... loading ...
امریکا کے صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے، جو رواں سال تخت پر بیٹھنے کے بعد پہلی بار امریکا کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا-ایران جوہری معاہدے کی وجہ سے خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ اس کے باوجود وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے صدر اوباما کو بتایا ہے کہ وہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ “شاہ سلمان نے ایران اور پی5+1 ممالک کے درمیان مشترکہ جامع راست منصوبے (جے سی پی او اے) کی حمایت کی، جو ایک مرتبہ مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکے گا اور یوں خطے میں امن و امان اور حفاظت کو بہتر بنائے گا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ، یمن میں انسانی بحران اور اسرائیل-فلسطین تنازع پربھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات سے قبل صدر اوباما نے ایران کے ساتھ معاہدے کے نفاذ پر مذاکرات کے منصوبے اور ساتھ ساتھ شام تنازع کے حل کے طریقوں پر گفتگو کی جبکہ شاہ سلمان نے بظاہر تو شامی بحران یا ایرانی جوہری منصوبے کا نام نہیں لیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں اور اس کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی امن کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے میں امن و امان ہماری ترجیح ہے کیونکہ یہ عوام کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ خدا کےفضل سے ہمارے ملک میں عوام ترقی یافتہ ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ ترقی پورے خطے میں پھیلے اور اسی کے لیے ہم تعاون کے خواہشمند ہیں۔
ملاقات کا ایک خوش کن بلکہ حیران کن پہلو یہ رہا کہ سعودی شاہ کے استقبال کے لیے امریکی صدر دروازے تک آئے۔ اس موقع پر نائب صدر جو بائیڈن، قومی سلامتی مشیر سوسن رائس اور وزیر خارجہ جان کیری بھی موجود تھے۔
شام میں گزشتہ کئی سال سے جاری خانہ جنگی،عراق میں غیر یقینی صورتحال اورداعش کی سرگرمیوں کے اثرات اب مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی روزبروز کم ہوتی ہوئی مانگ کے سبب تیل کی قیمتوں کی کمی نے خلیجی ملکوں کی معیشت پر گہرے اثرات مرت...
شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور روس کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی سے چند گھنٹے پہلے پورے شام کو دوبارہ اپنی سرکار کے زیر نگیں لانے کا عزم ظاہر کیا۔ قومی ٹیلی وژن نے دکھایا کہ اسد دمشق کے نواحی علاقے داریا کا دورہ کر رہے تھے کہ جو بہت عرصے سے باغیوں کے قبضے میں تھا اور گزشت...
ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اب دہشت گردی کے خلاف کھلی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ جمعے کو کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترکی میں دہشت گردی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔ "کوئ...
شام کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ترک فوجی دستوں کے منبج شہر کے گرد امریکا کے حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے خلاف حملے جاری ہیں۔ گو کہ ان حملوں کا آغاز جرابلس کے قصبے سے داعش کو نکالنے کے لیے ہوا تھا لیکن ترک حکام نے واضح کیا ہے کہ اس آپریشن کا بڑا مقصد کردوں کو کچلنا ...
چین بھی شام تنازع میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ بیجنگ دمشق کے ساتھ قریبی فوجی تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس بحران میں "اہم کردار ادا کرنا چاہ رہا ہے۔" چینی تربیت کاروں کی جانب سے شامی اہلکاروں کی تربیت پر گفتگو ہو چکی ہے اور اس امر پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے کہ چینی افواج شام کو ان...
روس نے پہلی بار شام میں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے ایران میں موجود فضائی اڑے استعمال کیے ہیں، اور یوں مشرق وسطیٰ کے معاملات میں اپنی مداخلت کو مزید توسیع دے دی ہے۔ تہران کے ساتھ ماسکو کے تعلقات کس نہج تک پہنچ گئے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سک...
امریکی صدر براک اوباما کی بیٹی مالیا اوباما کی گزشتہ ہفتے شکاگو میں چرس پیتے ہوئے بنائی گئی وڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ صدر اوباما کی سب سے بڑی بیٹی، جو اگلے سال ہارورڈ یونیورسٹی جائیں گی، اپنے آبائی شہر شکاگو میں ہونے والے ایک موسیقی میلے لولاپالوزا میں ...
لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی تقسیم خطے میں جاری فرقہ وارانہ جنگ کا ممکنہ نتیجہ ہو سکتا ہے اور نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات تک شام میں جنگ کے خاتمے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے نائب رہنما شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ حزب اللہ، ایر...
ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کی صدر منتخب ہوگئیں تو شام پر حملہ کرکے صدر بشار الاسد کو قتل کردیں گی۔ کلنٹن کے سیاسی مشیر نے تصدیق کی ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہلیری کی اولین ترجیحات میں سے ایک شام پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا جس میں بشار پر حملہ اور حکومت کی تبدیلی سرفہ...
روس کے بمبار طیارے شام میں خاص امریکی و برطانوی خفیہ دستوں کی جانب سے استعمال کردہ ایئربیس پر حملے کر رہے ہیں۔ سی آئی اے کے اس خفیہ اڈے پر روس کے حملے اس مہم کا حصہ ہیں جو امریکا کو شام میں داعش کی مدد سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دے رہی ہے کہ روس کسی ب...
داعش کے جنگجوؤں نے شام میں ایک روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، جس میں موجود تمام روسی فوجی مارے گئے ہیں لیکن ذرا ذہن پر زور ڈالیں کہ یہ "کارنامہ" امریکی ساختہ ہتھیاروں سے انجام دیا گیا۔ یہ روسی ہیلی کاپٹر تدمر شہر پر پرواز کر رہا تھا اور اس کی تباہی کی تصدیق خود روسی وزارت دفاع...
تصور کیجیے کہ برطانیہ کی پوری آبادی کو مجبوراً اپنا گھربار چھوڑ کر ہجرت کرنا پڑے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اس سے زيادہ افراد دنیا بھر میں بے گھر ہوں گے جو دوسری جنگ عظیم سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ شام و اف...