... loading ...
افغانستان میں سرگرم ازبکستان سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم ازبکستان اسلامک موومنٹ نے داعش سے اپنی بیعت ختم کرتے ہوے طالبان سے وفاداری کا عزم ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان اسلامک موومنٹ نے کچھ عرصہ قبل عراقی شدت پسند تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی سے بیعت کی تھی جس پر افغان طالبان نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنی صفوں سے نکال دیا تھا جس کے باعث مذکورہ تنظیم کو اپنا ڈھانچہ قائم رکھنے اور افغانستان میں کارروائیاں جاری رکھنے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا تھا۔
تنظیم نے بعد میں طالبان کے ایک ناراض کمانڈر ملا منصور داداللہ کے پاس پناہ حاصل کرلی۔ پاکستان سے منصور کی افغانستان منتقلی کے بعد مذکورہ تنظیم کے اراکین نے بھی افغان صوبہ زابل کو اپنا مستقر بنا لیا تھا تا ہم وہاں پر مقامی باشندوں کے ساتھ ان کے متشددانہ برتاو کے باعث لوگوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا اورمتعدد مرتبہ نوبت باہمی لڑائی تک بھی جا پہنچی۔
طالبان نے گزشتہ مہینے افغان صوبہ زابل میں داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا تو اس کاآغاز ہی ازبکوں کے مستقر ضلع دایچوپان سے کیاجس میں پانچ ازبک جنگجو مارے گیے تا ہم بعد میں ملا منصور نے مقامی علماء کے ایک جرگے کو بیچ میں ڈال کرازبکوں اور طالبان قیادت کی صلح کرادی۔ مذکورہ صلح نامے کے مطابق ازبک تنظیم نے داعش سے اپنی وابستگی ختم کرکے دوبارہ طالبان سے وفاداری پر اتفاق کرلیاہے۔
دریں اثناء داعش نے ازبکوں کی جانب سے وفاداری بدلنے کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ازبکوں کو طالبان سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں داعش جنگجوؤں کے ہاتھوں افغان سرحدی پولیس کے ایک اہلکار کا سر بغدے کے ذریعے سر سے جدا کرتے ہوے دکھایا گیا ہے۔
افغان طالبان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ میں امریکی حکام س...
افغان طالبان نے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر پر امارات اسلامیہ افغانستان کا سفید رنگ کا پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے تین رنگوں والے پرچم کی جگہ امارات اسلامیہ افغانستان کا پرچم لہرایا جائے۔ یاد رہے کہ طالبان کے افغ...
داعش نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جن کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القریشی نے اپنے ٹھکانے پر امریکی حملے کے وقت خاندان سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے بعد اب د...
٭داعش کا افغانستان میں محدود علاقے پر کنٹرول ہے جس نے مربوط حملے کرنے کی مسلسل صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ٭طالبان نے ملک میں غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حال ہی میں اقتدار میں آنے وا...
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر عسکریت پسند گروہوں سے گٹھ جوڑ کا اشارہ دیدیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بی این اے کوپس پردہ ...
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کا انتہائی مطلوب کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں مارا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں شدید اختلافات، پیسے اور اختیارات کی جنگ میں تیزی آگئی اور اب انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر رفیع اللہ مارا...
افغان طالبان کی مذہبی پولیس نے دارالحکومت کابل میں پوسٹرز آویزاں کر دیے جس میں افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق عائد کی گئیں حالیہ متنازع پابندیوں میں سے ایک ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوسٹر، جس میں ایک چہرے کو برقع سے ڈ...
حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے ب...
افغانستان میں ہلاک ہونے والا پاکستان دشمن کالعدم تنظیم کا کمانڈر داؤد محسود 9 سال تک کراچی پولیس میں ملازمت کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق داؤد محسود کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے ،نامعلوم فائرنگ کے واقعے میں وہ چند روز قبل افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے گلاں کیمپ میں مارا گیا تھا۔ ذر...
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ داعش کا نیٹ ورک جلد ختم کر دیں گے۔ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں داعش کے 250 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں اور گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد جیل توڑ کر ف...
داعش نے قندھار کی مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،۔میڈیارپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے مغربی شہر قندھار میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جہاں 41 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش ...
عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نام نہاد دولت اسلامیہ داعش کے مقتول سربراہ ابو بکر البغدادی کے نائب اور تنظیم کے بیرون ملک مالی امور کے انچارج سامی الجبوری کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری طرف عراقی فوج نے اس ہائی پروفائل گرفتاری کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق...