہ جاری کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے۔ امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس لیسن بحیرۂ جنوبی چین کے اس علاقے میں داخل ہوا ہے جس پر چین اپنا دع...
چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع جزائر پر دو روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس سے چین کےبحری عزائم کے حوالے سے خطے میں ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ویت نام، ملائیشیا، برونائی، فلپائن اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین میں واقع اسپراٹلی جزائر میں چیف نے کویٹ...
امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے ک...