... loading ...
بینک ٹرانزیکشنز پر وڈہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کے تاجروں کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے۔ تاجروں نے اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 9؍ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔ حکومت نے ایک دن میں بینکوں سے 50؍ہزار روپے سے زائد کے کسی بھی لین دین پر0.06فی صد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیاہے۔ تاہم یہ ٹیکس صرف نان فائیلرز کے لیے ہوگا اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہمیشہ کسی آمدنی پر لگایاجاتاہے۔ بینک میں رکھی بچتوں پر نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے تاجر بینکوں کے ذریعے لین دین ختم کردیں گے۔ جس سے بینکنگ سیکٹر پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور لین دین کے لیے ہنڈی کی طرح کے متبادل نظام رواج پاجائیں گے۔تاہم حکومت اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور ہرآمدنی پر ٹیکس وصول کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد نجیب ہارون سال 2019ء میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔ نجیب ہارون این اے 256 کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے 14 کروڑ ساڑھے7 لاکھ روپے کے قریب ٹیکس ادا کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں...
ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والے افراد کو ظاہر کرنا بلاشبہ ایک بہترین کاوش ہے، لیکن پاناما پیپرز کے مقاصد کچھ "مشکوک" سے بھی لگتے ہیں۔ اس سے نقد کے خاتمے اور عام افراد کو ٹیکس دائرے میں لاکر ان کے استحصال کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ "پاناما پیپرز" کے نام سے ہونے والے تبا...
ایم کیوایم کی اپیل کے باوجود کراچی میں مکمل ہڑتال نہیں ہوسکی ۔شہر کی تاریخ میں بارہ ستمبر دوہزار پندرہ ایک اہم دن کے طور پر یاد رہے گا کہ جب شہر سے پارلیمانی نمائندگی رکھنے والی جماعت کی جانب سے کی گئی ہڑتال کی اپیل ایسی موثر نہیں رہی جیسی ماضی میں ہوا کرتی تھی ۔ہڑتال کس قدر کامی...