... loading ...
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ۵؍ستمبر بروز ہفتہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اورضابطہ فوجداری کی دفعہ۸۷ کے تحت اُن کی گرفتاری کے لئے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ دفعہ ۸۸ کے تحت الطاف حسین کی تمام جائیداد اور ملکیت کے بارے میں تفصیلی روداد طلب کر کے سماعت ۲۲؍ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائنز تھانے میں تب کے رینجرز ترجمان کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں ایک مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات۷ اور ۵۰۶ بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔یہ مقدمہ الطاف حسین کی جانب سے جیو ٹیلی ویژن کے ایک نشریئے میں نائن زیرو پر چھاپے میں شریک رینجرز اہلکاروں کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پربنایا گیا تھا۔الطاف حسین نے ۱۱؍مارچ کی اُس گفتگو میں کہا تھا کہ ’’رینجرز اہلکار ہیں نہیں تھے، وہ تھے ہو جائیں گے۔‘‘رینجرز کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں اُن کی اس گفتگو کے مندرجات کو شامل کیا گیا تھا۔
ہفتے کے روز انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے کمرہ نمبر تین میں جسٹس سلیم رضا بلوچ نے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا تو مقدمے کے تفتیشی افسر محمد نعیم نے عدالت کو اپنی روداد پیش کی جس میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد ملزم کے بیرونِ ملک مقیم ہونے کے باعث اُن کی گرفتاری کاامکان نہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ ماہ الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت پروانۂ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُنہیں۲۰؍ اگست تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ہفتے کی تازہ سماعت میں الطاف حسین کی گرفتاری کے عدم امکان پر کارروائی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اُنہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور اُن کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ۲۲؍ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
بانی متحدہ الطاف حسین دہشت گردی پر اُکسانے کے الزام سے بری ہوگئے۔ برطانوی عدالت میں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی ...
کنگ اپون تھیم کراؤن کورٹ میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف دلائل مکمل کر لیے گئے، عدالت فیصلہ کرے گی کہ الطاف حسین کو سزا سنائی جائے گی یا الزامات سے بری کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم...
’’آب اور لہو ایک ساتھ نہیں بہ سکتے ‘‘ یہ نئی بڑھک جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے انتہا پسند ہندو وزیر اعظم نریندر مودی نے لگائی ہے ۔ کشمیری حریت پسندوں کے جذبہ حُریت سے خوفزدہ بھارتی قیادت نے بین الاقوامی سفارتی سطح پر پاکستان کے خلاف ناکامی کے بعد سندھ طاس کمیشن کے مذکرات معطل کرن...
تحریر :۔ ایوان کورون امریکہ کے صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، انتخابی بخار بھی بڑھتاجارہاہے، انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، اگرچہ امریکی عوام کے موڈ کی موجودہ کیفیت کو دیکھ کر یہی اندازہ ہوتاہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ہزیمت کاسامنا کرنا پڑے گا...
بغاوت کامیاب ہوجائے تو انقلاب اور ناکام ہو توغداری کہلاتی ہے۔ ایم کوایم کے بانی الطاف حسین کے باغیانہ خیالات اور پاکستان مخالف تقاریر پر ان کی اپنی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سمیت پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف‘ مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل مسلم لیگ نے سندھ اسمبلی میں ان کے خلاف قرارداد منظور ک...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف جاری تحریک احتساب کے دوران میں ’’رائے ونڈمارچ ‘‘ کی اصطلاح نے بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ رائے ونڈ لاہور کے نواح میں آباد وہ علاقہ ہے جو پہلے صرف تبلیغی جماعت کے مرکز کے حوالے سے معروف تھا۔ بعد میں شریف فیملی نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن سے اپ...
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر پر قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی گئی۔ یہاں تک کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی قرارداد کی حمایت کی گئی۔ ایم کیوایم کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مسلم لیگ نون کے...
سندھ سے ہی نہیں پورے پاکستان سے کوٹا سسٹم ختم کردیا جائے بلکہ متاثرین کو ازالہ پیکیج دینے کےلیےبھی کوئی پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے، جومطالبہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ببانگ دہل اور شدت سے ہونا چاہیے تھا وہ بات ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنےایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں...
پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت برطانیہ کو باضابطہ طور پر ریفرنس بھیج دیا ہے۔ مذکورہ ریفرنس میں عوام کو تشدد پر اکسانے اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلا ف برطانیہ سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ الطاف حس...
ڈاکٹر عامر لیاقت کو اونچی اڑان بھرنے کے بعد اُترنے کیلئے طیارے کو لینڈنگ کا وقت دینا چاہئے تھا۔ پیراشوٹ سے کودنا کسی بھی قسم کے صدمے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور وہ بنا۔ تو کیا واقعی ان کی عجلت پسندی نقصان کا باعث بن گئی؟ جی ہاں ڈاکٹر عامر لیاقت عجلت پسند بھی واقع ہوئے ہیں اورنادان...
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ کچھ دنوں سے اُن کے متعلق پیدا کیے جانے والے شکوک کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسکائپ استعمال نہیں کرتے ۔ اُنہوں نے یہ وضاحت اس الزام کے تناظر میں دی ہے جو پچھلے کچھ دنوں سے اُن پر عائد کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار...
پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) کے نوستارے آج بھی نئی شکل میں برقرار ہیں۔ ان میں سے ایک ستارے کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زیرکنٹرول شہروں کراچی اور حیدرآباد سے ایم کیوایم کے دفاتر کا صفایا اور قائدتحریک کی تصاویر کا سڑکوں اور گذرگاہوں سے ہٹایاجانا تاریخ کا ...