... loading ...
ماہِ ستمبر میں دنیا ایک ایسا فلکیاتی مظہر دیکھے گی، جوبہت کم نظر آتا ہے یعنی بڑا چاند اور وہ بھی گرہن کے ساتھ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں یہ نظر نہیں آ سکے گا۔
27 ستمبر کو بڑا چاند، جسے انگریزی میں سپر مون کہتے ہیں، عام طور پر نظر آنے والے چاند سے زیادہ بڑا اور روشن ہوتا ہے اور اس مرتبہ تو اسے مکمل گرہن بھی لگے گا۔ یہ 1982ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے چاند کو گرہن بھی لگے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اب اگلا ایسا چاند گرہن 2033ء میں ہوگا۔
مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ امریکا، یورپ، افریقہ، مغربی ایشیا اور بحر الکاہل کے مشرقی علاقوں سے کیا جا سکے گا۔ اس خاص ‘سپر مون’ سے دو ہفتے قبل ایک جزوی سورج گرہن 13 ستمبر کو ہوگا لیکن یہ صرف افریقہ کے جنوبی علاقوں میں ہی نظر آئے گا۔ اور ہاں! ساتھ ساتھ انٹارکٹیکا کے پنگوئن، اودبلاؤ اور دیگر جنگلی حیات بھی اس کا نظارہ کرسکیں گی۔ ویسے اگر آپ افریقہ کے جنوبی علاقوں میں مقیم ہیں، یا 13 ستمبر کو وہاں موجود ہوں گے تو ہر گز ہر گز سورج کی طرف مت دیکھیں۔ خاص چشمے پہنے بغیر سورج گرہن کو دیکھنے سے آنکھ کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بہرحال، بات ہو رہی تھی بڑے چاند کی، جو اس لیے بڑا ہوتا ہے کیونکہ زمین کے گرد چاند کی گردش مکمل گول نہیں بلکہ بیضوی ہے۔ چاند کا زمین سے اوسط فاصلہ 2 لاکھ 39 ہزار میل ہوتا ہے جبکہ یہ زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 52 ہزار میل دور جا سکتا ہے اور زمین سے اس قریبی ترین فاصلہ 2 لاکھ 26 ہزار میل ہوتا ہے۔ عین اس موقع پر جو چاند زمین پر دکھائی دیتا ہے وہ دور ترین فاصلے کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد روشن ہوتا ہے۔
بڑے چاند کو گرہن لگنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔ بیسویں صدی میں صرف پانچ بار ہی ایسا سپر مون دیکھا گیا ہے۔ 1910ء، 1928ہ، 1946ء، 1964ءاور 1982ء میں۔
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ( پیر ) کو ہوگا۔ ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں...
رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگاالبتہ اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ جنوبی امریکا،انٹارکٹیکا میں کیاجاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز30 اپریل ر...
رواں سال کا آخری جزوی چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا۔ امریکی ادارے ناسا کے مطابق جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28منٹ تک جاری رہے گا اور شمالی، جنوبی امریکا، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک ریجن میں دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔