... loading ...
ریاستہائے متحدہ امریکا میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد گھٹ کر آبادی کے 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
امراض پر قابو پانے اور ان کے تحفظ کے لیے مراکز (سی ڈی سی) کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت امریکا میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ 36.7 ملین ہے۔ سی ڈی سی کے قومی مرکز برائے صحت شماریات کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ “سگریٹ پینے والے امریکی بالغ افراد کی تعداد 1997ء میں 24.7 فیصد تھی اور اب جنوری تا مارچ 2015ء میں یہ 15.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ 17.4 فیصد مرد جبکہ 13 فیصد خواتین اس لت میں مبتلا ہیں۔ افریقی امریکی، یعنی سیاہ فاموں میں یہ زیادہ عام ہے جن کی تعداد 18.1 فیصد ہے جبکہ سفید فام 17.1 فیصد اور ہسپانوی 10.4 فیصد ہیں۔
پورے سال کے اعدادوشمار دستیاب ہونے کے بعد مکمل تعداد دستیاب ہوگی۔
تمباکو نوشی کئی اقسام کے سرطان یعنی کینسر اور دیگر امراض کا سبب ہے اور اب بھی امریکا میں اموات کا سبب ہے، جسے روکا جا سکتا ہے۔ امریکا میں سالانہ 4 لاکھ 80 ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے اپنی جان گنواتے ہیں۔
1965ء میں امریکا کی کل آبادی کا 42 فیصد تمباکو نوشی کرتا تھا، لیکن گزشتہ دہائیوں میں یہ تعداد یکساں طور پر کم ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تازہ ترین اعدادوشمار محض شہریوں کے بارے میں ہیں، اس میں جیل خانوں میں قید افراد شامل نہیں۔
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی خواتین اور لڑکیاں جن کے دادا یا پردادا نے کم عمری میں تمباکو نوشی کا آغاز کیا ہوتا ہے، کی جسمانی چربی زیادہ ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا ماننا ہے کہ دادا یا پردادا کا 13 سال کی عمر سے قبل تمباکو نوشی کرنا خواتین کے جسم میں...
کووڈ 19 کا شکار ہونا تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔آکسفورڈ یونیورسٹی، برسٹل یونیورسٹی اور ناٹنگھم یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 4 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو کورون...
بیجنگ میں چین کے سخت ترین انسداد تمباکو نوشی اقدامات کو ایک سال گزر گیا ہے۔ ماہرین نے عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے مزید سخت قوانین لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت اور چین میں صحت کے اہم ماہرین نے ملک میں عالمی رحجان کے مطابق سگریٹوں کی سادہ پیکنگ اور ڈبیہ پر واضح ا...
چین نے سگریٹوں کے اشتہارات کو محدود کرنے کے لیے نئے اور جامع قوانین لاگو کردیے ہیں، جو ملک میں صحت کے ایک بڑے بحران کا سبب بننے والی تمباکو نوشی کو روکنے کے لیے تازہ ترین اقدامات کا حصہ ہے۔ چین دنیا بھر میں سگریٹ بنانے والے سب سے بڑا ادارہ ہے اور ساتھ ہی تمباکو کا سب سے بڑا ص...