... loading ...
کیا یہ ممکن ہے کہ داعش یعنی دولت اسلامیہ العراق والشام کی ولایہ خراسان پاکستان اور افغانستان میں کوئی بڑا خطرہ بن سکے؟
یہ سوال دفاعی مبصرین کے لئے اس وقت سے معمہ بنا ہوا ہے جب سے اس خطے میں طالبان اور القاعدہ کے سلفی عناصر پر مشتمل گروپوں نے تقریباَ سال بھر قبل ایک ویڈیو جاری کر کے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کا اعلان کیا۔ مزکورہ ویڈیو میں طالبان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کی تقریر کے بعد افغانستان کے صوبہ کنڑ میں سلفی تحریک جہاد کے سابق ترجمان حافظ سعید کو داعش خراسان کا امیر مقرر کیا جاتا ہے جس کے بعد اس موقع پر موجود افراد اس کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں مردان سے تعلق رکھنے والے ایک گرفتار پاکستانی فوجی کا سر قلم کرنے کا دلخراش منظر ہے۔
گو کہ جولائی ۲۰۱۵ میں حافظ سعید اور شاہد اللہ شاہد سمیت داعش کی اعلی قیادت کے بیشتر ارکان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم داعش کے زرائع ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ افغانستان کے کئی صوبوں میں داعش طالبان کے خلاف محاز آراء ہو چکی ہے۔ حزب اسلامی کے امیر انجینیر گلبدین حکمتیار نے بھی اپنے ایک بیان میں اپنے حامیوں کو طالبان کے خلاف داعش کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ گو کہ حزب اسلامی کی افغانستان میں عسکری لحاظ سے کوئی خاص اہمیت اب نہیں رہی۔
افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں (خصوصاَ مہمند ایجنسی) کے علاوہ بلوچستان میں بھی داعش کی تنظیم سازی کی اطلاعات ہیں جو جندللہ اور آئی ایس آئی کے قریب سمجھی جانے والی تنظیم جماعت الدعوۃ سے متنفر ہونے والے ‘جھادیوں’ پر مشتمل ہے۔ یہ امر خود جماعت الدعوۃ کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے شدید تشویش کا باعث ہے کہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر علاقوں خصوصاَ کراچی اور اسلام آباد میں اس کے کچھ ارکان یا تو داعش میں شامل ہو چکے ہیں یا اس سے ہمدردی رکھتے ہیں اور کسی مناسب وقت پر اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے جماعت الدعوہ نے اپنی تنظیم میں داعش کے نظریات سے متاثر ہونے والے افراد کی ‘ذہنی تطہیر’ کے لئے ایک مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔
افغانستان میں تحریک طالبان ہو یا پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپس، ان میں دیوبند مکتبہ فکر متشدد صورت میں غالب رہا ہے اور جن علاقوں میں ان کا کنٹرول رہا وہاں لادین عناصر، اہل تشیع، اسماعیلی اور اس جیسے دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ دیوبند مسلک سے اختلاف رکھنے والے سلفی اور ‘اخوانی’ (حزب اسلامی، وغیرہ) عقائد اور ںظریات کے حامل افراد کے ساتھ بھی سخت رویہ اپنایا گیا۔ ۲۰۱۱ میں مہمند میں تحریک طالبان کے امیر خالد خراسانی نے ۳۰۰ سے زائد سلفی جہادیوں کو محض ایک رات میں قتل کردیا تھا جو اس کے بجائے براہ راست ملا عمر سے بیعت تھے۔ حزب اسلامی کے ساتھ بھی اختلاف کی وجہ اکثر طالبان زرائع مسلکی عقائد کو ہی بیان کرتے ہیں۔ القائدہ کے ارکان کی بھی ایک تعداد جو کہ زرقاوی کی شخصیت اور طریق کار سے متاثر ہے، اب داعش کا حصہ بن چکی ہے۔
ملا عمر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کے ساتھ طالبان کی تحریک قیادت کے جس بحران کا شکار ہوئی ہے وہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور اس سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو داعش پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ عالمی طاقتیں بھی خطے میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے بھی شاید یہی چاہتی ہیں۔
یہ بھی اب ایک حقیقت ہے کہ داعش اپنے تمامتر گمراہ کن نظریات کے ساتھ اب پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے اور یہ ان افراد پر مشتمل ہے جو کہ طالبان، القاعدہ اور یہاں کی دیگر ‘جہادی’ تنظیموں کے ساتھ ایک طویل تعلق رکھتے ہیں اور اپنے سلفی عقائد میں شدت پسندی اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ یہ سلفی یا اہل حدیث مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی تنظیموں، اداروں اور علماء کی زمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم فتنے کے سدباب کے لئے لائحۂ عمل اور ٹھوس بیانیہ تیار کریں جو کہ خطے میں در آیا ہے ورنہ خدا ناخواستہ ہمیں بھی عراق اور شام جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آنکھیں بند کر لینے سے یہ خطرہ نہیں ٹل سکتا!
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے ان کے ساتھ کیا معاہدہ توڑا تو طالبان کے شریک بانی کو "مٹا دیا" جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے کے ساتھ طالبان کے امیر کو ان کے ٹھکانے کی تصویر بھیجی تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ہم ایسا کر سکتے ...
طالبان حکومت نے افغانستان میں نیا وزیر تعلیم مقرر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نور اللہ منیر کی جگہ قندھار کی صوبائی کونسل کے موجودہ سربراہ حبیب اللہ آغا کو افغانستان کا نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف س...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین اور روس کی جانب سے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیا...
القاعدہ کے سربراہ نے اپنی تازہ ویڈیو میں یوکرین میں روسی فوجی چڑھائی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو القاعدہ کے بانی اور اولین رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی گ...
ایک سینئر طالبان رکن نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم اتنا حساس معاملہ ہے کہ اس پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر طالبان ہی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی تھی، جس کے بعد خود سپریم لیڈر کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر طالبان رکن نے بات چیت میں کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اتنا حس...
افغان حکام نے طالبات کیلئے بدھ سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا، بدھ کی صبح صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ اسل...
داعش نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جن کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القریشی نے اپنے ٹھکانے پر امریکی حملے کے وقت خاندان سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے بعد اب د...
طالبان نے کہا ہے کہ جب تک بیرون ملک موجود افغان شہریوں کے حالات بہتر نہیں ہوجاتے وہ مزید شہریوں کو انخلا کی اجازت نہیں دیں گے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے تو جب تک اس بات کی ضمانت نہ مل جائے کہ ان کی زندگی...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا، عالمی براردی کو افغان حکومت کے ساتھ ''کچھ لو اور دو'' کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان افغانستان اور طالبان حکومت سے متعلق بات ک...
امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے افغانستان کے امریکا میں منجمد سات بلین ڈالرز کی رقم میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے کے فیصلے پر افغان شہری سراپا احتجاج ہیں،جرمن میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان شہریوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس فیصلے کے خلاف ...
٭داعش کا افغانستان میں محدود علاقے پر کنٹرول ہے جس نے مربوط حملے کرنے کی مسلسل صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ٭طالبان نے ملک میں غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حال ہی میں اقتدار میں آنے وا...
ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 5جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھرپور جوا...