... loading ...
افغان دارالحکومت کابل میں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے مشیر برائےامور سلامتی سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ افغان حکومت کی جانب سے بلائی گئی اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی و فروغ کے امکانات کا جائزہ لینا اور اس ضمن میں علاقائی ممالک کا کردار اجاگر کرنا تھا۔ RECCA-6 نامی اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سرتاج عزیز نے کی۔ موصوف نے افغانستان کے امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر بحث کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی دیتا رہیگا۔ ” افغانستان؛ شاہراہ ابریشم پر” نامی سیشن سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان اپنے محل وقوع کا بھرپور فائدہ اٹھاۓ اور وہ خطے میں ایک بار پھر معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جاۓ تا ہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے افغانستان میں قیام امن بہت ضروری ہے جس کے لیے علاقے کے تمام ممالک کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو اس ضمن میں ارومچی اور مری میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں ریکارڈ پر ہیں۔
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے عمل میں بھی پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہا ہے ہاس ضمن میں پاکستان نے کابل؛ جلال آباد؛ قندہار میں اسکولوں؛ کالجوں؛ یونیورسٹیوں؛ ہسپتالوں سمیت سڑکوں کے کئ اہم منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچاۓ ہیں جبکہ طورخم جلال آباد روڈ کی تعمیر پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پشاور کابل موٹروے کی فزیبلٹی پر کام کر رہاہے نیز دریاۓ کنڑ پر ہائیڈروپاور کے ایک بڑے منصوبے کے بارے میں بھی افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔
افغان نیشنل آرمی کے کمانڈرز اور ارکان پارلیمنٹ طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کو پرتعیش گاڑیوں میں بٹھاکر ان کے مطلوبہ مقام تک پہنچاتے ہیں موجودہ افغان حکومت کے ساتھ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا معاہدہ ہواتھا،جس سے پاکستان کو اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوسک...
کوئٹہ پولیس ٹریننگ مرکز پر حملے کی نگرانی افغانستان سے کی گئی، مقامی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا حساس اداروں نے تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں ، افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کوئٹہ پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خود کش حم...
دو دن قبل ہی چین سے افغانستان کو چلنے والی پہلی مال گاڑی تاجکستان اور ازبکستان کے راستوں سے ہوتی ہوئی افغان صوبہ مزار شریف کے سرحدی گاؤں حیراتان کی خشک بندرگاہ پرپہنچی ہے ۔ یہ مال گاڑی کوئی پندرہ روز قبل چین سے روانہ ہوئی تھی۔ دونوں ممالک اس کو ایک اہم تاریخی سنگِ میل قرار دے رہ...
کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں پاکستان پر منصوبہ بندی کے افغان حکام کے الزامات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کی طرف سے جن سمز پر رابطوں کا الزام عائد کیا گیا تھا ، وہ افغان نیٹ ورک کا ہی حصہ نکلیں ، جب کہ اس کے تیکنیکی جائزے میں بھی حقائق افغان حکام کے الزامات کے برعکس نک...
پاک افغان سیکورٹی حکام کے درمیان چمن سرحد پر "باب دوستی "دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فلیگ میٹنگ بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ اجلاس خود افغان حکام کی جانب سےدرخواست پر بلایاگیا تھا مگر اس کے باوجود افغان حکام نے اپنے سرحدی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اپن...
اس ہفتے کی اہم لیکن ایسی خبر جسے نظر انداز کردیا گیا، افغانستان میں موجود امریکی کمان سے بھارت سے کہا ہے کہ وہ افغان فوج کے لیے فوجی امداد میں اضافہ کرے۔ بھارت نے دسمبر 2015ء میں افغانستان کو چار جنگی ہیلی کاپٹر دیے تھے، اب امریکی اور افغان حکام چاہتے ہیں کہ انہیں مزید بھی دیے جا...
افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغان طالبان کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کے عملے کو قبائل کے درمیان معاہدے کے تحت رہا کیا...
افغانستان کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے، جنہیں ملک کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، صوبہ قندھار میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبد الرازق نے کہا کہ کاروباری سودوں میں پاکستانی روپے کے استعمال کو جرم قرار دے دیا ہے لیک...
افغان صوبے لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی ہنگامی لینڈنگ کا فائدہ اُٹھا کر وہاں موجود طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار 7 افراد کو یرغمال بنا لیا۔جن میں ایک روسی اور چھ پاکستانی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اپنی پروازکی مدت مکمل کر چکا تھا...
افغانستان نے کہا ہےکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اسے پاکستان کی "نیم دلانہ کوشش" پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان خلیج کتنی وسیع ہوتی جا رہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بارہا اسلام آباد پر الزام لگایا ہے...
امریکی سینیٹر جان مکین کی اسلام آباد آمد سے ایک روز قبل وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے بیان خاصا معنی خیز ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ اس وقت ہوا ہے جب امریکی سینیٹر جان مکین ’’ڈو مور‘‘ کی لمبی لسٹ ساتھ لائے جو یقینی بات...
پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ جان مکین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کردار کی تعریف کرتے ہوئےشمالی وزیرستان اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سلامتی کی صورت حال کو اطمینا ن بخش قرار دیا ہے۔امریکی سینیٹر جان مک کین نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی و عسکری قیاد...